NationalPosted at: Mar 25 2025 8:07PM بی جے پی اقلیتی مورچہ نے غریب مسلمانوں میں 'سوغات مودی' کٹس تقسیم کی
نئی دہلی، 25 مار۴چ (یو این آئی) دہلی، بی جے پی اقلیتی مورچہ نے غریب مسلمانوں میں 'سوغات مودی' کٹس تقسیم کیں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے کہا ہے کہ "وزیراعظم نریندر مودی ہر تہوار کی تقریبات میں اور سب کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں اور سب کا ساتھ سب کا وکاس میں یقین رکھتے ہیں۔ ہم ہر تہوار پرنور بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں آج ہم 'سوغات مودی' کٹس تقسیم کر رہے ہیں کیونکہ یہ رمضان کا مہینہ ہے... ہر ایک کے عقیدے کا احترام کیا جانا چاہیے..."
انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی اقلیتی مورچہ پورے ملک میں غریب مسلمانوں میں 32 لاکھ کٹس 'سوغات مودی' تقسیم کرے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔