Wednesday, Aug 19 2026 | Time 14:51 Hrs(IST)
Regional

صحت مند بحث جمہوریت کو خوشحال بناتی ہے: برلا

صحت مند بحث جمہوریت کو خوشحال بناتی ہے: برلا

جے پور، 15 جولائی (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بدھ کو کہا کہ مقننہ صرف قانون بنانے والے ادارے نہیں ہیں، بلکہ وہ جمہوریت کی ایسی 'درسگاہیں' ہیں جہاں عوامی نمائندے مذاکرات، ڈسپلن، اتفاق رائے اور خدمت کی اقدار کا درس حاصل کرتے ہیں مسٹر برلا نے راجستھان اسمبلی کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ امرت مہوتسو کے تحت 'ودھان گورَو یاترا: سابق اور موجودہ ارکان کی کانفرنس' کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسی ایوان میں حاصل کردہ جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات اور قانون ساز طرز عمل نے انہیں طالب علم لیڈر سے ایم ایل اے، ایم پی اور آخر کار لوک سبھا اسپیکر بننے کے سفر میں رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں انہوں نے پارلیمانی جمہوریت کی حقیقی شکل کو سمجھا کہ سننے کی ثقافت اور صحت مند بحث جمہوریت کو خوشحال بناتی ہے اور تاریخ رقم کرتی ہے، جبکہ ذاتی اختلافات جمہوریت کو کمزور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں ہوئی ہر بحث اور ہر لفظ جمہوری تاریخ کا مستقل حصہ بن جاتا ہے۔
راجستھان اسمبلی کے جمہوری سفر کے 75 سال مکمل ہونے پر نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ریاست کا جمہوری شعور صرف اسمبلی کی تاریخ تک محدود نہیں ہے، بلکہ ہندوستان کے قدیم مذاکرات، غور و خوض اور شراکتی حکمرانی کے نظام کی روایات میں گہرائی سے پنہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھا اور سمیتی کی روایت، مقامی سیلف گورنمنٹ اور عوامی شرکت راجستھان کی سماجی اور سیاسی زندگی کا اٹوٹ حصہ رہی ہے، جسے پنچایتوں اور نمائندہ اداروں نے مسلسل مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو عوام کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کا مکمل احساس ہونا چاہیے، کیونکہ جمہوریت صرف آئینی التزامات سے نہیں، بلکہ عوامی اعتماد، مذاکرات، وقار اور خدمت کے جذبے سے مضبوط ہوتی ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا کے ایک ہوٹل میں آگ کے حادثے میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی نائب صدر جمہوریہ نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "کولکاتا میں آگ لگنے کے دردناک حادثے میں ہوئی اموات سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ، 19 اگست (یواین آئی) مغربی بنگال میں وسطی کولکاتہ کی فری اسکول اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل میں منگل کی دیر رات لگنے والی بھیانک آگ آس پاس کے ہوٹلوں تک پھیل جانے سے ایک بچے سمیت کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے حکام نے یہ معلومات دی ہے  انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع کل رات تقریباً دو بجے ہوٹل کی تیسری منزل سے ملی  گھنے دھوئیں نے جلد ہی کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے اس وقت سوئے ہوئے کئی مہمان اندر ہی پھنس گئے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

سری نگر، 19 اگست (یو این آئی) ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور کے دورہ سے قبل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے مسائل کو ہندوستانی حکومت حل کرے گی نہ کہ امریکی حکومت اور وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کریں گے مسٹر عبداللہ نے اصرار کیا کہ وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے یونین ٹیریٹری میں مسائل کی شکایت نہیں کریں گے۔

...مزید دیکھیں
جوہر یونیورسٹی سمیت اعظم خاں سے جڑے متعدد ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے

جوہر یونیورسٹی سمیت اعظم خاں سے جڑے متعدد ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے

لکھنؤ / رام پور، 19 اگست (یواین آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور جنرل سکریٹری اعظم خاں اور ان کے ڈریم پروجیکٹ 'محمد علی جوہر یونیورسٹی' پر ایک بار پھر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گھیرا تنگ کر دیا ہے بدھ کی صبح ای ڈی کی ٹیموں نے رام پور میں واقع جوہر یونیورسٹی اور 'مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ' سے جڑے احاطوں سمیت اتر پردیش کے سہارنپور اور دہلی میں تقریباً 10 ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپہ مار کارروائی شروع کی۔

...مزید دیکھیں
پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے موت کی سزا پر عمل درآمد کے لیے پھانسی کے طریقے کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ مستقبل میں اس مسئلے پرازسرنو غوروخوض کا راستہ کھلا رہے گا۔

...مزید دیکھیں
سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے ہر ہندوستانی کے بولنے، سوال کرنے اور اختلافِ رائے ظاہر کرنے کے جمہوری حق پر منظم حملہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کی کارروائی اتنی ہی قابلِ مذمت ہے جتنا کہ نوجوانوں پر کیا گیا لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کا استعمال کرنا ۔

...مزید دیکھیں
جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے جھارکھنڈ کے طلبہ اور ریاستی حکومت کے درمیان اتفاقِ رائے بننے اور طلبہ کی بھوک ہڑتال ختم ہونے پر مسرت کا اظہار کیا، لیکن کہا کہ طلبہ کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں مسٹر گاندھی نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور جھارکھنڈ حکومت نے بات چیت کا راستہ چنا اور حل نکالا۔

...مزید دیکھیں

2027ء میں بی جے پی زیادہ محتاط

19 Aug 2026 | 2:46 PM

بی جے پی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران ہونے والی چوک سے پارٹی نے سبق حاصل کیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات میں اس طرح کے نعروں یا سلوگن کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "اب کی بار 300 پار" جیسے نعرے اس انتخاب میں سننے کو نہیں ملیں گے۔ اس کی بجائے "مکمل اکثریت" اور "بھاری اکثریت" جیسے الفاظ استعمال کیے جائیں گے۔.