NationalPosted at: Apr 29 2025 11:57PM مرکز نے ژالہ باری سے متاثرہ منی پور کے لیے 153 کروڑ روپے کی امداد کو منظوری دی
نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے منگل کو گزشتہ سال ژالہ باری سے متاثر ہوئے منی پور کے لیے 153.36 کروڑ روپے کی اضافی مرکزی امداد کو منظوری دی۔
وزارت داخلہ کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے یہ امداد ریاستی ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں دستیاب سال کے ابتدائی بیلنس کے 50 فیصد کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت منظور کی گئی ہے۔
یہ اضافی امداد ریاستی ریلیف فنڈ میں مرکز کی طرف سے ریاستوں کو جاری کیے گئے فنڈز کے علاوہ ہے، جو ریاستوں کے پاس پہلے سے دستیاب ہے۔ مالی سال 2024-25 کے دوران مرکزی حکومت نے ریاستی ریلیف فنڈ کے تحت 28 ریاستوں کو 20,264.40 کروڑ روپے اور قومی ریلیف فنڈ کے تحت 19 ریاستوں کو 5,160.76 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ اس کے علاوہ 19 ریاستوں کو اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریڈکشن فنڈ سے 4984.25 کروڑ روپے بھی جاری کیے گئے ہیں اور نیشنل ڈیزاسٹر ریڈکشن فنڈ سے آٹھ ریاستوں کو 719.72 کروڑ روپے بھی جاری کیے گئے ہیں۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1850