NationalPosted at: Oct 10 2025 6:10PM کانگریس نے مودی کی سفارتی پالیسی اور نیت پر سوالات اٹھائے
نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ سفارتی کوششوں اور وعدوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف غیر ملکی رہنماؤں کی تعریف و توصیف میں ہی مصروف ہیں۔
کانگریس کے مواصلاتی شعبے کے سربراہ جے رام رمیش نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "وزیر اعظم نریندر مودی نے کل پورے دن برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے بات چیت میں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف و توصیف کے پیغامات بھیجنے میں گزارا ہے، اس دوران وہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے بات کرنا بھی نہیں بھولے، جنہیں غزہ میں قتل عام کا ذمہ دار مانا جاتا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ لیکن کل ہی امریکی صدر نے فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران، تجارت اور درآمدی محصولات کو اپنا "برہماستر" بنا کر "آپریشن سندور" کو روکنے کے اپنے دعوے کی نصف سنچری مکمل کی، اس معاملے میں صدر ٹرمپ ضدی نظر آتے ہی اور لگتا ہے کہ اب وہ اپنی سنچری مکمل کرنے میں بھی زیادہ دیر نہیں لگائیں گے۔
یو این آئی۔ ایس اے