NationalPosted at: Mar 18 2025 2:49PM راہل کی نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے ملاقات
نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج یہاں ہندوستان کے دورے پر آئے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن سے ملاقات کی یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس ذرائع نے بتایا کہ دونوں لیڈروں کی آج صبح یہاں ملاقات ہوئی جسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے پارٹی نے کہا ’’مسٹر گاندھی اور مسٹر لکسن کے درمیان یہ ملاقات کافی اہم ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اس ملاقات کو اہم سمجھا جاتا ہے۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اور ثقافتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تعاون بڑھانے کی جانب ایک قدم ثابت ہو سکتی ہے۔‘‘
یو این آئی۔ این یو۔