Thursday, Jul 10 2025 | Time 13:41 Hrs(IST)
National

کانگریس نے ہریانہ میں شکست کی وجوہات کا جائزہ لیا

کانگریس نے ہریانہ میں شکست کی وجوہات کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس ہریانہ اسمبلی انتخابات میں کراری شکست کے صدمے سے نکل نہیں پارہی ہے، اس لیے انتخابی نتائج کے اعلان کے ایک دن بعد اس کے سرکردہ رہنماؤں شکست کی وجوہات جاننے کے لئے جمعرات کو گہرائی سے غوروخوض کے لئے اجلاس منعقد کیا۔
کانگریس کے خزانچی اور میٹنگ میں موجود پارٹی کے سینئر لیڈر اجے ماکن نے میٹنگ کے بعد یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ تمام لیڈروں نے گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور شکست کی وجوہات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس میٹنگ میں کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، پارٹی کے جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال، پارٹی کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت، پارٹی کے ہریانہ انچارج دیپک بابریا اور ہریانہ کے لئے پارٹی کے سیکرٹریوں نے شرکت کی۔
مسٹر ماکن نے کہا، "ہر کوئی جانتا ہے کہ ہریانہ کے انتخابات کے نتائج غیر متوقع تھے۔ ایگزٹ پولز اور الیکشن کے نتائج میں بہت فرق تھا۔ ہم نے انتخابی نتائج سے متعلق مختلف وجوہات پر بات کی ہے، جس پر ہم مزید کارروائی کریں گے۔ انتخابات میں بے ضابطگیوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1905

خاص خبریں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی  مبارک باد دی

وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

نئی دہلی ،10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

جموں، 10 جولائی (یو این آئی) شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
اے پی :فیکٹری  میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

اے پی :فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) اے پی کے ایلورو ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

...مزید دیکھیں
ممتا مشرقی زونل  کونسل  کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

ممتا مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

کولکاتہ، 10 جولائی (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعرات کو جھارکھنڈ کے رانچی میں ہونے والی مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔

...مزید دیکھیں

سپریم کورٹ 14 جولائی کو نمیشا کی پھانسی پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کرے گی

10 Jul 2025 | 1:37 PM

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ قتل کے ایک کیس میں کیرالہ کی نرس نمیشا پریا کی یمن میں 16 جولائی کو ہونے والے پھانسی کی سزا پر روک اور اس کی رہائی کے لئے مرکزی حکومت کو سفارتی کوششیں کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ سے متعلق ایک در خواست پر 14 جولائی کو سماعت کرے گی۔