NationalPosted at: Oct 6 2025 5:22PM کانگریس اور سی پی آئی (ایم) نے چیف جسٹس پر حملے کو بتایا شرم ناک

نئی دہلی، 6 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بی آر گوَئی پر پیر کو عدالت کے احاطے میں حملے کی کوشش کی سخت مذمت کی ہے اور اسے افسوسناک اور شرمناک قرار دیا انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران معاشرے میں نفرت اور تعصب کس حد تک پھیل چکا ہے مسٹر کھڑگے نے کہا ’’سپریم کورٹ میں چیف جسٹس بی آر گوئی پر حملے کی کوشش افسوسناک، شرمناک اور قابل نفرت ہے۔ یہ ہماری عدلیہ کے وقار اور قانون کی حکمرانی پر حملہ ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ’’چیف جسٹس اپنی قابلیت، دیانت اور عزم کے ذریعے اعلیٰ ترین عدالتی عہدے پر فائز ہوئے ہیں اور انہیں اس انداز میں نشانہ بنانا انتہائی پریشان کن ہے، یہ ایک ایسے شخص کو ڈرانے اور اس لہ توہین نے کی کوشش ہے جس نے آئین کے تحفظ کے لیے سماجی رکاوٹیں توڑ دی ہیں، اس طرح کا احمقانہ فعل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ماضی میں ہمارے معاشرے میں نفرت اور تعصب عروج پر ہے۔کانگریس پارٹی کی جانب سے اس حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں، ہماری عدلیہ کی حفاظت سب سے اہم ہے۔‘‘
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) (سی پی آئی-ایم) نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر حملے کی کوشش کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے قابل نفرت قرار دیا۔ اس میں کہا گیا ہے ’’یہ عمل بی جے پی-آر ایس ایس کے ذریعے پھیلائے جانے والے زہر اور ہمارے معاشرے کے لیے اس کے خطرناک نتائج کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘یو این آئی۔ این یو۔