Thursday, Aug 20 2026 | Time 00:04 Hrs(IST)
National

ای-20 حکومت کی ماحولیاتی ترجیح نہیں: کانگریس

ای-20 حکومت کی ماحولیاتی ترجیح نہیں: کانگریس

نئی دہلی، 06 اگست (یو این آئی) کانگریس نے ای-20 ایندھن پالیسی کے تعلق سے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسے صاف ستھری توانائی اور تیل کی درآمدات پر انحصار کم کرنے کی سمت میں بڑا قدم بتا کر جلد بازی میں پورے ملک میں نافذ کیا جا رہا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ اس کے آبی وسائل اور غذائی تحفظ پر پڑنے والے اثرات کا مجموعی جائزہ نہیں لیا گیا ہے کانگریس شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان میں ایتھنول کی پیداوار بنیادی طور پر گنا، دھان اور مکئی جیسی زیادہ پانی کی کھپت والی فصلوں سے ہوتی ہے، جبکہ کئی دیگر ممالک زرعی باقیات اور دیگر حیاتیاتی فضلے سے ایتھنول تیار کرتے ہیں۔ گنا اور دھان ملک کے کل آبپاشی کے پانی کا تقریباً 70 فیصد استعمال کرتے ہیں۔ ایک لیٹر گنا پر مبنی ایتھنول کی پیداوار میں تقریباً 3,630 لیٹر، چاول پر مبنی ایتھنول میں 10,790 لیٹر تک اور مکئی پر مبنی ایتھنول میں تقریباً 4,670 لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے حصے میں زیر زمین پانی کی سطح مسلسل گرتی جا رہی ہے۔ نیتی آیوگ کے 2021 کے ایتھنول روڈ میپ میں بھی زیادہ پائیدار فیڈ اسٹاک اپنانے کی ضرورت قبول کی گئی تھی، لیکن اس کے برعکس مرکزی حکومت ایتھنول کی پیداوار کے لیے چاول کے استعمال کو سبسڈی دے رہی ہے۔
مسٹر رمیش نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے حال ہی میں پارلیمنٹ میں قبول کیا ہے کہ ایتھنول ڈسٹلریز کو ان کی اوسط خرید قیمت سے تقریباً 40 فیصد کم قیمت پر چاول دستیاب کرایا جا رہا ہے۔
کانگریس نے کہا کہ واقعی 'گرین' ایندھن پالیسی وہی ہوگی جو ایندھن کو فروغ دیتے ہوئے اس کے پورے ماحولیاتی اثرات کا بھی جائزہ لے۔ پارٹی کا الزام ہے کہ ای 20 کو فروغ دینے کے پیچھے کی ترغیب ماحولیاتی نہیں ہے۔
یو این آئی ایف اے

خاص خبریں
چار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری

چار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) حکومت نے مغربی بنگال، اڈیشہ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے چار منصوبوں کو منظوری دی ہے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی کی میٹنگ میں ان منصوبوں کو منظوری دی گئی تقریباً 410 کلومیٹر طویل ان منصوبوں کی تعمیر کی تخمینہ لاگت تقریباً 9,450 کروڑ روپے ہے اور انہیں سال 31-2030 تک مکمل کیا جانا ہے۔

...مزید دیکھیں
سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا کے ایک ہوٹل میں آگ کے حادثے میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی نائب صدر جمہوریہ نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "کولکاتا میں آگ لگنے کے دردناک حادثے میں ہوئی اموات سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) کانگریس نے دہلی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسییات کے ایک پروفیسر کے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے بارے میں کیے گئے تبصرے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس تبصرے نے دلتوں کے تئیں بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی 'مانسکتا' یعنی ذہنیت کو بے نقاب کر دیا ہے کانگریس شعبہ مواصلات کے سربراہ پون کھیڑا نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر آر ایس ایس سے وابستہ اس پروفیسر کے ایک نیوز چینل پر کیے گئے تبصرے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ راہل اور کھرگے کو 'غلامی کی مانسکتا' اور 'دلت مانسکتا' سے جوڑنا ان کی شناخت کو ذات پات کے روایتی تعصب تک محدود کرنے کی کوشش ہے۔

...مزید دیکھیں
کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ، 19 اگست (یواین آئی) مغربی بنگال میں وسطی کولکاتہ کی فری اسکول اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل میں منگل کی دیر رات لگنے والی بھیانک آگ آس پاس کے ہوٹلوں تک پھیل جانے سے ایک بچے سمیت کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے حکام نے یہ معلومات دی ہے  انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع کل رات تقریباً دو بجے ہوٹل کی تیسری منزل سے ملی  گھنے دھوئیں نے جلد ہی کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے اس وقت سوئے ہوئے کئی مہمان اندر ہی پھنس گئے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

سری نگر، 19 اگست (یو این آئی) ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور کے دورہ سے قبل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے مسائل کو ہندوستانی حکومت حل کرے گی نہ کہ امریکی حکومت اور وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کریں گے مسٹر عبداللہ نے اصرار کیا کہ وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے یونین ٹیریٹری میں مسائل کی شکایت نہیں کریں گے۔

...مزید دیکھیں
شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال نے سابق وزیر ستییندر جین کی گرفتاری پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ پرسنگین الزامات عائد کیے ہیں مسٹر کیجریوال نے بدھ کے روز ایکس پر دعویٰ کیا کہ صبح تک اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی جانب سے ستییندر جین کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لیکن دوپہر میں مسٹر شاہ کی طرف سے مبینہ طور پر براہِ راست فون آنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

اسلام آباد، 19 اگست (یو این آئی) پاکستان کی عدالت عالیہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو طبی علاج کے لیے جیل حکام کی جانب سے ہسپتال منتقل کرنے اور کیس کی اگلی سماعت یعنی 16 ستمبر تک ہسپتال میں رہنے کی اجازت دینے کا حکم دیا ہے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی سپریم کورٹ کے بینچ جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں انہوں نے حکومت کو حکم دیا کہ عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔

...مزید دیکھیں

رشتہ سنوارنے سے پہلے اس کے درد کو سمجھنا ضروری ہے: کرونا پانڈے

19 Aug 2026 | 7:26 PM

ممبئی، 19 اگست (یواین آئی) سونی سب کا مقبول شو 'پشپا امپاسیبل' پیچیدہ رشتوں اور جذباتی خاندانی بندھنوں کی کہانی پیش کر رہا ہے، جہاں پشپا (کرونا پانڈے) اپنے بچوں کی خواہشات اور ان کے لیے درست فیصلوں کے درمیان الجھی ہوئی ہیں۔ چِراغ (نتن بابو) اور شنایا (مسکان بامنے) کی شادی طلاق کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور پشپا رشتہ ختم ہونے سے پہلے شنایا کے درد کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں۔.