NationalPosted at: Jun 12 2026 4:11PM کانگریس نے جموں و کشمیر میں پارٹی مخالف سرگرمیوں کی جانچ کے لیے بنائی کمیٹی
نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) کانگریس نے جموں و کشمیر میں پارٹی میں ڈسپلن شکنی اور پارٹی مخالف سرگرمیوں سے جڑے معلومات کی جانچ پڑتال کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہےکانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعہ کو بتایا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو منظوری دی ہے اور کمیٹی کو فوری اثر سے اپنا کام شروع کرنے کے لیے کہا ہے۔ مسٹر وینوگوپال کے مطابق کمیٹی میں گجرات کانگریس کے سابق صدر شکتی سنگھ گوہل کو کمیٹی کا کنوینر بنایا گیا ہے۔ کمیٹی میں اس کے علاوہ ڈاکٹر امر سنگھ اور رفیق خان کو رکن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
پارٹی کے مطابق یہ کمیٹی جموں و کشمیر میں سامنے آئی ڈسپلن شکنی اور مبینہ پارٹی مخالف سرگرمیوں کے معاملات کی جانچ کرے گی اور اپنی رپورٹ قیادت کو سونپے گی۔ کمیٹی کی تشکیل فوری اثر سے نافذ کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ایف اے