Wednesday, Jun 18 2025 | Time 10:37 Hrs(IST)
National

جی ایس ٹی وسیع پیمانے پرکامیاب، عام لوگوں پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوا: وزیر خزانہ

جی ایس ٹی وسیع پیمانے پرکامیاب، عام لوگوں پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوا: وزیر خزانہ

نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو پارلیمنٹ میں 'یونین بجٹ 2024-25' پیش کرتے ہوئے گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کو بڑے پیمانے پر کامیاب قرارد یتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی نے عام لوگوں سے ٹیکس کا بوجھ کم کرتے ہوئے تعمیل کے بوجھ اورتجارت و صنعت کے لیے لاجسٹک لاگت کو کم کیا ہے۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ کاروبار کو آسان بنانے کے لیے جی ایس ٹی قانون میں بہت سی ترامیم کی گئی ہیں۔ اس کے تحت شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والے ایکسٹرا نیوٹرل الکحل کو اس مرکزی ٹیکس کے دائرہ سے باہر رکھا جائے گا۔ انٹیگریٹڈ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (آئی جی ایس ٹی) اور یونین ٹیریٹری گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (یو ٹی جی ایس ٹی) ایکٹ میں بھی اسی طرح کی ترامیم کی گئی ہیں۔ مزید برآں، حال ہی میں داخل کیا گیا سیکشن 11اے تجارت میں رائج کسی بھی عام رواج کی وجہ سے اس مرکزی ٹیکس کی نان لیوی یا شارٹ لیوی کو ریگولیٹ کرنے کے لئے حکومت کو بااختیار بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سںٹرل گڈس اینڈ سروس ٹیکس (سی جی ایس ٹی) کے سیکشن 16 میں دو نئے ذیلی حصوں کو شامل کرتے ہوئے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ حاصل کرنے کے لئے وقت کی حد کو آسان بنایا گیا ہے۔ ترمیم شدہ قانون ڈیمانڈ نوٹس اور آرڈر جاری کرنے کے لیے عام وقت کی حد بھی فراہم کرے گا۔ نیز، ٹیکس دہندگان کے لیے ٹیکس ڈیمانڈ اور سود کی ادائیگی کے ساتھ جرمانے میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے وقت کی حد کو 30 دن سے بڑھا کر 60 دن کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروبار کوزیادہ آسان بنانے کے لئے اپیلٹ اتھارٹی میں اپیل دائر کرنے کے لیے پری ڈپازٹ کی زیادہ سے زیادہ رقم کو مرکزی ٹیکس کے 25 کروڑ روپے سے کم کر کے 20 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ اپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کرنے کے لیے پری ڈپازٹ کو سنٹرل ٹیکس کے 50 کروڑ روپے کی زیادہ سے زیادہ رقم کے ساتھ 20 فیصد سے کم کرکے سینٹرل ٹیکس کی 20 کروڑ کی زیادہ سے زیادہ رقم کے ساتھ 10 فیصد کردیاگیاہے۔ اس کے علاوہ اپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کرنے کی مدت میں بھی یکم اگست 2024 سے موثر طور پر ترمیم کی جا رہی ہے۔ اس سے اپیلٹ ٹربیونل کے کام کے شروع نہ ہونے کے پیش نظر اپیل میں وقت ضائع نہیں ہوگا۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
زیلنسکی جی- 7 سربراہی اجلاس سے یوکرین واپس  لوٹے

زیلنسکی جی- 7 سربراہی اجلاس سے یوکرین واپس لوٹے

کیف، 18 جون (یو این آئی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جی-7 سربراہی اجلاس کے لیے اپنے طے شدہ دورےکو مختصر کرکے یوکرین واپس لوٹ گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دو ہزار آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے واپس لوٹنے کے منتظر

دو ہزار آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے واپس لوٹنے کے منتظر

کینبرا، 18 جون (یو این آئی) تقریباً 2000 آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے وطن واپس لوٹنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں مدد کے لیے اندراج کرایا ہے۔

...مزید دیکھیں
لاس اینجلس کے میئر نے شہر کے وسط  میں کرفیو ختم کیا

لاس اینجلس کے میئر نے شہر کے وسط میں کرفیو ختم کیا

لاس اینجلس، 18 جون (یو این آئی) لاس اینجلس کی میئر کیرن باس نے امریکہ کے دوسرے سب سے بڑے شہر کے وسط میں ایک ہفتے سے نافذ کرفیو کو ختم کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
برطانیہ میں  اسقاط حمل کو جرم کے زمرے سے باہر کرنے کے حق میں ووٹ

برطانیہ میں اسقاط حمل کو جرم کے زمرے سے باہر کرنے کے حق میں ووٹ

لندن، 18 جون (یو این آئی) برطانیہ میں ارکان پارلیمنٹ نے منگل کے روز اسقاط حمل کو جرم کے زمرے سے باہر کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

...مزید دیکھیں
سری نگر کے نور باغ علاقے میں آتشزدگی، 13 رہائشی شیڈ خاکستر

سری نگر کے نور باغ علاقے میں آتشزدگی، 13 رہائشی شیڈ خاکستر

سری نگر، 18 جون (یو این آئی) سری نگر کے نور باغ علاقے میں منگل کی رات دیر گئے آگ کے ایک بھیانک واقعے میں کم سے کم 13 رہائشی شیڈ خاکستر ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
اے پی میں ’فشنگ کیٹ‘سے سنسنی، محکمہ جنگلات نے قابو پالیا

اے پی میں ’فشنگ کیٹ‘سے سنسنی، محکمہ جنگلات نے قابو پالیا

حیدرآباد، 18 جون (یو این آئی) اے پی کے سریکاکلم ضلع کے ٹیکلی منڈل کے قریب واقع جیاکرشنا پورم میں ایک ’فشنگ کیٹ‘ کی موجودگی سے مقامی عوام میں سنسنی پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ:  قواعد کی خلاف ورزی پر کئی بسیں ضبط

تلنگانہ: قواعد کی خلاف ورزی پر کئی بسیں ضبط

حیدرآباد 18 جون (یو این آئی)نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی حکام نے اسکول بسوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر کے نور باغ علاقے میں آتشزدگی، 13 رہائشی شیڈ خاکستر

سری نگر کے نور باغ علاقے میں آتشزدگی، 13 رہائشی شیڈ خاکستر

18 Jun 2025 | 9:39 AM

سری نگر، 18 جون (یو این آئی) سری نگر کے نور باغ علاقے میں منگل کی رات دیر گئے آگ کے ایک بھیانک واقعے میں کم سے کم 13 رہائشی شیڈ خاکستر ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ نور باغ کی پمپوش کالونی میں منگل کی رات دیر گئے قریب ساڑھے دس بجے آگ لگ گئی جس کے شعلوں نے متصل واقع رہائشی ڈھانچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔