EntertainmentPosted at: Apr 21 2025 2:51PM فلمسازبی آر چوپڑہ، خاندانی اور سماجی فلموں کے لئے مشہور تھے

ممبئی، 21 اپریل (یو این آئی)بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ایک دور ایسا بھی گذرا ہے جب بہترین ڈائریکشن اور زبردست اداکاری کی وجہ سے فلمیں بہت کامیاب ہو کرتی تھیں اس بلیک اینڈ وائٹ دور میں کئی ایسے عظیم پروڈیوسر اور ہدایت کارموجود تھے جن کی بہترین ہدایت کاری میں بننے والی فلمیں ہندی سنیما میں سنگ میل ثابت ہوئیں ایسے ہی ایک سادہ لوح شخص تھے، بلدیو راج چوپڑا ، جن کو بالی ووڈ بی آر چوپڑا کے نام سے یاد کرتا ہے ، جنہوں نے خاندان پر مبنی اور صاف ستھری کہانی والی فلموں سے معاشرے کی خدمت کی اور ہر دور میں سماج کو اپنی نئی فلم سے ایک نیا پیغام بھیجا۔
ہندستانی فلم انڈسٹری میں بی آر چوپڑا کو ایک ایسے فلمساز کے طور پر یاد کیا جا تا ہے جنہوں نے خاندانی، سماجی اور صاف ستھری فلمیں بناکر تقریباً پانچ دہائیوں تک فلم شائقین کے دلوں میں اپنی پہچان برقراررکھی۔وو پنجاب کے لدھیانہ شہر میں22 اپریل 1914 کو پیدا ہوئے بی آر چوپڑہ عرف بلدیو رائے چوپڑہ بچپن سے ہی فلموں میں کام کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنا چاہتے تھے۔انہوں نے لاہور کے گورنمنٹ کالج سے انگریزی ادب میں گریجویشن کیا ۔
بی آر چوپڑہ نے اپنا کیرئیرفلمی صحافی کے طور پر شروع کیا۔ فلم میگزین ’سنے ہیرالڈ‘ میں وہ فلموں کا تجزیہ لکھا کرتے تھے۔ 1949 میں انہوں نے فلم ’کروٹ‘ سے فلمسازی کے میدان میں قدم رکھا لیکن یہ فلم بری طرح فلاپ رہی۔انہوں نے 1951 میں، اشوک کمار کی اداکاری سے سجی فلم ’افسانہ‘ کی ہدایت کاری کی۔ اس فلم نےباکس آفس پر سلورجوبلی منائی؎اور وہ فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہے۔
جاری یواین آئی۔ ایم جے۔