Tuesday, Jan 13 2026 | Time 23:31 Hrs(IST)
National

نیٹ -یوجی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی

نیٹ -یوجی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ سی بی آئی کو سونپی  گئی

نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی)حکومت نے نیٹ امتحان میں دھاندلی سے متعلق معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی ہے، مرکزی حکومت نے نیٹ یو جی امتحان میں دھاندلی کے الزامات کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے، جس کے بعد اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی ہے وزارت تعلیم نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔نیٹ - یو جی امتحان کے نتائج جاری ہونے کے بعد ملک کے کئی حصوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ حکومت نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے سربراہ کو عہدے سے بھی ہٹا دیا ہے، وہیں نیٹ پی جی داخلے کے امتحان کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ حکومت طلباء کے مفادات کی پابند عہدہے۔ ساتھ ہی کہا کہ اس معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مرکزی حکومت نے اعلیٰ طبی تعلیم کے لیے قومی اہلیت-کم-داخلہ ٹیسٹ پوسٹ گریجویٹ (نیٹ پی جی داخلہ) امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں یہ بات کہی۔
نیشنل ایگزامینیشن بورڈ کے نیٹ پی جی کے امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ نیٹ پی جی کا داخلہ امتحان کل 23 جون کو ہونا تھا۔
وزارت نے کہا ہے کہ کچھ حالیہ داخلہ امتحانات میں بے ضابطگیوں کے واقعات کے پیش نظر اس امتحان کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ امتحان کے پورے عمل کو جانچ پڑتال کے تحت رکھا جائے گا اور جلد ہی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
وزارت نے امتحان کی تاریخوں کو ملتوی کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ طلباء کے مفادات اور امتحان کی شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
نیٹ امتحان کے تنازعہ کے درمیان، مرکزی حکومت نے ہفتہ کی رات این ٹی اے(نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی) کے ڈائریکٹر جنرل سبودھ کمار سنگھ کو ہٹا دیا ان کی جگہ پردیپ سنگھ کھرولا کو نیا ڈی جی مقرر کیا گیا ہے۔ وہ کرناٹک کیڈر کے 1985 بیچ کے ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ہیں۔ مسٹر پردیپ سنگھ انڈین ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے سی ایم ڈی بھی ہیں۔
یکم مئی 2024 کو، انہیں اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کے چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ دریں اثنا، 23 جون کو ہونے والا نیٹ- پی جی امتحان بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس کا انعقاد نیشنل بورڈ آف ایجوکیشن ان میڈیکل سائنسز (این بی ای ایم ایس) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہ امتحان اتوار کو 300 شہروں کے 1000 سے زیادہ مراکز پر ہونا تھا۔
قبل ازیں سہ پہر، وزارت تعلیم نے بے ضابطگیوں کو روکنے اور این ٹی اے امتحانات میں شفافیت لانے کے لیے 7 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اعلان کیا۔ اسرو کے سابق چیئرمین اور آئی آئی ٹی کانپور کے سابق ڈائریکٹر رادھا کرشنن اس کے سربراہ ہوں گے۔ یہ کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ وزارت تعلیم کو پیش کرے گی۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
صدر مرمو نے فصلوں کے تہواروں پر شہریوں کو مبارکباد دی

صدر مرمو نے فصلوں کے تہواروں پر شہریوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) صدر دروپدی مرمو نے فصلوں کے تہوار لوہڑی، مکر سنکرانتی، پونگل اور ماگھ بیہو کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار ہندوستان کی زرخیز زرعی وراثت اور قومی یکجہتی کی علامت ہیں صدر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہاکہ "میں لوہڑی، مکرسنکرانتی، پونگل اور ماگھ بیہو کے مبارک موقع پر ہندوستان اور بیرونِ ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

...مزید دیکھیں
کھرگے - راہل نے لوہڑی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

کھرگے - راہل نے لوہڑی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو لوہڑی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور سبھی کی زندگی میں خوشحالی کی خواہش کی مسٹر کھڑگے نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا، "لوہری کے پرمسرت موقع پر سب کو مبارک باد۔

...مزید دیکھیں
سرحد پار اب بھی آٹھ کیمپوں میں تقریباً 150 دہشت گرد سرگرم، فوج تیار: فوجی سربراہ

سرحد پار اب بھی آٹھ کیمپوں میں تقریباً 150 دہشت گرد سرگرم، فوج تیار: فوجی سربراہ

نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) فوجی سربراہ جنرل اپیندر دیویدی نے منگل کو کہا کہ کنٹرول لائن کے اس پار اب بھی آٹھ سے دس دہشت گرد کیمپ سرگرم ہیں جن میں 100 سے 150 دہشت گرد موجود ہیں جنرل دیویدی نے ’یومِ افواج‘ سے پہلے سالانہ پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب میں کہا کہ جمّوں و کشمیر کے اندرونی علاقوں میں بھی تقریباً 140 دہشت گرد سرگرم ہیں لیکن دہشت گردوں کی بھرتی کافی عرصے سے نہیں ہو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
ڈاکٹر منظورعالم کا انتقال، ایک بڑے مفکر کی موت، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

ڈاکٹر منظورعالم کا انتقال، ایک بڑے مفکر کی موت، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کی معروف شخصیت اور مشہور تھنک ٹینک ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف ابجکیٹو اسٹڈیز کے بانی سرپرست اور سابق چیرمین ڈاکٹر منظورعالم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں شاہین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے سید سعادت اللہ حسینی، جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر ڈاکٹر افشار عالم، سابق سفارت کار اور کانگریسی لیڈر میم افضل، ڈاکٹرقاسم رسول الیاس، سماج وادی پارٹی کے لیڈر بدرالدین طیب، ملیشیا سفارت خانہ کے اعلی عہدیدار، سرکردہ شخصیات، صحافی اور دیگر شعبہائے حیات سے وابستہ افراد اس موقع پر موجود تھے۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش انتخابات: خوف، شکوک وشبہات  اور غیر یقینی صورتحال  کے سائے میں

بنگلہ دیش انتخابات: خوف، شکوک وشبہات اور غیر یقینی صورتحال کے سائے میں

تحریر: نعیم نظام
نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) بنگلہ دیش کے اگلے عام انتخابات کیا مقررہ وقت پر ہو پائیں گے؟ یہ سوال اس وقت پورے ملک میں تشویش اور بے چینی کا باعث بنا ہوا ہے،اگر موجودہ روڈ میپ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تو انتخابات 12 فروری کوہونگے  تاہم، جیسے جیسے تاریخ قریب آ رہی ہے، عوامی خدشات بڑھتے جا رہے ہیں، اس کی بنیادی وجوہات میں امن و امان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال اور ایک بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے منظم طریقے سے باہر رکھنا شامل ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان میں دنیا کا پہلا اے آئی پر مبنی چائلڈ سیفٹی ٹول 'رکشا' لانچ

ہندوستان میں دنیا کا پہلا اے آئی پر مبنی چائلڈ سیفٹی ٹول 'رکشا' لانچ

نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) ہندوستان میں اے آئی پر مبنی دنیا کا پہلا چائلڈ سیفٹی ٹول 'رکشا' لانچ کیا گیا، یہ اپنی نوعیت کا پہلا، ٹیکنالوجی سے چلنے والا ٹول ہے جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلایا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ایرانی قوم نے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا، حکومت کے حق میں مظاہرے تاریخی ہیں: خامنہ ای

ایرانی قوم نے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا، حکومت کے حق میں مظاہرے تاریخی ہیں: خامنہ ای

تہران، 13 جنوری (یو این آئی) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کےحق میں مظاہروں پر قوم کوخراج تحسین پیش کیا سپریم لیڈر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ عظیم ایرانی قوم نے آج ایک تاریخی دن رقم کیا، آج کی عظیم ریلیوں نے غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں کوخاک میں ملادیا آیت اللہ خامنہ نے لکھا کہ غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں پر اندرونی کرائےکے ایجنٹوں سے عمل کراویا جانا تھا لیکن عظیم ایرانی قوم نے دشمنوں کے مقابلے اپنے عزم اور اپنی شناخت کا بھر پور اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں

آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی غیر سگالی ملاقات، مختلف امور پر مثبت گفتگو

13 Jan 2026 | 11:22 PM

نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی): قومی دارالحکومت دہلی میں واقع راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کیشو کنج ہیڈکوارٹر میں منگل کے روز چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کے ایک وفد نے آر ایس ایس کے سرکاریاواہ دتاتریہ ہوسابالے سمیت سنگھ کے چند سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایک دن قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد منعقد ہوئی، جس کے باعث اسے سیاسی اور سفارتی اعتبار سے اہم سمجھا جا رہا ہے۔.

گجرات نے ممبئی کو 193 رن کا چیلنج دیا

13 Jan 2026 | 10:25 PM

نوی ممبئی، 13 جنوری (یواین آئی) جارجیا ویئرہم کی ناٹ آوٹ 43 رن کی شاندار اننگز اور ان کی بھارتی پھول مالی (ناٹ آوٹ 36) کے ساتھ 56 رن کی شاندار شراکت داری کی بدولت گجرات جائنٹس نے منگل کو خواتین پریمیئر لیگ کے مقابلے میں ممبئی انڈینز کے خلاف 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 192 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔.

تین دن میں دوسری کوشش: راجوری میں پاکستانی ڈرونز پر فائرنگ

13 Jan 2026 | 10:26 PM

جموں،13جنوری(یو این آئی) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک راجوری ضلع میں منگل کی شام ہندوستانی فوج نے متعدد مشتبہ پاکستانی ڈرونز کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی اور انہیں فضا میں ہی پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ فوجی حکام کے مطابق یہ ڈرونز منجاکوٹ سیکٹر میں چند لمحے تک منڈلاتے رہے جس کے بعد پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی جانب واپس لوٹ گئے۔ .