InternationalPosted at: Apr 8 2026 2:02PM ایران جنگ بندی پر راضی، عراقچی نے نواز شریف کی تعریف کی
تہران، 08 اپریل (یواین آئی) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی پر راضی ہو گیا ہے اور اس دوران آبنائے ہرمز سے جہازوں کو محفوظ آمد و رفت کی اجازت دی جائے گی عراقچی نے جنگ بندی معاہدہ کرانے کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور فوجی سربراہ عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے بدھ کی صبح ایران کی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہاکہ ’’اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے میں خطے میں جنگ ختم کرنے کی انتھک کوششوں پر اپنے بھائی پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل منیر کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
"
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شریف کی "بھائی چارے کی اپیل"، امریکہ کے 15 نکاتی تجویز پر مذاکرات کی مانگ اور امریکی صدر کی جانب سے ایران کے 10 نکاتی تجویز کو مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قبول کرنے کے اعلان کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران کی سلامتی کونسل نے دو فیصلے کیے ہیں:
اگر ایران پر حملے بند کر دیے جاتے ہیں تو ایران کی مسلح افواج بھی اپنی دفاعی کارروائیاں روک دیں گی۔