OthersPosted at: Nov 14 2025 9:08PM نتیش نے بہار اسمبلی انتخاب میں این ڈی اے کو ملی بھاری جیت کے لئے ریاست کی عوام کاشکریہ ادا کیا
پٹنہ، 14 نومبر (یواین آئی) بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اسمبلی انتخاب میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو ملی بھاری جیت کے لئے ریاست کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے مسٹر کمار نے ایکس پر لکھاکہ ” بہار اسمبلی انتخاب2025 میں ریاست کے لوگوں نے ہمیں بھاری اکثریت دے کر ہماری حکومت پر اعتماد ظاہر کیا ہے اس کے لئے ریاست کے تمام معزز ووٹروں کو میرا سلام اوردل سے شکریہ“۔
مسٹر کمار نے لکھاکہ وزیراعظم نریندر مودی کو ان سے ملے تعاون کے لئے انہیں سلام کرتے ہیں اورتہہ دل سے ان کے شکر گذار ہیں۔ این ڈی اے نے اس انتخاب میں پوری یکجہتی دکھاتے ہوئے بھاری اکثریت حاصل کی ہے۔ اس بھاری جیت کے لئے این ڈی اے کے تمام ساتھیوں چراغ پاسوان، جیتن رام مانجھی اور اوپیندر کشواہا کا بھی شکریہ۔ آپ سب کے تعاون سے بہار اور آگے بڑھے گا اور بہار ملک کی سب سے زیادہ ترقی یافتہ ریاستوں کی فہرست میں شامل ہوگا۔
یواین آئی۔۔ قمر۔