Saturday, Apr 18 2026 | Time 19:51 Hrs(IST)
Sports » Interview

27 سال بعد اقتدار میں واپسی، بی جے پی کا دہلی کے لیے ’مربوط ترقی‘ کا روڈ میپ

27 سال بعد اقتدار میں واپسی، بی جے پی کا دہلی کے لیے ’مربوط ترقی‘ کا روڈ میپ

سدھارتھ رائے

نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) تقریباً تین دہائیوں کے بعد دہلی میں بی جے پی کی اقتدار میں واپسی کے ساتھ، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا کہنا ہے کہ حکومت کی توجہ ایک ایسے ماڈل پر ہے جسے وہ ’’مربوط ترقی‘‘ قرار دیتی ہیں،ایک ایسا ماڈل جو بنیادی ڈھانچے کی توسیع کو ماحولیاتی پائیداری اور سماجی خدمات سے جوڑتا ہے اس سوال کے جواب میں کہ آج کے طرزِ حکمرانی کے چیلنجز سابقہ حکومتوں کے مقابلے میں کتنے مختلف ہیں، گپتا نے کہا کہ ہر دور اپنی ترجیحات ساتھ لاتا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’حکمرانی کے ہر دور کے اپنے چیلنجز اور ترجیحات ہوتی ہیں۔
شیلا دیکشت نے بڑے انفراسٹرکچر پروجیکٹس پر توجہ مرکوز کی تھی جنہوں نے دہلی کی سڑکوں اور ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو بدل دیا۔