Wednesday, May 13 2026 | Time 02:22 Hrs(IST)
International

شمال مغربی کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے آٹھ افراد ہلاک

شمال مغربی کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے آٹھ افراد ہلاک

بگوٹا، 25 جون (یو این آئی) شمال مغربی کولمبیا میں اینٹیوکویا محکمہ کے بیلو میونسپلٹی میں منگل کو مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
میئر لورینا گونزالیز نے کہا کہ "انتہائی دکھ کے ساتھ میں آپ کو مطلع کرتی ہوں کہ آج صبح تقریباً 3:25 بجے گرانیزال سیکٹر میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ اب تک ہم نے آٹھ افراد کے ہلاک اور پانچ زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔" انہوں نے کہا کہ لا نیگرا ندی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ نے ایل پنار کے پڑوس کے 10 مکانات کو متاثر کیا۔
انٹیوکیا کے گورنر اینڈریس جولین نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمے کے تمام وسائل کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ یہاں کے رہائشی علاقے کو خالی کررہے ہیں اور مزید لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر عارضی کیمپوں میں پناہ لے رہے ہیں۔
مقامی رہائشی کارلوس اینڈریس میسا نے کہا کہ ہمیں اس وقت جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ یکجہتی ہے۔ "ہمیں کمبل، خوراک اور دعاؤں کی ضرورت ہے تاکہ دریا دوبارہ نہ بہے، جیسا کہ آج صبح ہوا تھا۔"
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف

خاص خبریں
صدر جمہوریہ نے نیشنل فلورنس نائٹنگل ایوارڈز 2026 پیش کیے۔

صدر جمہوریہ نے نیشنل فلورنس نائٹنگل ایوارڈز 2026 پیش کیے۔

نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج نرسوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں نرسنگ عملے کو نیشنل فلورنس نائٹنگل ایوارڈز 2026 پیش کیے اپنے پیغام میں صدرجمہوریہ نے کہا کہ یہ موقع نرسنگ عملے اور صحت کے پیشہ ور افراد کی بے مثال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک موزوں موقع ہے، جو ہمدردی اور غیر متزلزل لگن کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی

مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی

نئی دہلی، 12 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بننے کے بعد اب ریاست کے لوگوں کو آیوشمان بھارت صحت بیمہ اسکیم کا فائدہ مل سکے گا انہوں نے زور دے کر کہا کہ نئی ’ڈبل انجن حکومت‘ مرکزی فلاحی پروگراموں کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائے گی مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، "مغربی بنگال کے میرے بھائیوں اور بہنوں کی فلاح اولین ترجیح ہے۔

...مزید دیکھیں
آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی بالواسطہ حمایت کرنے والے ممالک خود احتسابی کریں: وزارت خارجہ

آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی بالواسطہ حمایت کرنے والے ممالک خود احتسابی کریں: وزارت خارجہ

نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) ہندوستان نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی بالواسطہ مدد کرنے کے حوالے سے چین کا حالیہ اعتراف، ہندوستان کے دعووں اور حقائق کی تصدیق کرتا ہے  ہندوستان نے مزید کہا کہ پاکستان کی پراکسی حمایت کرنے والے ممالک کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ دہشت گرد ٹھکانوں کو بچانے کی ان کی کوششیں ان کی ساکھ اور عالمی حیثیت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہیں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چین کے اس اعتراف سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ متعلقہ رپورٹس سے ہندوستان کے موقف کی توثیق ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
ملک کی معیشت پر صورتحال واضح کریں مودی - کیجریوال

ملک کی معیشت پر صورتحال واضح کریں مودی - کیجریوال

نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بارے میں صورتحال واضح کرنی چاہیے کہ اس وقت ملک کی معیشت کیسی ہے اور ایک سال بعد معیشت کیسی رہنے والی ہے مسٹر کیجریوال نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مغربی ایشیا کے بحران کا اثر پوری دنیا پر ہے لیکن وزیر اعظم نے جس طرح ہم وطنوں سے سات مطالبات کیے ہیں، اس طرح کے اقدامات کسی ملک نے نہیں اٹھائے۔

...مزید دیکھیں
ہمنتا نے آسام کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا، چار دیگر وزراء بھی کابینہ میں شامل

ہمنتا نے آسام کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا، چار دیگر وزراء بھی کابینہ میں شامل

گوہاٹی، 12 مئی (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈت ہمنتا بسوا سرما کو منگل کے روز آسام کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دلایا گیا ان کے ساتھ چار دیگر وزراء نے بھی حلف لیا اس کے ساتھ ہی وہ دوسری بار ریاست کے وزیر اعلیٰ بن گئے پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں 126 نشستوں کے ساتھ دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کی ہے انہیں یہاں ریاستی گورنر لکشمن پرساد آچاریہ نے آج صبح عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
اگر ہرمز میں تعطل جون کے وسط تک جاری رہا تو عالمی تیل بازار میں بحران 2027 تک برقرار رہ سکتا ہے: آرامکو سی ای او

اگر ہرمز میں تعطل جون کے وسط تک جاری رہا تو عالمی تیل بازار میں بحران 2027 تک برقرار رہ سکتا ہے: آرامکو سی ای او

دوحہ، 12 مئی (یواین آئی) سعودی عرب کی کمپنی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) امین ناصر نے کہا ہے کہ اگر ایک ماہ کے اندر آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع نہیں ہوتی تو اگلے سال تک عالمی تیل بازار معمول کی حالت میں واپس نہیں آ سکے گا ارامکو کی پہلی سہ ماہی کے نتائج پر گفتگو کے لیے منعقدہ ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران مسٹر ناصر نے کہا کہ سپلائی میں رکاوٹ جتنی دیر تک جاری رہے گی، تیل بازار کو مستحکم ہونے میں اتنا ہی زیادہ وقت لگے گا۔

...مزید دیکھیں
پیپر لیک کی خبر کے بعد نیٹ 2026 کا امتحان منسوخ

پیپر لیک کی خبر کے بعد نیٹ 2026 کا امتحان منسوخ

نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے منگل کو نیشنل ایلیجیبلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ-یو جی 2026 (نیٹ-یو جی) کا امتحان منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے این ٹی اے کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ایجنسی نے مرکزی حکومت کی منظوری سے تین مئی کو منعقدہ نیٹ (یو جی) 2026 امتحان کو منسوخ کرنے اور اسے دوبارہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سی بی آئی ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

12 May 2026 | 10:13 PM

نئی دہلی، 12 مئی (یواین آئی) ملک کی اہم تفتیشی ایجنسی سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) کے نئے ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے اعلیٰ سطحی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ منگل کی دیر شام وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں مسٹر مودی کے علاوہ انتخابی کمیٹی کے دونوں اراکین، چیف جسٹس جسٹس سوریہ کانت اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے بھی شرکت کی۔
سی بی آئی کے موجودہ ڈائریکٹر پروین سود کی دو سالہ میعادِ کار آئندہ 24 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔
یواین آئی۔ ظا.

حیدرآباد کو شکست دے کر گجرات پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست

12 May 2026 | 11:23 PM

احمد آباد، 12 مئی (یواین آئی) تیز گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے منگل کے روز سن رائزرس حیدرآباد کو 82 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل میں اپنی مسلسل پانچویں جیت درج کی اور پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست پہنچنے کے ساتھ ساتھ پلے آف میں بھی جگہ بنا لی۔ اس شکست کے باوجود حیدرآباد 14 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر برقرار ہے۔ .