InternationalPosted at: Feb 12 2026 2:49PM بنگلہ دیش انتخابات: محمد یونس، شفیق الرحمان اور طارق رحمان نے ووٹ ڈال دیا

ڈھاکہ، 12 فروری (یو این آئی) بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان، بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے سربراہ طارق رحمان، بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور جین زی پر مشتمل جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی کے کنوینر ناہید الاسلام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا امیرِ جماعت اسلامی شفیق الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے لیے یہ انتخابات ایک اہم موڑ ہیں، لوگوں کے مطالبات اور خواہشات بدل رہی ہیں، ہم بھی تبدیلی کے حق دار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر ووٹنگ آزادانہ اور منصفانہ ہوئی تو ہم نتائج قبول کریں گے۔ دوسروں کو بھی عوام کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بی این پی طارق رحمان نے کہا کہ امن عامہ میری پہلی ترجیح ہے تاکہ عوام خود کو محفوظ سمجھ سکیں۔ ملک کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ہم ان پر توجہ دیں گے، ہمیں جیت کی اُمید ہے۔
ادھر جین زی پر مشتمل جماعت این سی پی کے کنوینر ناہید الاسلام نے کہا کہ میں نے زندگی میں پہلی بار بغیر کسی پریشانی کے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ سب اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہر سطح پر ہمیں نیا بنگلہ دیش بنانے کا موقع ملے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہر کوئی ریفرنڈم میں بھی ووٹ کاسٹ کرنا یقینی بنائے، پارلیمانی نشستوں کے ساتھ ساتھ ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ بھی انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئیں، آج کے دن کو ایک سالگرہ کے طور پر منائیں، ایک طویل جشن، آج کا دن آزادی اور نئےخواب کا آغاز ہے۔ آج ایک نئے
بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد یونس نے ڈھاکہ کے گلشن ماڈل اسکول کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالا۔
واضح رہے کہ حکومت بنانے کے لیے 300 میں سے 151 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا لازم ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔