Tuesday, Mar 18 2025 | Time 10:20 Hrs(IST)
National

الیکشن کمیشن سے اپنی شکایات کا واضح حل چاہتے ہیں: کانگریس

الیکشن کمیشن سے اپنی شکایات کا واضح حل چاہتے ہیں: کانگریس

نئی دہلی، 09 اکتوبر (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بے ضابطگیوں کی شکایات کارکنوں کی طرف سے مسلسل موصول ہو رہی ہیں اور پارٹی نے ان کے تعلق سے آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ وہ شکایات کا واضح حل چاہتی ہے۔
کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد وہاں موجود صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سات اسمبلی حلقوں کی شکایات کمیشن کے حکام کو دستاویزات کے ساتھ پیش کی گئی ہیں اور آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید 13 شکایات درج کی جائیں گی۔ زیادہ تر اسمبلی حلقوں میں ای وی ایم مشینوں کی بیٹریوں سے متعلق شکایات درج کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ "کمیشن نے مکمل یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام شکایات کا جواب دیا جائے گا۔ ہم نے کمیشن کو یہ بھی کہا ہے کہ ہم صرف چائے پینے نہیں آئے ہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری شکایات دور ہوں۔ کارکنوں کی طرف سے جو بھی شکایات آرہی ہیں، ان کا واضح حل نکالنے کی ضرورت ہے۔
ہریانہ پردیش کانگریس کے صدر ادے بھانو نے کہاکہ ’’بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ ای وی ایم میں 99 فیصد بیٹری کیسے چارج ہوتی ہے؟ اگر آپ موبائل رکھتے ہیں تو اس کی بیٹری بھی کم ہوتی رہتی ہے اور یہی شک کی سب سے بڑی وجہ ہے کہ بیٹری 99 فیصد کیسے رہ گئی۔ اس کے علاوہ وی پی پی اے ٹی پرچیاں میچ نہیں کر رہی تھیں اور کمیشن کو ان کو میچ کرنا چاہیے تاکہ دودھ کو پانی سے الگ کیا جا سکے۔
ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ بے ضابطگیاں بڑے پیمانے پر ہوئی ہیں اور بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں، لیکن ہم نے دستاویزات کے ساتھ صرف سات شکایات درج کی ہیں اور جلد ہی دیگر علاقوں سے موصول ہونے والی شکایات کو کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن سے ملنے گئے کانگریس کے وفد میں مسٹر پون کھیڑا، اشوک گہلوت، بھوپیندر سنگھ ہڈا، کے سی وینوگوپال، ادے بھانو، جے رام رمیش، اجے ماکن وغیرہ شامل تھے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد پہلی بار غزہ پر فضائی حملے تیز کئے

اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد پہلی بار غزہ پر فضائی حملے تیز کئے

غزہ/یروشلم، 18 مارچ (یو این آئی) اسرائیلی فوج نے منگل کو شمالی اور وسطی غزہ پٹی پر فضائی حملے کیے ہیں۔

...مزید دیکھیں
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 130 سے ​متجاوز

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 130 سے ​متجاوز

غزہ سٹی، 18 مارچ (یو این آئی) غزہ پر اسرائیلی حملے میں مرنے والوں کی تعداد کم از کم 130 ہو گئی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ سینکڑوں دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امریکی فوج نے یمن کے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ راجدھانی پر  کئے نئے فضائی حملے

امریکی فوج نے یمن کے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ راجدھانی پر کئے نئے فضائی حملے

صنعا، 18 مارچ (یو این آئی) امریکی فوج نے پیر کی تاخیر شب یمن کے دارالحکومت صنعا پر تازہ فضائی حملہ کیا۔

...مزید دیکھیں
اینگلوفون علاقوں میں 5 کی موت، 6 یرغمالیوں کو بچا یا

اینگلوفون علاقوں میں 5 کی موت، 6 یرغمالیوں کو بچا یا

یاؤنڈے، 18 مارچ (یو این آئی) کیمرون کے شمال مغربی اور جنوب مغربی علاقوں کے شورش زدہ اینگلوفون علاقوں میں پیر کو جھڑپوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
صدر پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے گینگ کا لیڈر ہلاک

صدر پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے گینگ کا لیڈر ہلاک

بوگوٹا، 18 مارچ (یو این آئی) کولمبیا کی ایک مجرمانہ تنظیم کے لیڈر سینٹنڈر فرینکو جمنیز کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم لکسن نے مرمو سے ملاقات کی

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم لکسن نے مرمو سے ملاقات کی

نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے، جو ہندوستان کے دورے پر ہیں، پیر کو یہاں راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی راشٹرپتی بھون میں وزیر اعظم لکسن اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئےمحترمہ مرمو نے کہا کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور عوام سے مضبوط تعلقات کی بنیاد پر قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان-آسٹریلیا نے سمندری بیداری، معلومات کے تبادلے اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر زور دیا

ہندوستان-آسٹریلیا نے سمندری بیداری، معلومات کے تبادلے اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر زور دیا

نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) ہندوستان اور آسٹریلیا نے سمندری ڈومین بیداری، باہمی معلومات کے تبادلے، صنعت اور سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون پر زور دیا ہے ہند-آسٹریلیا کے درمیان پیر کو یہاں منعقدہ نویں دفاعی پالیسی ڈائیلاگ میں ہندوستانی وفد کی قیادت وزارت دفاع کے جوائنٹ سکریٹری امیتابھ پرساد نے کی جبکہ آسٹریلیائی وفد کی قیادت آسٹریلیا کے محکمہ دفاع کے بین الاقوامی پالیسی ڈویژن کے فرسٹ اسسٹنٹ سکریٹری برنارڈ فلپ نے کی۔

...مزید دیکھیں

کسانوں، مزدوروں، چھوٹے تاجروں کے لیے بجٹ میں کچھ نہیں: ابھے چوٹالہ

17 Mar 2025 | 9:57 PM

چنڈی گڑھ، 17 مارچ (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے قومی پرنسپل جنرل سکریٹری ابھے سنگھ چوٹالہ نے پیر کو کہا کہ وزیر اعلی نائب سنگھ سینی کے ذریعہ پیش کردہ ہریانہ کے آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کے لیے کچھ نہیں ہے۔