InternationalPosted at: Mar 18 2025 9:17AM اینگلوفون علاقوں میں 5 کی موت، 6 یرغمالیوں کو بچا یا
یاؤنڈے، 18 مارچ (یو این آئی) کیمرون کے شمال مغربی اور جنوب مغربی علاقوں کے شورش زدہ اینگلوفون علاقوں میں پیر کو جھڑپوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
سیکورٹی اور مقامی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ جنوب مغربی علاقے میں مشتبہ علیحدگی پسند جنگجوؤں نے علاقائی راجدھانی بوئیا میں ایک ٹیکسی پر فائرنگ کی، جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا ’’یہ واقعہ پیر کی شام 7 بجے پیش آیا۔ عسکریت پسند علیحدگی پسندوں نے ان پر اس وقت قریب سے فائرنگ کی جب وہ گاڑی چلا رہے تھے۔ فوجیوں کے پہنچنے پر وہ فوراً فرار ہوگئے۔‘‘
مقامی پولیس نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ شمال مغربی علاقے میں سرکاری فورسز نے بابا 1 کے علاقے میں پیر کو علیحدگی پسندوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا، جس میں تین علیحدگی پسند جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا اور ٹھکانے میں یرغمال بنائے گئے چھ شہریوں کو بچا لیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علیحدگی پسندوں کے چھاپوں میں اضافے کے بعد فوج پرامن علاقوں میں اضافی نفری تعینات کرے گی۔
یو این آئی۔ این یو۔