Monday, Mar 9 2026 | Time 04:47 Hrs(IST)
National

بی جے پی نے کانگریس کو 'لشکر پاکستان کانگریس' قرار دیا

بی جے پی نے کانگریس کو 'لشکر پاکستان کانگریس' قرار دیا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ پاکستان جیسی ذہنیت رکھتی ہے اور اسے 'لشکر پاکستان کانگریس' کہنا غلط نہیں ہوگا۔
بی جے پی کے قومی ترجمان گورو بھاٹیہ نے منگل کو پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کانگریس پارٹی کے سرکاری ہینڈل کے ذریعہ سوشل میڈیا ایکس پر کی گئی 'غائب' پوسٹ پر تنقید کی۔
مسٹر بھاٹیہ نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار نے 'سر تن سے جدا' کا اشارہ کیا اور کانگریس پارٹی نے ایسی پوسٹ کرتی ہے۔ کانگریس اپنے سرکاری ہینڈل کے ذریعے پاکستان کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہے۔ کانگریس پارٹی کو ’’لشکر پاکستان کانگریس‘‘ کہنا غلط نہیں ہوگا کیونکہ ان کی سوچ پاکستان جیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی فیصلہ کن قیادت میں دہشت گردی کا جواب بریانی سے نہیں گولی سے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت، فوج کی طاقت اور ہندوستانیوں کے آشیرواد آج اپنی پوری توجہ اور طاقت کے ساتھ ایک مقصد کی طرف کام کر رہے ہیں۔ ہمارے درمیان کہنے کے لئے ایک سیاسی جماعت ہے لیکن اسے لشکر پاکستان کانگریس کہنا غلط نہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے آفیشل ہینڈل سے کی گئی اس پوسٹ نے پاکستان کو واضح پیغام دیا ہے کہ 'فکر نہ کریں، آپ کے حامی ہندوستان میں موجود ہیں۔' اس تصویر میں ایک جسم ہے لیکن سر نہیں اور سر سے تن جدا ہے۔ آج 'لشکر پاکستان کانگریس' کا نظریہ ان کا کردار بن چکا ہے۔
بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ مسٹر مودی ہندوستان کے ہر شہری کے لیے حفاظتی ڈھال ہیں لیکن آج کانگریس اس چٹان کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی رضامندی کے بغیر 'لشکر پاکستان کانگریس' میں ایک پتا بھی نہیں ہلتا۔ ایسی پوسٹس مسٹر راہل گاندھی کے کہنے پر کی جاتی ہیں، جس سے نہ صرف پورے ملک کو شرم آتی ہے بلکہ تکلیف بھی ہوتی ہے۔ ’لشکر پاکستان کانگریس‘ اس اہم وقت میں ہندستان کو کمزور کرنے اور کانگریس کے ٹاور سے پاکستان کو سگنل بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ٹھیک ویسے ہی جیسے منی شنکر ایر پاکستان گئے تھے اور وہاں کہا تھا کہ پاکستان اور کانگریس کو وزیر اعظم مودی کو ہٹانے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔ آج پھر وہی اشارے دیے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں تعریفوں کی بارش ہو رہی ہے۔
بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کانگریس کے سابق ہینڈل کو ٹیگ کرکے وزیر اعظم مودی کے لیے قابل اعتراض الفاظ استعمال کیے ہیں۔ یہ صرف الفاظ نہیں ہیں، یہ نظریہ ہے، جس کا تعلق کانگریس پارٹی سے بھی ہے۔ آج مسٹر راہل گاندھی پاکستان میں واہ واہی لوٹ رہے ہیں اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ایک طرف وزیر اعظم مودی ملک کی بہادر فوج اور 140 کروڑ ہندوستانی ہیں جو ہندوستان پر بری نظر رکھنے والی طاقتوں کو نیست و نابود کرنے کے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں اور دوسری طرف دہشت گرد اور شیطانی طاقت ہے۔ پاکستان کی سوچ، دہشت گردوں کی سوچ اور کانگریس پارٹی کی سوچ، سب ایک ہی لائن میں کھڑے ہیں۔
مسٹر بھاٹیہ نے کہا کہ جب پلوامہ حملہ ہوا تو آدھے گھنٹے کے اندر مسٹر راہل گاندھی نے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا سے یہ بیان دینے کے لئے کہا کہ یہ ایسی دہشت گردی ہے جو ملک میں پرورش پا رہی ہے۔۔ اس وقت بھی کانگریس نے پاکستان کو کلین چٹ دے دی تھی۔ پلوامہ حملے کے 10 دن بعد جب ہندستان نے بالاکوٹ پر ایئر اسٹرائک کی تو مسٹر راہل گاندھی اور مسٹر رندیپ سرجے والا نے سوال کیا تھا کہ 56 انچ کا سینہ کہاں ہے؟ آج مسٹر راہل گاندھی اور مسٹر رندیپ سرجے والا فدائین بن چکے ہیں جو پاکستان سے محبت کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے بھی تیار ہیں اور ان کے کسی بیان پر ردعمل کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

یو این آئی۔ م ع۔ 1955

خاص خبریں
تاریخ رقم: ہندوستان تیسری بار ٹی 20 ورلڈ چیمپئن، فائنل میں نیوزی لینڈ کو عبرتناک شکست

تاریخ رقم: ہندوستان تیسری بار ٹی 20 ورلڈ چیمپئن، فائنل میں نیوزی لینڈ کو عبرتناک شکست

احمد آباد، 8 مارچ ( یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی ٹیم نہ کر سکی نیوزی لینڈ کو ایک یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر ہندوستان تین ٹی 20 ورلڈ کپ خطاب جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے اس کے ساتھ ہی، ہندوستان اپنا خطاب کامیابی سے بچانے والا بھی پہلا ملک بن گیا ہے ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن اور ایشان کشن کی تکڑی نے نیوزی لینڈ کے بولرز کو بے بس کر دیا۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نے خواتین کے عالمی دن پر مبارکباد دی، ہندوستان کی ترقی میں 'ناری شکتی' کے کردار کی ستائش کی

وزیراعظم نے خواتین کے عالمی دن پر مبارکباد دی، ہندوستان کی ترقی میں 'ناری شکتی' کے کردار کی ستائش کی

نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہندوستان کی ناری شکتی کی قوت، عزم اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہےوزیراعظم نے ملک بھر کی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے ہندوستان کی ترقی کی تشکیل میں ان کے بڑھتے ہوئے کردار کی ستائش کی انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں خواتین عزم، تخلیقی صلاحیت اور بے مثال جوش کے ساتھ تعاون دے رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
امیروں اور غریبوں کے لیے مفت سرکاری سہولیات میں ایمانداری ضروری ہے: راہل

امیروں اور غریبوں کے لیے مفت سرکاری سہولیات میں ایمانداری ضروری ہے: راہل

نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ غریبوں اور امیروں کو ملنے والی مفت سرکاری سہولیات کے خلاف نہیں ہیں، لیکن اس بارے میں غور کرتے وقت ایمانداری بہت ضروری ہے راہل گاندھی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ غریبوں کو دی جانے والی سرکاری سہولیات کا مذاق اڑایا جاتا ہے جبکہ امیر لوگوں کو دی جانے والی سہولیات کو 'اعزاز' قرار دیا جاتا ہے۔

...مزید دیکھیں
ایران کے خلاف جنگ، کیا یہ مذہبی جنگ ہے؟

ایران کے خلاف جنگ، کیا یہ مذہبی جنگ ہے؟

خصوصی مضمون: اسد مرزا
ایران کے خلاف شروع کی جانے والی امریکی اور اسرائیل جنگ کو دونوں ملکوں کے رہنما ایران کے ساتھ جاری تنازعہ کو بنیادی طور پر گھریلو متحرک بناکر اس کو تہذیبی جنگ اور اسٹریٹجک بیانیہ کی تعمیر کے لیے مذہبی جنگ کے طور پر بیان کررہے ہیں امریکہ اسرائیل کی قیادت میں ایران کے خلاف جنگ کو بنیادی طور پر ایک ایسی جنگ کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے جس کا مقصد مغربی ایشیا کے اسلامی ملک ایران کو کمزورکرنا ہے کیونکہ وہ خطے میں امریکی بالادستی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

...مزید دیکھیں
خواتین کے ساتھ برابری سے ہی حقیقی ترقی ممکن : کھرگے

خواتین کے ساتھ برابری سے ہی حقیقی ترقی ممکن : کھرگے

نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ صرف اسی صورت میں صحیح معنوں میں ترقی کرتا ہے جب خواتین کو برابری کا سچا، صحیح اور حقیقی حق حاصل ہو مسٹر کھرگے نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں صنفی مساوات اور خواتین کے مساوی حقوق کے حوالے سے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ "آپ کا جنم دکھ سہنے کے لیے نہیں ہوا، بلکہ آپ کی پیدائش بلندیوں اور ترقی کے لیے ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ ایران پر مزید سخت حملے کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

امریکہ ایران پر مزید سخت حملے کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن، 08 مارچ (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ ایران پر "بہت سخت" حملے کرے گا اور ممکنہ طور پر نئے اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں لکھا کہ ایران کو آج بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

...مزید دیکھیں
سائمہ خان نے دوسری بار یو پی ایس سی امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کر دی

سائمہ خان نے دوسری بار یو پی ایس سی امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کر دی

نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) کہا جاتا ہے کہ ’منزل وہ پاتا ہے جن کے خوابوں میں جان ہوتی ہے، پروں سے کچھ نہیں ہوتا حوصلوں سے اڑان ہوتی ہے‘ اس محاورے کو ضلع غازی پور کے علاقہ کمساربار کی بیٹی سائمہ سراج خان نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کر کے سچ ثابت کر دیا ہے سائمہ کے والد سراج احمد خان ایک کامیاب بزنس مین اور بلڈر ہیں۔

...مزید دیکھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کی تاریخی جیت پر رائے پور میں جشن، وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی

08 Mar 2026 | 11:49 PM

رائے پور، 08 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے ہرا کر تیسری بار خطاب اپنے نام کر لیا۔ اس تاریخی جیت کے بعد ملک بھر کی طرح چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں بھی زبردست جوش و خروش اور جشن کا ماحول دیکھنے کو ملا۔.

سائمہ خان نے دوسری بار یو پی ایس سی امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کر دی

سائمہ خان نے دوسری بار یو پی ایس سی امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کر دی

08 Mar 2026 | 7:35 PM

نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) کہا جاتا ہے کہ ’منزل وہ پاتا ہے جن کے خوابوں میں جان ہوتی ہے، پروں سے کچھ نہیں ہوتا حوصلوں سے اڑان ہوتی ہے۔‘ اس محاورے کو ضلع غازی پور کے علاقہ کمساربار کی بیٹی سائمہ سراج خان نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کر کے سچ ثابت کر دیا ہے۔ .

...مزید دیکھیں