RegionalPosted at: Mar 23 2025 3:29PM پک اپ گاڑی کے الٹ جانے سے 14 خواتین، 2 مرد اور 1 بچہ زخمی
بالود، 23 مارچ (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے بالود ضلع کے ڈونڈی تھانہ علاقے میں کل رات 30 افراد کو لے جانے والی پک اپ گاڑی کے الٹ جانے سے چودہ خواتین، دو مرد اور ایک بچہ زخمی ہو گئے، جن میں سے چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر اپنی گاڑیوں میں ڈونڈی اسپتال پہنچایا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اطلاع کے مطابق سنیچر کی رات دیر گئے کانکیر ضلع کے نیٹ گاؤں کے 30 لوگ ڈونڈی ترقیاتی بلاک کے مررمکھیڑا گاؤں میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔
اس دوران گنگولیڈیہی گاؤں کے راستے میں پک اپ گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس میں کل ملاکر 17 افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب پولیس نے اس معاملے میں مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1030