InternationalPosted at: Mar 18 2025 9:36AM صدر پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے گینگ کا لیڈر ہلاک
بوگوٹا، 18 مارچ (یو این آئی) کولمبیا کی ایک مجرمانہ تنظیم کے لیڈر سینٹنڈر فرینکو جمنیز کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ اس پر صدر گستاو پیٹرو کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام تھا۔ فوجی افسر نے پیر کو اس کی تصدیق کی۔
کولمبیا کے وزیر دفاع اور کولمبیا ایرو اسپیس فورس (ایف اے سی) کے کمانڈر جنرل لوئس کارلوس کورڈوبا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 25 سالہ شخص گلف کلان نامی گروپ کا ایک اہم لیڈر ہے اور اس کے اعلیٰ رہنما “چیکیٹو مالو” کا قابل اعتمادساتھی ہے۔
جنرل نے کہا کہ جمنیز عوامی فورس اور شہری آبادی کے خلاف ’’متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں‘‘ کا ذمہ دار تھا اور اس نے بحرالکاہل کے ساحل پر منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی معیشتوں سے متعلق سرگرمیوں کو مربوط کرنے میں کلیدی رول ادا کیا تھا۔
جنرل نے بتایا کہ وہ ویلے ڈیل کاؤکا کی ایل ڈویو میونسپلٹی میں فوج اور قومی پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران گروپ کے ایک اور رکن کے ساتھ مارا گیا۔
یو این آئی۔ این یو۔