NationalPosted at: Mar 17 2025 11:46PM ناگپور میں تشدد کا واقعہ انتہائی تشویشناک: کانگریس

نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) مہاراشٹر کے ناگپور میں تشدد کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات تشویشناک ہیں اور مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا، ’’ناگپور میں فسادات کی خبریں انتہائی پریشان کن ہیں۔ محال وزیراعلیٰ کا اپنا علاقہ ہے۔ اپنے 300 سال کے متحرک وجود میں، ناگپور نے کبھی فسادات کا سامنا نہیں کیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے امن کی 300 سالہ تاریخ کو ہتھیار بنا کر اس کا استعمال توجہ ہٹانے اور بدامنی پھیلانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ یہ جھڑپیں مرکز اور ریاست دونوں میں حکمران حکومت کے نظریے کا اصل چہرہ بے نقاب کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خبروں میں کہاجارہا ہے اورنگ زیب کے مقبرے کے تنازعہ میں ناگپور کے محال علاقے میں پیر کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے دو فریقوں کے درمیان تشدد ہوا۔ پولیس نے کہا کہ یہ تشدد اس افواہ کا نتیجہ ہے کہ وشو ہندو پریشد کے مظاہرین نے پتلے کے ساتھ ایک مذہبی کتاب کو جلایا ہے۔ اس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان پتھراؤ ہوا۔ کئی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔
یواین آئی۔الف الف