Tuesday, Mar 17 2026 | Time 11:39 Hrs(IST)
International

بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

ڈھاکہ، 13 فروری (یو این آئی) طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے جمعہ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، اور 13ویں قومی اسمبلی میں 300 میں سے 210 نشستیں جیتیں اس نتیجے کو جنوبی ایشیائی ملک میں سیاسی استحکام کی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جمعرات کو ہونے والا یہ انتخاب بنگلہ دیش کا 2024 کے طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے بعد پہلا قومی انتخاب تھا جس نے طویل عرصے سے وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تختہ الٹ دیا تھا۔
بنگلہ دیش حکومت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، بی این پی نے 210 نشستیں حاصل کی ہیں، جماعت اسلامی اور اس کے اتحادیوں نے 73 نشستیں حاصل کی ہیں، اور 300 رکنی پارلیمنٹ میں آزاد امیدواروں کے پاس 8 نشستیں ہیں۔ کسی جماعت یا اتحاد کو 300 رکنی قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 151 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔
راتوں رات ووٹوں کی گنتی میں اکثریت حاصل کرنے کے فوراً بعد، بی این پی نے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔
پارٹی نے ایک بیان میں کہا، "قومی پارلیمانی انتخابات میں بڑے فرق سے جیتنے کے باوجود، بی این پی کی طرف سے کوئی جشن یا ریلی کا انعقاد نہیں کیا جائے گا،" پارٹی نے ایک بیان میں لوگوں سے مساجد، مندروں، گرجا گھروں اور پگوڈا میں عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔
پارٹی کی قیادت وزارت عظمیٰ کے امیدوار طارق رحمان کر رہے ہیں، جو سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء اور سابق صدر ضیاء الرحمان کے 60 سالہ بیٹے ہیں۔ اپنی مہم کے دوران، بی این پی نے کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے مالی مدد، وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دینے والے افراد کے لیے 10 سال کی حد، معیشت کو فروغ دینے کے اقدامات، بشمول غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، اور مضبوط انسداد بدعنوانی پالیسیوں کا وعدہ کیا۔
انتخابات میں بی این پی اور اس کی سابق اتحادی جماعت اسلامی کے درمیان براہ راست مقابلہ دیکھا گیا، کیونکہ شیخ حسینہ کی قیادت میں اب تحلیل ہونے والی عوامی لیگ کو مقابلہ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش میں گزشتہ 18 ماہ سے چیف ایڈوائزر محمد یونس کی سربراہی میں ایک عبوری انتظامیہ کی حکومت ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے۔

خاص خبریں
پی این جی کنکشن لینے پر کمپنیوں نے خصوصی ترغیبی اسکیم شروع کی

پی این جی کنکشن لینے پر کمپنیوں نے خصوصی ترغیبی اسکیم شروع کی

نئی دہلی، 16 مارچ (یواین آئی) حکومت نے پیر کو عوام سے اپیل کی کہ جہاں ممکن ہو وہ رسوئی گیس کے لیے ایل پی جی کے بجائے پائپ کے ذریعے پی این جی کنکشن لیں، جس کے لیے کمپنیاں خصوصی ترغیب دے رہی ہیں کچھ کمپنیوں نے 500 روپے کی مفت گیس اور کچھ نے ضمانت کی رقم معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہریانہ حکومت  پروفیسر علی خان محمود آباد کے خلاف  مقدمہ چلانے  کی منظوری نہیں دے گی

ہریانہ حکومت پروفیسر علی خان محمود آباد کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری نہیں دے گی

نئی دہلی،16 مارچ (یواین آئی ) ہریانہ حکومت نے پیر کے روز سپریم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ اس نے اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمود آباد کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ معاملہ اپریل 2025 کے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کی سرحد پار فوجی کارروائی 'آپریشن سندور' سے متعلق ان کی سوشل میڈیا پوسٹس سے شروع ہوا تھا چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیا باغچی پر مشتمل بنچ نے ریاستی حکومت کے اس بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنایا کہ اب اس معاملے کو مزید آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
رسوئی گیس کی فراہمی پر راجیہ سبھا میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت نوک جھونک

رسوئی گیس کی فراہمی پر راجیہ سبھا میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت نوک جھونک

نئی دہلی، 16 مارچ (یواین آئی) راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے رہنما ملکارجن کھڑگے نے مغربی ایشیا کے بحران کے باعث ملک میں رسوئی گیس سلنڈر کی فراہمی متاثر ہونے کا مسئلہ پیر کو ایوان میں اٹھایا، جس پر ایوان کے رہنما جگت پرکاش نڈا نے یہ کہتے ہوئے اعتراض کیا کہ کانگریس مصیبت کے وقت بھی سیاست کر کے عوام کو بھڑکا رہی ہے مسٹر کھڑگے نے وقفۂ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں رسوئی گیس سلنڈر کی فراہمی متاثر ہونے کے سبب افراتفری مچی ہوئی ہے اور اس سے خاص طور پر غریب، متوسط طبقہ اور چھوٹے ریستوران متاثر ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
27 سال بعد اقتدار میں واپسی، بی جے پی کا دہلی کے لیے ’مربوط ترقی‘ کا روڈ میپ

27 سال بعد اقتدار میں واپسی، بی جے پی کا دہلی کے لیے ’مربوط ترقی‘ کا روڈ میپ

سدھارتھ رائے

نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) تقریباً تین دہائیوں کے بعد دہلی میں بی جے پی کی اقتدار میں واپسی کے ساتھ، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا کہنا ہے کہ حکومت کی توجہ ایک ایسے ماڈل پر ہے جسے وہ ’’مربوط ترقی‘‘ قرار دیتی ہیں،ایک ایسا ماڈل جو بنیادی ڈھانچے کی توسیع کو ماحولیاتی پائیداری اور سماجی خدمات سے جوڑتا ہے اس سوال کے جواب میں کہ آج کے طرزِ حکمرانی کے چیلنجز سابقہ حکومتوں کے مقابلے میں کتنے مختلف ہیں، گپتا نے کہا کہ ہر دور اپنی ترجیحات ساتھ لاتا ہے۔

...مزید دیکھیں
چیف اور ہوم سکریٹری کی برطرفی کے خلاف  ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا سے  کیا واک آؤٹ

چیف اور ہوم سکریٹری کی برطرفی کے خلاف ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا سے کیا واک آؤٹ

نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے ریاست کے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری کو ہٹائے جانے کے خلاف ترنمول کانگریس کے ارکان نے پیر کو راجیہ سبھا سے دن بھر کے لئے واک آؤٹ کیا ترنمول کانگریس کے لیڈر ڈیرک اوبرائن نے متعلقہ دستاویزات پیش کیے جانے کے بعد وقفہ صفر سے قبل یہ مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری اور ہوم سکریٹری کو رات کے اندھیرے میں ہی ہٹا دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
حکومت نے سال 2025 کے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈز کا اعلان کر دیا

حکومت نے سال 2025 کے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈز کا اعلان کر دیا

نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) وزارتِ ثقافت نے پیر کے روز ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈز 2025 کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کر دیا، جس میں ہندوستان کی 24 تسلیم شدہ زبانوں کے ممتاز ادیبوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا وزارت کے حکام نے بتایا کہ ایوارڈز دینے کی باضابطہ تقریب 31 مارچ کو نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
ملک میں  مسلسل روزگار بڑھ رہا ہے: مانڈویا

ملک میں مسلسل روزگار بڑھ رہا ہے: مانڈویا

نئی دہلی، 16 مارچ (یواین آئی) حکومت نے لوک سبھا میں پیر کو کہا کہ ملک میں مسلسل روزگار بڑھ رہا ہے اور بے روزگاری کم ہو رہی ہے مرکزی محنت و روزگار وزیر منسکھ مانڈویا نے ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں مسلسل روزگار بڑھ رہا ہے اور بے روزگاری کم ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت بڑھتی ہے تو روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

...مزید دیکھیں

راجیہ سبھا کے لیے 35 امیدوار منتخب

16 Mar 2026 | 11:21 PM

نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) راجیہ سبھا کے اتوار کو منعقد ہونے والے دو سالہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے بہار کی تمام پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی جبکہ اڈیشہ میں بی جے پی نے دو نشستیں جیت لیں اور اس کی حمایت سے ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا۔ .

ایکانا میں ایل ایس جی کے میچوں کے لیے پہلی بارموبائل ٹکٹ کی سہولت

16 Mar 2026 | 11:08 PM

لکھنؤ، 16 مارچ (یو این آئی) لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اپنے میچوں کے لیے پہلی بار ایم ٹکٹ (موبائل ٹکٹ) کی سہولت شروع کی ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق شائقین اب بک مائی شو پر آن لائن ٹکٹ بک کرتے ہی موبائل نمبرز پر ایم ٹکٹ حاصل کرسکیں گے، جنہیں اسٹیڈیم کے گیٹ پر اسکین کرکے براہ راست انٹری حاصل کی جاسکتی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے کہا کہ یہ سسٹم تماشائیوں کو کسی بھی آف لائن کاؤنٹر سے فزیکل ٹکٹ خریدنے کی ضرورت کو ختم کر دے گا، جس سے انٹری کا عمل تیز تر اور آسان ہو جائے گا۔ ایم آن لائن بک کئے جاسکیں گے، جس سے لوگوں کو ٹکٹ کاؤنٹر پر لائن میں کھڑے رہنے کی ضرورت نہیں پڑے .