Thursday, Jul 10 2025 | Time 19:51 Hrs(IST)
National

کمیشن کو ای وی ایم پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے: کانگریس

کمیشن کو ای وی ایم پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے: کانگریس

نئی دہلی، 3 اگست (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ حال ہی میں عام انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ایک تجزیہ سامنے آیا ہے جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں گڑبڑی کی بات کہی گئی ہے اورالیکشن کمیشن کو اس پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے۔
کانگریس لیڈر سندیپ دکشت نے ہفتہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم کے نتائج کے بارے میں کسی بھی قسم کے شکوک کو مسترد کرتا ہے اور یہ دعویٰ کرتا ہے کہ ووٹنگ مشینوں میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہے، لیکن حالیہ تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ ابتدائی اور آخری انتخابی نتائج میں فرق ملا ہے جو ای وی ایم پر سوال کھڑے کرتا ہے۔
مسٹر دکشت نے کہا کہ 'وائس آف ڈیموکریسی' نام کی ایک تنظیم نے حالیہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج پر ایک تجزیہ کیا ہے۔ تجزیہ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں اعلان کردہ اعداد و شمار اور آخری مرحلے میں حتمی اعداد و شمار میں فرق ہے۔ قومی سطح پر ابتدائی اور حتمی اعداد و شمار میں چھ فیصد کا فرق ہے تو کیا یہ نتائج درست تھے؟
انہوں نے کہا، "الیکشن کمیشن نے ہر مرحلے کے حتمی اعداد و شمار کئی دن بعد دیے۔ یہ تب ہے جب کہا جاتا ہے کہ ای وی ایم سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے، ای وی ایم کے ذریعے سب کچھ معلوم ہوتا ہے۔
جب ای وی ایم سے ووٹنگ شروع ہوتی ہے تو ہر دو گھنٹے بعد یہ ڈیٹا الیکشن کمیشن کو بھیجنا پڑتا ہے کہ بوتھ پر کتنی ووٹنگ ہوئی ہے۔ اگر ہم ریاستی سطح پر دیکھیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ حیرت انگیز طور پر آندھرا پردیش اور اڈیشہ میں 12.5 فیصد ووٹ بڑھ جاتا ہے۔
اتفاق سے اڈیشہ اور آندھرا پردیش میں بی جے پی اور اس کے اتحاد نے انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ای وی ایم کے اس دور میں اگر اعداد و شمار میں اتنا فرق ہے تو اس سے پورے انتخابی عمل پر سوال اٹھتے ہیں۔
مسٹر دکشت کے مطابق اس بارے میں جب الیکشن کمیشن سے پوچھا گیا تو کمیشن نے جواب دیا، ’’انٹرنیٹ جیسے مسائل کی وجہ سے مکمل معلومات نہیں دے سکتے تھے، لیکن الیکشن کمیشن نے ایک اور ڈیٹا جاری کیا تھا جس کا جواب ہی ان پر سوال کھڑے کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ 2019 میں بھی ہم کچھ فیز میں تاخیر سے ڈیٹا فراہم کرسکے تھے لیکن اس وقت بھی سات بجے جاری ہونے والے ڈیٹا اور حتمی ڈیٹا میں ایک فیصد سے بھی کم فرق تھا۔ کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور اگر آئینی ادارے کا کام براہ راست جمہوریت پر اثر انداز ہوتا ہے تو انہیں اپنا موقف پیش کرنے کی ذمہ داری بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹنگ مشینوں میں گڑ بڑی ہوتی ہے اور سب مانتے ہیں کہ مشینوں میں گڑ بڑی ہے، لیکن الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ مشینوں میں کوئی خرابی نہیں ہے تو پھر ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جہاں 907 ووٹ ڈالے گئے وہاں 970 ووٹ کیسے ہوجاتے ہیں اور جہاں 970 ووٹ پڑتے ہیں وہاں 960 کیسے نظر آتے ہیں؟
مسٹر دکشت نے کہا، "اس رپورٹ کا کئی طریقوں سے تجزیہ کیا گیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کون کتنے فرق سے جیتا ہے اور کہاں ووٹ کا فیصد کتنا بڑھا ہے۔ ہم الیکشن کمیشن سے اس رپورٹ کا جواب مانگتے ہیں کیونکہ اس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اگر الیکشن کمیشن نے اس رپورٹ کا تسلی بخش جواب نہیں دیا تو یہ ایک سنگین سوال بن جائے گا۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے وزیر اعظم 2 جولائی کو گھانا، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، ارجنٹائن، برازیل اور نمیبیا کے دورے پر روانہ ہوئے تھے دورے کے آخری مرحلے میں وہ بدھ کو نمیبیا پہنچے جہاں انہوں نے نمیبیا کے صدر سے دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیامسٹر مودی نے نمیبیا کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار میں ووٹر لسٹ  کی نظرثانی پر  عبوری روک  نہیں، آدھار کارڈ کو شناختی دستاویز کے بطور منظور کرنے کی ہدایت

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی پر عبوری روک نہیں، آدھار کارڈ کو شناختی دستاویز کے بطور منظور کرنے کی ہدایت

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز بہار میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر کوئی عبوری حکم امتناعی جاری نہیں کیا اور الیکشن کمیشن کو 21 جولائی تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ساتھ ہی الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور تصویری ووٹر شناختی کارڈ کو ووٹروں کی شناخت ثابت کرنے کے لیے قابل قبول دستاویزات کی شکل میں منظور کرنے پر غور کرے۔

...مزید دیکھیں
بہار کی ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کے معاملے میں  عدالت عظمی کی ہدایت  راحت بخش: کانگریس

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کے معاملے میں عدالت عظمی کی ہدایت راحت بخش: کانگریس

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ بہار میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ راحت بخش ہے اور الیکشن کمیشن کو عدالت کی تجویز کو قبول کرنا چاہئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا، "یہ جمہوریت کے لیے راحت کی بات ہے۔

...مزید دیکھیں
مرکز  نے  سیلاب  سے متاثرہ   چھ ریاستوں کے لیے 1000 کروڑ روپے  کی منظوری دی

مرکز نے سیلاب سے متاثرہ چھ ریاستوں کے لیے 1000 کروڑ روپے کی منظوری دی

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) مرکزی حکومت نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ ریاستوں آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، کیرالہ اور اتراکھنڈ کے لیے 1,066.80 کروڑ روپے جاری کرنے کو منظوری دی ہے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ "مودی حکومت ہر حال میں ریاستوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے مرکزی حکومت نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ ریاستوں آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، کیرالہ اور اتراکھنڈ کے لیے ایس ڈی آر ایف کے تحت مرکزکے حصہ سے 1066.80 کروڑ روپے کی رقم منظور کی ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کے چاروں انجن بارش کے پانی میں بہہ گئے: عآپ

بی جے پی کے چاروں انجن بارش کے پانی میں بہہ گئے: عآپ

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) نے کہا ہے کہ دہلی میں مانسون کی بارش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے چاروں انجنوں کو بہا لے گئی اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے لے کر وزراء تک کے پانی نہ بھرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے عآ پ کے ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کے روز کہا کہ پچھلے کچھ مہینوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ نالوں کی صفائی کے نام پر فوٹو سیشن ہو رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
شدید بارشوں کے باوجود پانی کا جماؤ کم ہوا: ریکھا

شدید بارشوں کے باوجود پانی کا جماؤ کم ہوا: ریکھا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی راجدھانی میں شدید بارش کے باوجود پانی جمع ہونے میں کمی آئی ہے اور جہاں پہلے پانی جمع ہوتا تھا، اب وہاں نظر نہیں آتا محترمہ ریکھا گپتا نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ دہلی نے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے انہوں نے کہا کہ دہلی میں گزشتہ 27 سالوں سے جو افراتفری پھیلی ہوئی تھی اسے مرحلہ وار درست کیا جا رہا ہے اور دہلی کو بہتر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ کیمیا کے پروفیسر توقیر احمد موقر سی آر ایس آئی کانسہ تمغہ دوہزار پچیس سے سرفراز

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ کیمیا کے پروفیسر توقیر احمد موقر سی آر ایس آئی کانسہ تمغہ دوہزار پچیس سے سرفراز

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ کیمیا کے پروفیسر توقیر احمد کو آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں منعقدہ پینتسویں سی آر ایس آئی اے سی ایس قومی سمپوزیم برائے کیمیا و اے سی ایس لیکچرس میں موقر کیمیائی رسرچ سوسائٹی انڈیا (سی آر ایس آئی) کانسے کے تمغے سے نوازا گیا آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق گزشتہ دنوں منعقدہ سمپوزیم میں پروفیسر احمد کو کیمسٹری آن ہائیڈروجن انرجی اینڈ نینو کٹیلیسس کے میدان میں ان کی اہم خدمات کے اعتراف کرتے ہوئے اس اعزاز سے نوازا گیاہے۔

...مزید دیکھیں