OthersPosted at: Jul 10 2025 3:15PM سپول ضلع میں پولنگ اسٹیشنوں کے اضافے کی تجویز منظور
سپول، 10 جولائی (یواین آئی) بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سپول ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں میں پولنگ مراکز کو بڑھانے کی تجویز کو تمام سیاسی پارٹیوں کی باہمی رضامندی کے بعد منظوری دے دی گئی ہے۔
ضلع الیکشن افسر کم ضلع مجسٹریٹ ساون کمار نے بتایا کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں پانچ اسمبلی حلقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 1594 تھی جو بڑھ کر 1880 ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کل 286 پولنگ اسٹیشنوں کا اضافہ کیا جائے گا۔
مسٹر کمار نے کہا کہ نرملی اسمبلی میں 43، پپرا اسمبلی میں 52، سپول اسمبلی میں 45، بینی گنج اسمبلی میں 54 اور چھاتا پور اسمبلی میں 92 نئے پولنگ اسٹیشن بنانے کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ بڑھائے گئے286 پولنگ مراکز کی تعداد سے متعلق فہرست ریاستی الیکشن کمیشن بھیجی گئی ہے اور منظوری کی اجازت مانگی گئی ہے۔ منظوری ملتے ہی اسے نافذ کر دیا جائے گا۔
یواین آئی۔ قمر