Tuesday, Mar 17 2026 | Time 12:14 Hrs(IST)
Others

بھاگوت آج نموکار تیرتھ میں جین مت کے 'کمبھ میلے' میں شرکت کریں گے

بھاگوت آج نموکار تیرتھ میں جین مت کے 'کمبھ میلے' میں شرکت کریں گے

ناسک، 10 فروری (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت منگل کو مہاراشٹر کے چاندواڑ تعلقہ کے مالسانے گاؤں میں نموکار تیرتھ کے مقام پر بین الاقوامی پنچ کلیانک اور مہامستکابھیشک تہوار میں شرکت کریں گے اس موقع پر مسٹربھاگوت پنچپرمیشتھی منڈپم کا افتتاح کریں گے اور لوگوں سے خطاب کریں گے۔ غور طلب ہے کہ جین تیرتھ استھل، نموکار تیرتھ، ناسک-دھولے شاہراہ پر ملسانے گاؤں کے قریب 40 ایکڑ زمین پر بنایا گیا ہے۔ نموکار تیرتھ استھل پر 6 فروری سے شروع ہونے والا یہ میلہ 25 فروری تک جاری رہے گا۔ اس مقام پر تین ہزار مورتیوں کی پران پرتیشٹھا کی جا رہی ہے اور اندازہ ہے کہ 300 سے 400 جین سادھو اور 10 سے 12 لاکھ عقیدت مند میلے میں شرکت کریں گے۔
اس تقریب کو جین برادری کا کمبھ میلہ کہا جا رہا ہے۔ میلے میں کئی اہم رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں اتوار کو یہاں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آبی وسائل کے وزیر گریش مہاجن، وزیر تعلیم دادا بھوسے اور ایم پی پرفل پٹیل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر فڑنویس نے کہا کہ پنچ کلیانک تہوار صرف ایک مذہبی رسم نہیں ہے، بلکہ ملک کی قدیم، روحانی روایات، امن، ہمدردی اور روحانی عمل کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیرتھنکروں کی طرف سے دیا گیا عدم تشدد، امن اور ہمدردی کا پیغام نہ صرف جین برادری بلکہ پوری انسانیت کے لیے رہنما ہے۔
منتظمین نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور مرکزی وزیر نتن گڈکری کو بھی میلے میں مدعو کیا ہے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
پی این جی کنکشن لینے پر کمپنیوں نے خصوصی ترغیبی اسکیم شروع کی

پی این جی کنکشن لینے پر کمپنیوں نے خصوصی ترغیبی اسکیم شروع کی

نئی دہلی، 16 مارچ (یواین آئی) حکومت نے پیر کو عوام سے اپیل کی کہ جہاں ممکن ہو وہ رسوئی گیس کے لیے ایل پی جی کے بجائے پائپ کے ذریعے پی این جی کنکشن لیں، جس کے لیے کمپنیاں خصوصی ترغیب دے رہی ہیں کچھ کمپنیوں نے 500 روپے کی مفت گیس اور کچھ نے ضمانت کی رقم معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہریانہ حکومت  پروفیسر علی خان محمود آباد کے خلاف  مقدمہ چلانے  کی منظوری نہیں دے گی

ہریانہ حکومت پروفیسر علی خان محمود آباد کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری نہیں دے گی

نئی دہلی،16 مارچ (یواین آئی ) ہریانہ حکومت نے پیر کے روز سپریم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ اس نے اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمود آباد کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ معاملہ اپریل 2025 کے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کی سرحد پار فوجی کارروائی 'آپریشن سندور' سے متعلق ان کی سوشل میڈیا پوسٹس سے شروع ہوا تھا چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیا باغچی پر مشتمل بنچ نے ریاستی حکومت کے اس بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنایا کہ اب اس معاملے کو مزید آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
رسوئی گیس کی فراہمی پر راجیہ سبھا میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت نوک جھونک

رسوئی گیس کی فراہمی پر راجیہ سبھا میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت نوک جھونک

نئی دہلی، 16 مارچ (یواین آئی) راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے رہنما ملکارجن کھڑگے نے مغربی ایشیا کے بحران کے باعث ملک میں رسوئی گیس سلنڈر کی فراہمی متاثر ہونے کا مسئلہ پیر کو ایوان میں اٹھایا، جس پر ایوان کے رہنما جگت پرکاش نڈا نے یہ کہتے ہوئے اعتراض کیا کہ کانگریس مصیبت کے وقت بھی سیاست کر کے عوام کو بھڑکا رہی ہے مسٹر کھڑگے نے وقفۂ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں رسوئی گیس سلنڈر کی فراہمی متاثر ہونے کے سبب افراتفری مچی ہوئی ہے اور اس سے خاص طور پر غریب، متوسط طبقہ اور چھوٹے ریستوران متاثر ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
27 سال بعد اقتدار میں واپسی، بی جے پی کا دہلی کے لیے ’مربوط ترقی‘ کا روڈ میپ

27 سال بعد اقتدار میں واپسی، بی جے پی کا دہلی کے لیے ’مربوط ترقی‘ کا روڈ میپ

سدھارتھ رائے

نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) تقریباً تین دہائیوں کے بعد دہلی میں بی جے پی کی اقتدار میں واپسی کے ساتھ، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا کہنا ہے کہ حکومت کی توجہ ایک ایسے ماڈل پر ہے جسے وہ ’’مربوط ترقی‘‘ قرار دیتی ہیں،ایک ایسا ماڈل جو بنیادی ڈھانچے کی توسیع کو ماحولیاتی پائیداری اور سماجی خدمات سے جوڑتا ہے اس سوال کے جواب میں کہ آج کے طرزِ حکمرانی کے چیلنجز سابقہ حکومتوں کے مقابلے میں کتنے مختلف ہیں، گپتا نے کہا کہ ہر دور اپنی ترجیحات ساتھ لاتا ہے۔

...مزید دیکھیں
چیف اور ہوم سکریٹری کی برطرفی کے خلاف  ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا سے  کیا واک آؤٹ

چیف اور ہوم سکریٹری کی برطرفی کے خلاف ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا سے کیا واک آؤٹ

نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے ریاست کے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری کو ہٹائے جانے کے خلاف ترنمول کانگریس کے ارکان نے پیر کو راجیہ سبھا سے دن بھر کے لئے واک آؤٹ کیا ترنمول کانگریس کے لیڈر ڈیرک اوبرائن نے متعلقہ دستاویزات پیش کیے جانے کے بعد وقفہ صفر سے قبل یہ مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری اور ہوم سکریٹری کو رات کے اندھیرے میں ہی ہٹا دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
حکومت نے سال 2025 کے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈز کا اعلان کر دیا

حکومت نے سال 2025 کے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈز کا اعلان کر دیا

نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) وزارتِ ثقافت نے پیر کے روز ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈز 2025 کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کر دیا، جس میں ہندوستان کی 24 تسلیم شدہ زبانوں کے ممتاز ادیبوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا وزارت کے حکام نے بتایا کہ ایوارڈز دینے کی باضابطہ تقریب 31 مارچ کو نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
ملک میں  مسلسل روزگار بڑھ رہا ہے: مانڈویا

ملک میں مسلسل روزگار بڑھ رہا ہے: مانڈویا

نئی دہلی، 16 مارچ (یواین آئی) حکومت نے لوک سبھا میں پیر کو کہا کہ ملک میں مسلسل روزگار بڑھ رہا ہے اور بے روزگاری کم ہو رہی ہے مرکزی محنت و روزگار وزیر منسکھ مانڈویا نے ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں مسلسل روزگار بڑھ رہا ہے اور بے روزگاری کم ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت بڑھتی ہے تو روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

...مزید دیکھیں

راجیہ سبھا کے لیے 35 امیدوار منتخب

16 Mar 2026 | 11:21 PM

نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) راجیہ سبھا کے اتوار کو منعقد ہونے والے دو سالہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے بہار کی تمام پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی جبکہ اڈیشہ میں بی جے پی نے دو نشستیں جیت لیں اور اس کی حمایت سے ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا۔ .

ایکانا میں ایل ایس جی کے میچوں کے لیے پہلی بارموبائل ٹکٹ کی سہولت

16 Mar 2026 | 11:08 PM

لکھنؤ، 16 مارچ (یو این آئی) لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اپنے میچوں کے لیے پہلی بار ایم ٹکٹ (موبائل ٹکٹ) کی سہولت شروع کی ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق شائقین اب بک مائی شو پر آن لائن ٹکٹ بک کرتے ہی موبائل نمبرز پر ایم ٹکٹ حاصل کرسکیں گے، جنہیں اسٹیڈیم کے گیٹ پر اسکین کرکے براہ راست انٹری حاصل کی جاسکتی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے کہا کہ یہ سسٹم تماشائیوں کو کسی بھی آف لائن کاؤنٹر سے فزیکل ٹکٹ خریدنے کی ضرورت کو ختم کر دے گا، جس سے انٹری کا عمل تیز تر اور آسان ہو جائے گا۔ ایم آن لائن بک کئے جاسکیں گے، جس سے لوگوں کو ٹکٹ کاؤنٹر پر لائن میں کھڑے رہنے کی ضرورت نہیں پڑے .