NationalPosted at: Nov 14 2025 7:27PM نڈّا نے بہار میں این ڈی اے کی شاندار کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈّا نے بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو ملنے والی بڑی کامیابی پر ریاست کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ مینڈیٹ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ’’ڈبل انجن حکومت‘‘ کی ترقی پسند اور فلاحی پالیسیوں پر عوام کے یقین کی مہر ہے مسٹر نڈّا نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا،’’بہار کی عوام کو میرا پرنام! جے سیا رام! بہار میں این ڈی اے کو ملنے والا تاریخی اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں چلنے والی ڈبل انجن حکومت کی ترقی اور عوامی فلاح کی پالیسیوں پر مکمل بھروسہ ظاہر کیا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ یہ زبردست کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ بہار کے بھائی بہنوں نے ’’مہاگٹھ بندھن کے جنگل راج اور بدعنوانی‘‘ کو یکسر مسترد کر کے این ڈی اے کے ’’اچھی حکمرانی، استحکام اور ترقی‘‘ کے ماڈل کو قبول کیا ہے۔ ان کے مطابق ’’یہ غیر معمولی عوامی مینڈیٹ ہمارے وکست بہار – وکست بھارت‘ کے عزم کو مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔‘‘
جے پی نڈّا نے اس تاریخی فتح پر این ڈی اے کی تمام اتحادی جماعتوں، بی جے پی کے وفادار اور محنتی کارکنوں اور بہار کی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
یو این آئی – م ک