Saturday, Mar 22 2025 | Time 20:36 Hrs(IST)
National

گیانیش کمار نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر

گیانیش کمار  نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر

نئی دہلی، 18فروری (یو این آئی) مسٹر گیانیش کمار کو پیر کے روز ملک کے 26ویں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کے طور پر مقرر کیا گیا ہے وزارت قانون نے گزشتہ شب ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مسٹر گیانیش کمار کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کا اعلان کیا وہ الیکشن کمشنرز کی تقرری کے نئے قانون کے تحت مقرر کئے جانے والے پہلے سی ای سی ہیں کیرالہ کیڈر کے 1988 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر گیانیش کمار گزشتہ سال مارچ سے الیکشن کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں ترقی دی گئی ہے۔ ان کی میعاد کار 26 جنوری 2029 تک ہے۔
وہ اس سے قبل مرکزی وزارت داخلہ کا حصہ تھے اور انہوں نے 2019 میں جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو ختم کرنے والے بل کا مسودہ تیار کرنے میں مدد کی تھی۔ وہ اس سال بہار میں اسمبلی انتخابات اور اگلے سال مغربی بنگال، آسام اور تمل ناڈو میں ہونے والے انتخابات کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
مسٹر گیانیش کمار 19 فروری کو موجودہ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار سے عہدہ سنبھالیں گے۔ مسٹر راجیو کمار منگل یعنی 18 فروری کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے 15 مارچ 2024 کو الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا۔
اس سے پہلے، وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے پیر کو نئے سی ای سی کے نام کو حتمی شکل دینے کے لیے میٹنگ کی تھی۔ مسٹر مودی کے علاوہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں مسٹر گیانیش کمار کے نام پر حتمی اتفاق رائے ہوا، جس کے بعد صدر کو ان کے نام کی سفارش کی گئی۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
حد بندی اپنے پوشیدہ عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بی جے پی کی چال ہے: اسٹالن

حد بندی اپنے پوشیدہ عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بی جے پی کی چال ہے: اسٹالن

چنئی، 22 مارچ (یو این آئی) دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو کہا کہ موجودہ آبادی کی بنیاد پر مجوزہ حد بندی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی چال ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی بدعنوانی نہیں بلکہ بدعنوانوں کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں: کانگریس

مودی بدعنوانی نہیں بلکہ بدعنوانوں کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں: کانگریس

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بدعنوانی کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن گوا میں سینکڑوں کروڑ روپے کے گھپلے نے واضح کر دیا ہے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف نہیں بلکہ بدعنوانوں کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سکھو نے شاہ سے ملاقات کی ، معاوضے کی رقم جاری کرنے کی درخواست کی

سکھو نے شاہ سے ملاقات کی ، معاوضے کی رقم جاری کرنے کی درخواست کی

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو نے ہفتہ کو یہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور ان سے آفت سے ہوئے نقصان کے لیے معاوضہ کی رقم جاری کرنے کی درخواست کی۔

...مزید دیکھیں
میناکشی لیکھی، روی کمار دہیا کو 'بھارت گورو رتن شری سمان' سے نوازا گیا

میناکشی لیکھی، روی کمار دہیا کو 'بھارت گورو رتن شری سمان' سے نوازا گیا

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) غیر سرکاری تنظیم بھارت گورو رتن شری سمان پریشد نے سابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت میناکشی لیکھی اور ہریانہ کے پروفیشنل وزیر اروندکمار شرما اور اولمپک ایوارڈ یافتہ اور ہندوستانی پیشہ ور پہلوان روی کمار دہیا کو معاشرے کی ترقی میں ان کی شراکت کے لیے اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
'میک ان انڈیا' تشہیر کا صرف ایک ذریعہ بن گیا: کھڑگے

'میک ان انڈیا' تشہیر کا صرف ایک ذریعہ بن گیا: کھڑگے

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 'میک ان انڈیا' مہم کو محض پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دہائی قبل اقتدار میں آنے کے بعد مسٹر مودی نے جو پرکشش وعدے کیے تھے ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوا۔

...مزید دیکھیں
وجیندر گپتا نے 2025-26 کے لیے 14  اراکین اسمبلی کو ایم سی ڈی کے لیے نامزد کیا

وجیندر گپتا نے 2025-26 کے لیے 14 اراکین اسمبلی کو ایم سی ڈی کے لیے نامزد کیا

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے لئے 14 اراکین اسمبلی کو نامزد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان  اور اٹلی فوجی تعاون کا دائرہ بڑھائیں گے

ہندوستان اور اٹلی فوجی تعاون کا دائرہ بڑھائیں گے

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) ہندوستان اور اٹلی نے فوجی تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے امکانات تلاش کرنے کے لئے تفصیلی بات چیت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
'میک ان انڈیا' تشہیر کا صرف ایک ذریعہ بن گیا: کھڑگے

'میک ان انڈیا' تشہیر کا صرف ایک ذریعہ بن گیا: کھڑگے

22 Mar 2025 | 8:17 PM