Saturday, May 24 2025 | Time 03:33 Hrs(IST)
National

دہلی کی ایکسائز پالیسی پر سی اے جی کی رپورٹ پر بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان لفظی جنگ

دہلی کی ایکسائز پالیسی پر سی اے جی کی رپورٹ پر بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان لفظی جنگ

نئی دہلی، 11 جنوری (یو این آئی) دہلی حکومت کی متنازعہ ایکسائز پالیسی پر کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی مبینہ لیک رپورٹ کے سلسلے میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔
دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران، بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ آپ پارٹی نے دہلی میں اسکول بنانے کا وعدہ کرنے کے بعد کئی مقامات پر شراب خانے کھولے اورعام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے دفتر میں جھوٹے کاغذات تیار کرتی ہے، وہ کاغذات دکھاتی ہے اور الزامات لگاتی ہے اور پھر بھاگ جاتی ہے۔
بی جے پی کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے شراب گھپلےکے حوالے سے سی اے جی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کی اور کہا، "سال 2025 چل رہا ہے، لیکن میں 2026 کی بات کرنے آیا ہوں، کیونکہ 2025 مالی سال ہے اور شراب گھپلہ 2026 کروڑ روپے کا ہے۔ یہ جھاڑو سے دارو پر آئے گئے۔"
انہوں نے آپ کو دہلی کی ’آپ دا ‘ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’آپ دا ‘ کا جانا ضروری ہے، اس پارٹی کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ جیل گئے۔ کووڈ کے دوران سہولیات کی کمی تھی، عوام پریشان تھے، لیکن عام آدمی پارٹی خوش تھی، کیونکہ اس وقت شراب اسکینڈل کا تانا بانا بُنا جا رہا تھا۔ شراب گھپلےکے کنگپن مسٹر اروند کیجریوال ہیں۔ اس گھپلے میں 2026 کروڑ روپے کے ریونیوکا نقصان ہوا ہے۔"
آپ کی ترجمان پریانکا ککڑ نے بی جے پی کے الزامات پر پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی جھوٹے کاغذات جو اپنے دفتر میں بناتی ہے، انہیں دکھا کر الزامات لگاتی ہے اور پھر بھاگ جاتی ہے۔
محترمہ ککڑ نے کہا، "بی جے پی کے بھائی-بھتیجاواد کے ایک بڑے چہرے نے پریس کانفرنس کی ہے۔ مجھے لگا شاید بی جے پی سامنے آئے گی اور 'ووٹر ایڈیشن اور ووٹر ڈیلیشن' (ووٹروں کی فہرست میں نام شامل کرنے اور حذف کرنے) کے معاملے میں وضاحت دے گی۔ وہ بتائے گی کہ کس طرح دہلی کے نئی دہلی اسمبلی حلقے میں ایک ہی گھر کے پتہ پر کئی ووٹ شامل کرنے کی درخواست دی گئی۔"
انہوں نے سوال کیا، "مجھے لگا کہ بی جے پی بتائے گی کہ دہلی میں ان کی پارٹی کا ایجنڈا کیا ہے؟ دہلی میں بی جے پی کا وزیر اعلیٰ کا چہرہ کون ہے؟ لیکن بی جے پی نے یہ سب کچھ نہیں کیا اور وہی پرانے الزامات لگائے۔"
آپ کی ترجمان نے کہا، "آج کاغذ لہرا کر کہا گیا کہ یہ سی اے جی کی رپورٹ ہے۔ سوال اٹھتا ہے کہ سی اے جی کی رپورٹ جو نہ تو اب تک وزیر اعلیٰ نے دیکھی، نہ ہی نائب گورنر نے، نہ ہی اسمبلی کے اسپیکر نے، اور نہ ہی یہ سی اے جی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ ایسی کون سی رپورٹ ان کے پاس آ گئی ہے، جس کی بنیاد پر وہ اتنا بڑا الزام لگا رہے ہیں؟ یہ وہی کاغذ ہے، جو بی جے پی اپنے دفتر میں بناتی ہے۔ یہ وہی کاغذ ہے، جن کی کوئی حیثیت نہیں۔ بی جے پی جعلی کاغذ بناتی ہے اور ان پر الزامات لگا کر بھاگ جاتی ہے۔"
محترمہ ککڑ نے کہا، "کیجریوال کے خلاف کسی قسم کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ایسا پی ایم ایل اے عدالت کے حکم میں لکھا ہوا ہے۔ اس کے بعد یہ الزامات اس لیے لگائے جا رہے ہیں، کیونکہ اس ایجنڈا سے خالی، مسئلہ سے خالی، چہرہ سے خالی پارٹی کے پاس جھوٹ بولنے کے علاوہ کوئی کام نہیں۔ بی جے پی جب منہ کھولتی ہے تو جھوٹ بولتی ہے۔"
یواین آئی۔ م س
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
'ہندوستان دہشت گردوں کی مالی معاونت پر پاکستان کے خلاف نیا ڈوزیئرپیش کرے گا

'ہندوستان دہشت گردوں کی مالی معاونت پر پاکستان کے خلاف نیا ڈوزیئرپیش کرے گا

نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) ہندوستان پہلگام دہشت گردانہ حملے سے پیدا ہونے والے حالات کے درمیان پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی مالی معاونت کو لے کر کثیر الجہتی ادارہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو نیا ڈوزیئر دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
شہری حقوق کو یقینی بنانے کے لیے نئے فوجداری قوانین کا مکمل نفاذ ضروری: شاہ

شہری حقوق کو یقینی بنانے کے لیے نئے فوجداری قوانین کا مکمل نفاذ ضروری: شاہ

نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کویہاں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو کے ساتھ ریاست میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر ایک جائزہ میٹنگ کی اور کہا کہ شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیے زمینی سطح پر نئے فوجداری قوانین کا نفاذ ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
پاکستان میں ہندوستان کی فوجی کارروائی دہشت گردانہ حملے کے خلاف تھی: وزیر خارجہ

پاکستان میں ہندوستان کی فوجی کارروائی دہشت گردانہ حملے کے خلاف تھی: وزیر خارجہ

کوپن ہیگن، 23 مئی (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کے روز مغربی ممالک پر واضح کیا کہ ہندوستان نے پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کشمیر کے مسئلہ پر نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں کی ہے۔

...مزید دیکھیں
پاکستان دہشت گردی کی حمایت کے حوالے سے پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے: امیت شاہ

پاکستان دہشت گردی کی حمایت کے حوالے سے پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے: امیت شاہ

نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ پاکستان کی شناخت دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملک کے طور پر دنیا بھر میں ہوچکی ہے اور آپریشن سندور کے دوران پاکستان میں مقیم دہشت گرد تنظیموں پر ہندوستان کی فوجی کارروائی کے خلاف اور دہشت گردوں کی حمایت میں ہندوستان پر اس کی جوابی کارروائی سے یہ بات پوری طرح عیاں ہے۔

...مزید دیکھیں
دہشت گردی اور  ماؤ نواز تشدد کو اب برداشت نہیں کیا جائے گا: مودی

دہشت گردی اور ماؤ نواز تشدد کو اب برداشت نہیں کیا جائے گا: مودی

نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے امن اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو ملک کی ترقی کے لیے ضروری شرائط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ 11 برسوں میں شمال مشرقی خطہ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور امن کے لیے جو کام کیے ہیں، اس کی بدولت شمال مشرقی خطے کی ریاستیں آج سرمایہ کاروں کا استقبال کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ نے ہندوستان میں آئی فون مینوفیکچرنگ کے خلاف انتباہ کیا: ایپل کو 25فیصد ٹیرف ادا کرنا پڑے گا

ٹرمپ نے ہندوستان میں آئی فون مینوفیکچرنگ کے خلاف انتباہ کیا: ایپل کو 25فیصد ٹیرف ادا کرنا پڑے گا

نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ میں فروخت ہونے والے آئی فون ہندوستان یا کسی اور ملک میں تیار ہوتے ہیں تو کمپنی کو 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔

...مزید دیکھیں
آرمی چیف نے شہید فوجیوں کے لواحقین کو 'بلیدان بیج' اور 'اعزاز نامہ' پیش کیا

آرمی چیف نے شہید فوجیوں کے لواحقین کو 'بلیدان بیج' اور 'اعزاز نامہ' پیش کیا

نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے جمعہ کے روز یہاں تقریب میں فرض کی وردی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مادر ہند کے نو بہادر بیٹوں کے لواحقین کو 'بلیدان بیج' اور 'اعزاز نامہ' پیش کیا۔

...مزید دیکھیں