Thursday, Jul 16 2026 | Time 22:03 Hrs(IST)
National

بہار نتائج میں عرب آمرانہ انتخابات کی جھلک، ہندستان میں جمہوری عمل بے معنی ہوتا جا رہا ہے": محمد ادیب"

بہار نتائج میں عرب آمرانہ انتخابات کی جھلک، ہندستان میں جمہوری عمل بے معنی ہوتا جا رہا ہے

نئی دہلی 14 نومبر(یو این آئی) بہار اسمبلی انتخابات کے غیرمعمولی اور یکطرفہ نتائج پر اپنے شدید ردِّعمل کا اظہار کرتے ہوئے انڈین مسلمس فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے چیئرمین اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے الزام لگایا کہ بہار میں سامنے آئے انتخابی نتائج جمہوری ڈھانچے کے لیے سنگین سوالات کھڑے کرتے ہیں محمد ادیب نے کہا کہ: "جس نوعیت کے نتائج بہار میں دیکھنے کو ملے ہیں، وہ ہمیں ان عرب ممالک کی یاد دلاتے ہیں جہاں بادشاہت یا ڈکٹیٹرشپ کے زیرِ سایہ انتخابات محض رسمی کارروائی ہوتے ہیں اور جہاں حکمراں جماعت کے حق میں 90 فیصد ووٹ ڈالے جاتے ہیں۔ ہندستان جیسے جمہوری ملک میں ایسے نتائج نہ تو متوقع ہوتے ہیں اور نہ ہی قابلِ قبول۔"
انہوں نے واضح کیا کہ اگر انتخابی نتائج اسی طرز پر آنے لگیں تو پھر ہندستان میں انتخابات کا کوئی مطلب نہیں رہ جاتا۔
محمد ادیب نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر ملک کے جمہوری و آئینی اداروں پر "مکمل گرفت" قائم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتِ حال میں آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات ممکن ہی نہیں رہتے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ "انتخابی مہم کے دوران بی جے پی لیڈران کی ریلیوں میں خالی کرسیاں نظر آتی تھیں، عوامی ناراضگی صاف دکھائی دے رہی تھی۔ عین انتخابات کے دوران ہر خاتون ووٹر کے اکاؤنٹ میں دس دس ہزار روپئے ٹرانسفر کیا جانا اور الیکشن کمیشن کا خاموش تماشائی بنے رہنا اور پھر این ڈی اے الائنس کی غیرمعمولی کارکردگی الیکشن کمیشن کے ساتھ مضبوط گٹھ جوڑ کی طرف واضح اشارہ کرتی ہے۔"
انتخابی نتائج پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار کے انتخابی نتائج کے اثرات صرف بہار تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ملک کے دیگر خطوں میں بھی مسلم قوم کو مزید مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔
محمد ادیب نے انڈیا الائنس کی حکمت عملی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ: "اویسی کی پارٹی سے اتحاد نہ کرنا انڈیا الائنس کی بڑی سیاسی غلطی ثابت ہوئی۔ اگر اتحاد ہو جاتا تو کوئی پہاڑ نہیں ٹوٹتا بلکہ نتائج مختلف اور بہتر ہوتے۔"
انہوں نے الائنس کی ناقص کارکردگی کی بنیادی وجہ اندرونی اختلافات کو قرار دیتے ہوئے کہا: "جب اتحاد میں شامل پارٹیاں آپس میں ہی مقابلہ کریں گی تو نتائج ایسے ہی آئیں گے۔ بہار میں شکست کی سب سے بڑی وجہ الائنس کی اندرونی کھینچ تان اور بدانتظامی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔ م الف

خاص خبریں
وزیر اعظم مودی نے رتھ یاترا پر قوم کو مبارکباد دی، تہوار کو ہندوستان کے روحانی ورثے کی علامت قرار دیا

وزیر اعظم مودی نے رتھ یاترا پر قوم کو مبارکباد دی، تہوار کو ہندوستان کے روحانی ورثے کی علامت قرار دیا

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو رتھ یاترا کے مقدس موقع پر قوم کو مبارکباد دی اور اس سالانہ تہوار کو ہندوستان کے لازوال روحانی اور ثقافتی ورثے کی روشن علامت قرار دیا اور سب کی صحت، خوشی اور خوشحالی کے لیے دعا کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا کہ رتھ یاترا سے وابستہ روایات نے ہندوستان اور پوری دنیا میں نسلوں کو متاثر کیا ہے، جبکہ یہ عاجزی، اجتماعی شرکت اور بے لوث خدمت کی اقدار کو مجسم روپ دیتی ہے۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف 'چھاتروں کی گونج' سے جڑے: راہل

اتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف 'چھاتروں کی گونج' سے جڑے: راہل

نئی دہلی، 16 جولائی (یواین آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ 17 جولائی کو دہرادون میں ہوں گے کیونکہ اتراکھنڈ کو پیپر لیک کا 'مرکز' بنا دیا گیا ہے مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ ریاست میں بھرتی امتحانات میں ایسا نظام تیار ہو گیا ہے جہاں پٹواری، لیکھ پال اور دیگر عہدے قابلیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ مجرموں کے طے کردہ داموں پر ملتے ہیں کانگریس رہنما نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پیغام میں کہا کہ حکومت نے سخت انسدادِ نقل قانون بنایا، اس کے باوجود پیپر لیک ہوتے رہے۔

...مزید دیکھیں
مستقبل کی جنگوں میں اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کا کردار فیصلہ کن رہے گا: راج ناتھ

مستقبل کی جنگوں میں اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کا کردار فیصلہ کن رہے گا: راج ناتھ

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جدید ترین ہتھیاروں اور جدید فوجی ٹیکنالوجیز کے باوجود سڑکیں، سرنگیں، ہوائی اڈے اور بندرگاہیں جیسے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر فوجی مہمات کے لیے مستقبل میں بھی انتہائی اہم رہیں گے مسٹر سنگھ نے جمعرات کو یہاں بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کو محاذ تک پہنچانے والی سڑک بھی اتنی ہی اہم ہے جتنا کہ سرحد پر تعینات فوجی، اس لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر کرنے والے بھی قومی سلامتی کے مساوی طور پر اہم محافظ ہیں۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے نویں جماعت کی سطح پر سہ لسانی پالیسی نافذ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا

سپریم کورٹ نے نویں جماعت کی سطح پر سہ لسانی پالیسی نافذ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے نصاب کے تحت نویں جماعت کی سطح پر تیسری زبان کو شامل کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اس نے کہا کہ یہ بورڈ کے امتحانات کی تیاری کر رہے طلباء پر اضافی دباؤ ڈالتا ہے جسٹس بی وی ناگرتنا نے یہ تبصرہ تمل ناڈو سرکار کی ایک اپیل پر سماعت کے دوران کیا یہ اپیل مدراس ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف تھی، جس میں ریاست کو ہر ضلع میں جواہر نوودیہ ودیالیہ بنانے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

...مزید دیکھیں
ہند۔برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا: ڈاکٹر عمار رضوی

ہند۔برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا: ڈاکٹر عمار رضوی

لکھنؤ،16 جولائی (یواین آئی) اتر پردیش کے سابق کارگزار وزیرِ اعلیٰ اور آرگنائزیشن فار نیوکلیئر ڈس آرمامنٹ، ورلڈ پیس اینڈ انوائرمنٹ کے صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان طے پانے والے جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہند کے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر کو بذریعہ خط دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مانسون اجلاس  میں کانگریس کی حکمتِ عملی پر غور کے لیے سونیا کی رہائش گاہ پر پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

مانسون اجلاس میں کانگریس کی حکمتِ عملی پر غور کے لیے سونیا کی رہائش گاہ پر پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون اجلاس میں سرکار کو مختلف امور پر گھیرنے کی حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے کانگریس پارلیمانی پارٹی (سی پی پی) کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر جمعرات کو پارٹی کے سینئر لیڈروں کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں پارٹی کے سینئر لیڈر شامل ہوئے میٹنگ میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران اٹھائے جانے والے اہم امور، سرکار کو مختلف مفادِ عامہ اور قومی اہمیت کے حامل موضوعات پر گھیرنے کی حکمتِ عملی اور اپوزیشن کے ساتھ تال میل جیسے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی مسلمانوں کو کیمرہ دوبارہ سنبھالنا ہوگا: پروفیسر احتشام احمد خان

ہندوستانی مسلمانوں کو کیمرہ دوبارہ سنبھالنا ہوگا: پروفیسر احتشام احمد خان

حیدرآباد ، 16 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی مسلمان کئی نسلوں سے ہندوستانی سنیما کے معمار رہے ہیں  ہندی فلموں کی زبان خود اردو کی ادبی لطافت اور شعری حسن سے تشکیل پائی  نامور مکالمہ نگاروں، نغمہ نگاروں، کہانی نویسوں، موسیقاروں، اداکاروں اور ہدایت کاروں نے مل کر ایک ایسی فنی روایت قائم کی جس نے ہندوستانی سنیما کو اس کی ثقافتی شناخت عطا کی  مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ آج مسلم معاشرے کے بعض حلقے فلمی تعلیم اور فلم سازی کو شک و شبہ کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلکہ بعض اوقات اسے مذہبی اعتبار سے بھی ناجائز سمجھتے ہیں۔

...مزید دیکھیں

مودی نے قطر کے امیر سے بات کر کے سابق امیر کے انتقال پر کیا تعزیت کا اظہار

16 Jul 2026 | 9:50 PM

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے فون پر بات کی اور محروم امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ محروم امیر کی لازوال وراثت دونوں ممالک کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ بعد میں مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے بات چیت کی اور سابق امیر، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ہندوستان کے تئیں ان کی گہری محبت، قطر میں ہندوستانی برادری کے تئیں ان کے ہمدردانہ رویے اور ہندوستان-قطر تعلقات .

اندور میں 18 اور 19 جولائی کو 'مہیلا یودھا کشتی چمپئن شپ' کا انعقاد

16 Jul 2026 | 9:42 PM

اندور، 16 جولائی (یو این آئی) اندور میں 18 اور 19 جولائی کو 'مہیلا یودھا کشتی چمپئن شپ' کا انعقاد شری گنگا واٹیکا، لمبوڈی میں کیا جائے گا۔
چمپئن شپ میں مدھیہ پردیش کی 500 سے زائد خواتین پہلوان شرکت کریں گی۔
یہ اعلان ارجن ایوارڈ یافتہ کرپاشنکر، آرگنائزنگ کمیٹی کی آرگنائزر و کوآرڈینیٹر سمترا مشرا، مقابلوں کی صدر سواتی یووراج استاد کاشد اور سکریٹری یوگیتا وریندر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
یو این آئی۔ م س.

جیو ہاٹ اسٹار پر17 جولائی سے اسٹریم ہوگی 'چاند میرا دل'

16 Jul 2026 | 5:10 PM

ممبئی، 16 جولائی (یو این آئی) اننیا پانڈے اور لکشیہ کی اداکاری سے سجی رومانٹک ڈراما فلم 'چاند میرا دل' 17 جولائی سے جیو ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوگی۔ دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے بنی اس فلم کو کرن جوہر، آدر پوناوالا، اپوروا مہتا، سومن مشرا اور ماریجکے ڈی سوزا نے پروڈیوس کیا ہے۔ وویک سونی کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم آرو اور چاندنی کی جذباتی محبت کی کہانی پر مبنی ہے، جس میں محبت، جدائی اور رشتوں کے اتار چڑھاؤ کو حساسیت کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔.

رام بن میں بس میں آگ لگنے کے بعد تمام امرناتھ یاتری محفوظ، ایل جی نے صورتِ حال کا جائزہ لیا

16 Jul 2026 | 9:25 PM

جموں، 16 جولائی (یو این آئی): راجستھان سے تعلق رکھنے والے امرناتھ یاترا کے تمام یاتری جن کی بس واپسی کے سفر کے دوران آگ کی زد میں آ گئی تھی، مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) منوج سنہا نے ضلع رمبن میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد سینئر افسران کے ساتھ صورتِ حال کا جائزہ لیا۔.

گوڈیم آئی وی ایف نے اے آئی سے لیس سگنیچر لیبز کا افتتاح کیا

گوڈیم آئی وی ایف نے اے آئی سے لیس سگنیچر لیبز کا افتتاح کیا

16 Jul 2026 | 6:52 PM

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) ہندوستان کی پہلی عوامی طور پر لسٹیڈ آئی وی ایف چین، گوڈیم آئی وی ایف اینڈ ویمن ہیلتھ لمیٹڈ نے آج کمپنی کی منصوبہ بند 19 مراکز کی توسیع میں اپنے پہلے سنگ میل کا آغاز کیا، جیسا کہ آئی پی او کے دوران سرمایہ کاروں کے ساتھ پیش کردہ ترقیاتی روڈ میپ میں خاکہ پیش کیا گیا تھا۔ یہ آغاز کمپنی کے اس عزم کو تقویت دیتا ہے، جس کا مقصد ایک معیاری طبی اور تجربہ گاہ ماڈل کے ذریعے، جو کہ کلینیکل عمدگی، مریض کی حفاظت اور اخلاقی نگہداشت کے اعلیٰ ترین معیارات کے ساتھ اے آئی سے لیس جدت کو یکجا کرتا ہے۔ خواہش مند والدین کے لیے اعلیٰ معیار کی اور ٹیکنالوجی پر مبنی فرٹیلیٹی کیئر تک رسا.

...مزید دیکھیں