NationalPosted at: Jul 16 2026 2:44PM مانسون اجلاس میں کانگریس کی حکمتِ عملی پر غور کے لیے سونیا کی رہائش گاہ پر پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ
نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون اجلاس میں سرکار کو مختلف امور پر گھیرنے کی حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے کانگریس پارلیمانی پارٹی (سی پی پی) کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر جمعرات کو پارٹی کے سینئر لیڈروں کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں پارٹی کے سینئر لیڈر شامل ہوئے میٹنگ میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران اٹھائے جانے والے اہم امور، سرکار کو مختلف مفادِ عامہ اور قومی اہمیت کے حامل موضوعات پر گھیرنے کی حکمتِ عملی اور اپوزیشن کے ساتھ تال میل جیسے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں محترمہ گاندھی کے ساتھ ہی کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، راہل گاندھی، تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، محکمہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش، سینئر لیڈر پرمود تیواری، ایم پی منیش تیواری اور پارٹی کے کئی دیگر سینئر لیڈر شامل ہوئے۔
یو این آئی۔ ایف اے