Sunday, Apr 20 2025 | Time 20:52 Hrs(IST)
National

بچپن کی شادی کا شکار دو نابالغ لڑکیوں کو 2.5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم

بچپن کی شادی کا شکار دو نابالغ لڑکیوں کو 2.5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم

نئی دہلی، 20اپریل (یو این آئی) ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے)، اودے پور نے 12 اور 14 سال کی عمر میں بچپن کی شادی کا شکار ہونے والی دو نابالغ لڑکیوں کو 2.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا حکم جاری کیا ہے بچپن کی شادی سے آزادی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنے والی ان دو یتیم بہنوں رادھا اور مینا (فرضی نام) کے لیے معاوضے کی یہ رقم بڑی راحت ہے۔
اس واقعہ کے بارے میں معلومات ادے پور میں بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک این جی او گایتری سیوا سنستھان (جی ایس ایس) کو ملی، جو کہ 'چائلڈ میرج فری انڈیا کمپین' کی ایک پارٹنر تنظیم ہے، جو ملک میں بچوں کی شادی کو ختم کرنے کے لیے کام کرنے والی 161 این جی اوز کا اتحاد ہے۔ ہے۔جب جی ایس ایس کو اس واقعہ کی اطلاع ملی تو ان کا پہلا چیلنج ان لڑکیوں کی بحالی اور پھر انہیں انصاف فراہم کرنا تھا۔ جی ایس ایس کے ڈائریکٹر شیلیندر پانڈیا نے کہا، "جب وہ دونوں بہنوں سے ملے تو وہ شدید غم اور تکلیف سے گزر رہی تھیں۔ ایسے میں ہماری پہلی ترجیح لڑکیوں کی ذہنی صحت کو یقینی بنانا تھی۔ ان کے پاس کچھ نہیں تھا۔ اس لیے پہلا کام انہیں محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنا تھا اور کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ نے اس کی ذمہ داری اٹھائی۔ دونوں بہنیں اب ہاسٹل میں رہ کر پڑھ رہی ہیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں جی ایس ایس کی مدد سے عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ قانونی جنگ کے بعد آخر کار ان دونوں بہنوں کو انصاف مل گیا جب ڈی ایل ایس اے نے ہر ایک کو 1.25 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
مسٹرپانڈیا نے مزید کہاکہ راجستھان کے کچھ حصوں میں بچوں کی شادی کی شرح قومی اوسط سے بہت زیادہ ہے اور یہاں بچوں کی شادیوں کی ایک بڑی تعداد ہے، خاص طور پر اکشے ترتیہ کے موقع پر۔ تاہم اس سال حکومت اور سول تنظیمیں پوری طرح چوکس ہیں تاکہ کوئی رادھا اور مینا جیسی لڑکیوں کا بچپن چھیننے کا جرم نہ کر سکے۔
دونوں لڑکیوں کو عدالت میں انصاف ملنے کو ایک بڑی فتح بتاتے ہوئے، چائلڈ میرج فری انڈیا مہم کے کنوینر روی کانت نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں اب بھی بچپن کی شادی کو ایک طرح کی سماجی قبولیت حاصل ہے۔ لیکن ہماری اتحاد کی مہم کی وجہ سے لوگ باشعور ہو رہے ہیں اور یہ قبولیت رفتہ رفتہ ختم ہو رہی ہے۔ ہماری تمام 161 پارٹنر تنظیمیں بے مثال اتحاد، عزم اور توانائی کے ساتھ بچپن کی شادی کی سماجی برائی کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ معاوضے کا حکم ان متاثرہ لڑکیوں کے لیے ایک بہت بڑی فتح ہے اورڈی ایل ایس اے اس کے لیے تعریف کی مستحق ہے۔ بچپن کی شادی کا شکار ہونے والی لڑکیاں عموماً اپنی زندگی درد، تکلیف اور محرومی میں گزارتی ہیں۔ اس لیے ان کی ریلیف اور بحالی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اس طرح کے فیصلے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ بچپن کی شادی کے جہنم میں ڈالی گئی لڑکیوں سے جو کچھ بھی چھین لیا گیا ہے، وہ انصاف، معاوضے اور بحالی کی صورت میں واپس مل جائے لیکن لڑائی یہیں ختم نہیں ہوتی۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ لڑکیاں تمام سرکاری اسکیموں سے جڑی ہوں اور انہیں وہ تمام مدد اور فوائد حاصل ہوں جن کی وہ مستحق ہیں۔ڈی ایل ایس اے کا یہ حکم ان بہنوں کے لیے حیات نو سے کم نہیں جن کی زندگی اب تک درد اور اذیت کے سائے میں گزری۔خیال رہے کہ دونوں بہنوں نے ستمبر 2023 میں اپنی بچپن کی شادی کو منسوخ کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ یہ تاریخی فیصلہ 10 مئی کو ہونے والی اکشے ترتیہ کے موقع پر سامنے آیا جب ملک اور خاص طور پر راجستھان میں بچوں کی شادی بڑے پیمانے پر چل رہی ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے ایک انتباہ کی طرح ہے جو بچپن کی شادی میں ملوث ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔م الف

خاص خبریں
حکومت ہمیں ہیرالڈ کے جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے: کھڑگے

حکومت ہمیں ہیرالڈ کے جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے: کھڑگے

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ نیشنل ہیرالڈ کیس جس میں حکومت کانگریس قیادت کو جھوٹے مقدمے درج کر کے پھنسا رہی ہے، وہی اخبار ہے جسے پنڈت جواہر لال نہرو نے ملک کی جدوجہد آزادی کے لیے شروع کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قدرتی آفت، تین ہلاک، 100 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل، ریسکیو آپریشن ہنوز جاری

رام بن میں قدرتی آفت، تین ہلاک، 100 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل، ریسکیو آپریشن ہنوز جاری

جموں،20اپریل(یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں شدید بارشوں، بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب جیسی صورتحال کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے مہلوکین میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کلبیر سنگھ نے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ضلع رام بن کے بگنہ علاقے میں ایک رہائشی مکان گر گیا، جس کی زد میں آکر تین افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
زراعت میں ہندوستان-برازیل تعاون کی مضبوط شروعات

زراعت میں ہندوستان-برازیل تعاون کی مضبوط شروعات

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی زراعت اور کسانوں کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان کے برازیل کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون کی مضبوط شروعات ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
عدلیہ اور پریس جمہوریت کے دواہم ستون ہیں اور دونوں پر حملے ہورہے ہیں: جسٹس مدن بی لوکر

عدلیہ اور پریس جمہوریت کے دواہم ستون ہیں اور دونوں پر حملے ہورہے ہیں: جسٹس مدن بی لوکر

نئی دہلی، 20اپریل (یو این آئی) ہندوستان میں صحافت کی دگرگوں حالت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ)مدن بی لوکر نے کہاکہ عدلیہ اور پریس 'ہماری جمہوریت کے دو اہم ستون ہیں اور دونوں کواہم کردار ادا کرنا چاہئے  یہ بات انہوں نے نئی دنیا فاؤنڈیشن کے میڈیا فار یونٹی ایوارڈز 2025 میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ”آزادی صحافت اور عدلیہ کی آزادی دونوں پر حملے ہو رہے ہیں“۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات میں  فوجی مشقوں میں اپنی صلاحیتوں کا کریں گے مظاہرہ

ہندوستانی لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات میں فوجی مشقوں میں اپنی صلاحیتوں کا کریں گے مظاہرہ

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) ہندوستانی فضائیہ کے مگ 29 اور جیگوار لڑاکا طیارے کل سے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی باوقار فضائی جنگی مشق ڈیزرٹ فلیگ -10 میں اپنی مہارت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب کنگز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو 158 رن کا ہدف دیا

پنجاب کنگز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو 158 رن کا ہدف دیا

ملاں پور، 20 اپریل (یو این آئی) پربھسمرن سنگھ (33)، ششانک سنگھ (31 ناٹ آؤٹ) اور جوش انگلیس (29) کی اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)2025 کے 37ویں میچ میں اتوار کو رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کو جیت کے لیے 158 رن کا ہدف دیا۔

...مزید دیکھیں
سچائی چھپا جھوٹ پھیلانے میں ماہر بی جےپی:اکھلیش یادو

سچائی چھپا جھوٹ پھیلانے میں ماہر بی جےپی:اکھلیش یادو

پریاگ راج:20اپریل(یواین آئی)اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے حکمراں جماعت بی جے پی پر گمرہی پھیلانے اور سچ کو چھپانے کا الزام لگایا ہے۔

...مزید دیکھیں