Thursday, Sep 10 2026 | Time 06:40 Hrs(IST)
National

ملک میں 'پیپر لیک نکسل' کو ختم کرنے کی ضرورت: کانگریس

ملک میں 'پیپر لیک نکسل' کو ختم کرنے کی ضرورت: کانگریس

نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) کانگریس نے یو جی سی - نیٹ کے تین امتحانات کو تقریباً دو مہینے بعد منسوخ کرنے پر مرکزی حکومت اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک میں 'پیپر لیک نکسل' ہی سب سے بڑا خطرہ بن گیا ہے اور اس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے
یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب اور کانگریس کی سینئر رہنما ڈاکٹر چینیکا انیال نے پیر کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یو جی سی - نیٹ امتحان منعقد ہونے کے دو مہینے بعد این ٹی اے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اب تین پیپر دوبارہ کرانے کی بات کہی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب این ٹی اے کو اپنی غلطی معلوم کرنے میں دو مہینے لگ گئے تو نہ جانے اور کتنی غلطیاں ہوں گی، جن سے طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ یوتھ کانگریس کے صدر نے کہا کہ طلبہ سے امتحانات کے نام پر بھاری فیس لینے کا کوئی جواز نہیں ہے، اس لیے طلبہ سے تمام امتحانات کی درخواست کے لیے صرف ایک روپیہ فیس لی جانی چاہیے۔
مسٹر چب نے کہا کہ شاید بی جے پی حکومت ان غلطیوں کو قسطوں میں سامنے لانا چاہتی ہے، تاکہ جین- زی کا غصہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیرِ داخلہ امت شاہ پر نہ پھوٹے۔ انہوں نے کہا کہ جب جنتر منتر پر طلبہ احتجاج کر رہے تھے تو کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا تھا کہ دھرمیندر پردھان کا ہٹنا پہلا قدم ہے، آخری نہیں اور آج وہی ہو رہا ہے۔ جب تک پورے سسٹم میں جوابدہی طے نہیں ہوگی، ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان جب مسٹر مودی اور مسٹر شاہ سے جوابدہی مانگ رہے تھے تب وزیر اعظم اور وزیرِ داخلہ 20 دن تک ایوان میں نہیں آئے۔ ایسے میں ان سے جوابدہی کی امید نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تعلیمی نظام کو درست کرنا ان کی صلاحیت سے باہر ہے، لیکن جب ملک کی زمین اپنے دوست اڈانی کو دینے کی بات آتی ہے تو وزیر اعظم سے کوئی غلطی نہیں ہوتی، مگر جیسے ہی طلبہ کے مسائل آتے ہیں، حکومت کی کارکردگی صفر ہو جاتی ہے۔
ڈاکٹر انیال نے کہا کہ وزارتِ تعلیم کو سمجھنا ہوگا کہ معاملہ صرف سوالنامے اور جواب کی کاپی سے جڑا نہیں ہے، بلکہ طلبہ کے جذباتی اور مالی نقصان سے بھی جڑا ہے۔ سوال یہ ہے کہ تین امتحانات منسوخ کیے گئے تو کیا ایسی سنگین غلطی کرنے والے حکام اور ماہرین پر کارروائی ہوگی، کیا ان کے نام عام کیے جائیں گے، کیا طلبہ کو حکومت کی طرف سے ہرجانہ دیا جائے گا اور جن طلبہ کے داخلے کی ڈیڈ لائن نکل گئی ہے، کیا انہیں معاوضہ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ جس نظام سے طلبہ کا مستقبل برباد ہو رہا ہے، اس پر جواب دینا وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این ٹی اے نے اپنے پریس ریلیز میں قبول کیا ہے کہ یو جی سی - نیٹ کے سوالنامے میں سائنس دانوں کے ناموں کی اسپیلنگ، کتابوں کے عنوانات اور تلفظ تک میں غلطیاں تھیں۔ انہوں نے پھر سوال کیا کہ سوالنامہ تیار کرنے والے کون تھے، طلبہ کے وقت کی قیمت کون چکائے گا، سوالنامے کی جانچ کس نے کی، تلفظ کی تصدیق کس نے کی اور آخری منظوری کس نے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسے محض ایک بھول کہنا مناسب نہیں ہے اور سوال اٹھتا ہے کہ کیا پورا امتحانی نظام ہی ناکام ہو چکا ہے؟ حکومت کو اس پر جواب دینا چاہیے۔
ڈاکٹر انیال نے اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں طلبہ کے احتجاج کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جین- الفا کے بچے سڑک پر اتر کر اپنے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کا الزام ہے کہ اسکولوں میں اساتذہ کی بھاری کمی ہے، بورڈ کے امتحانات کی تیاری نہیں کرائی جا رہی، بچوں کو خراب کھانا دیا جاتا ہے اور بیمار پڑنے پر علاج تک نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت دعوے تو بہت کرتی ہے، لیکن اسکولوں میں بنیادی سہولیات تک کا فقدان ہے اور بچوں کو تعلیم کے ساتھ بنیادی سہولیات کے لیے بھی جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔
یو این آئی ایف اے

خاص خبریں
جتیندر سنگھ نے 'او آر وی ساگر منتھن' جہاز کو لانچ کیا

جتیندر سنگھ نے 'او آر وی ساگر منتھن' جہاز کو لانچ کیا

نئی دہلی، 09 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے ارضیات سائنسز ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دیسی سمندری تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے جدید ترین اوشین ریسرچ ویسل 'او آر وی ساگر منتھن' کو لانچ کیا مغربی بنگال کے کولکاتا میں واقع رشی بنکم شپ یارڈ میں ہندوستان کے جدید ترین اوشین ریسرچ ویسل او آر وی ساگر منتھن (یارڈ 3041) کا افتتاح کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
فرضی  سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

نئی دہلی، 09 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سرپرستی میں ملک بھر میں 3,260 فرضی سیاسی جماعتیں بنا کر 10,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے کالے دھن کو سفید کرنے کے گھپلے سے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی گئی ہے کانگریس کے ترجمان شکتی سنگھ گوہل نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں (آر یو پی پی) کے ذریعے کروڑوں روپے کا چندہ دکھا کر، ٹیکس میں چھوٹ کا فائدہ اٹھایا گیا اور دو سے 15 فیصد تک کمیشن کاٹ کر بقایا رقم واپس انہی کروڑ پتیوں کو پہنچائی گئی۔

...مزید دیکھیں
آن لائن گیمنگ اور منشیات  کے خلاف نیشنل اکالی دل فیصلہ کن عوامی تحریک شروع کرے گا: پرم جیت سنگھ پما

آن لائن گیمنگ اور منشیات کے خلاف نیشنل اکالی دل فیصلہ کن عوامی تحریک شروع کرے گا: پرم جیت سنگھ پما

شہید اعظم بھگت سنگھ کے یوم پیدائش پر حکومت انقلابیوں کو "شہید" کا درجہ دینے کا اعلان کرے نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) قومی اکالی دل (این اے ڈی) کے قومی صدر پرم جیت سنگھ پما نے یہاں ملک کی نوجوان نسل کو آن لائن گیمنگ کی بڑھتی ہوئی لت اور منشیات کے استعمال کی لعنت سے بچانے کے لیے ایک وسیع عوامی بیداری مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔

...مزید دیکھیں
مولانا عبد الودود قاسمی کی رحلت سے ایک خلا پیدا جس کی تلافی مشکل، مدارس کا تحفظ سب کی ذمہ داری: مولانا اکرام الحق قاسمی

مولانا عبد الودود قاسمی کی رحلت سے ایک خلا پیدا جس کی تلافی مشکل، مدارس کا تحفظ سب کی ذمہ داری: مولانا اکرام الحق قاسمی

نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) مدرسہ قاسمیہ گھسکی سنسری نیپال کے بانی ناظم مولانا عبدالودود قاسمی کو دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے القرآن اکیڈمی دہلی کے صدر اور مدرسہ تحفیظ القرآن بابوآن بسمتیہ کے بانی مولانا اکرام الحق قاسمی نے کہا کہ ان کے انتقال نہ صرف نیپال بلکہ سرحدی علاقے میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جس کی تلافی مشکل نظر آرہی ہے۔

...مزید دیکھیں
ورلڈ ای وی ڈے پر ون فاسٹ ای وی شوروم کا  افتتاح، وی ایف 6 اور وی ایف 7 کی نقاب کشائی

ورلڈ ای وی ڈے پر ون فاسٹ ای وی شوروم کا افتتاح، وی ایف 6 اور وی ایف 7 کی نقاب کشائی

نوئیڈا،9 ستمبر (یو این آئی) نوئیڈا میں ویلوسٹی فن ٹرسٹ کی اس نئی سہولت کا افتتاح این سی آر میں پریمیم الیکٹرک موبیلٹی کو مزید قابل رسائی بنانے کی ہماری سفر میں ایک اہم کامیابی ہے۔

...مزید دیکھیں

مشکل دور میں بلند اقتصادی نمو سے ہندستان کے تئیں دنیا کا اعتماد بڑھا ہے: مودی

نوٹ: یہ خبر کل رات کی ہے
ممبئی، 9 ستمبر (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جاری مالیاتی سال کی پہلی سہ ماہی میں مشکل عالمی حالات کے درمیان ملک کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں تخمینہ شدہ 7.8 فیصد کی نمو کو ہندستان کے بارے میں دنیا میں نیا اعتماد بیدار کرنے والی حصولیابی قرار دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ یہ بات عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی رپورٹس میں بھی نظر آ رہی ہے۔

...مزید دیکھیں

آغا خان پنجم ہندستان کے دورے پر، صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

نئی دہلی، 9 ستمبر (یواین آئی) اسماعیلی مسلمانوں کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان پنجم بدھ سے ایک ہفتے کے دورۂ ہندستان پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں

مرزا پور‘ فیملی نے فلم کو ملنے والی محبت پر ناظرین کا شکریہ ادا کیا

09 Sep 2026 | 7:37 PM

ممبئی، 09 ستمبر (یو این آئی) ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی فلم ’مرزا پور: دی مووی‘ کو ناظرین کی جانب سے ملنے والے شاندار ردعمل کے درمیان ’قالین بھیا‘ پنکج ترپاٹھی اور ’منّا بھیا‘ دیویندو نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پنکج ترپاٹھی اور دیویندو نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں اپنے مشہور کرداروں کے انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا، ’’فیملی ہیں آپ لوگ ہماری.. اور آپ نے ثابت کر دیا!! مرزا پور فیملی کی طرف سے شکریہ۔‘‘.