Sunday, Sep 6 2026 | Time 14:43 Hrs(IST)
National

بی جے پی کو اقتدار سے ہٹا کر ہی سچائی کی فتح ہوگی: کھرگے

بی جے پی کو اقتدار سے ہٹا کر ہی سچائی کی فتح ہوگی: کھرگے

نئی دہلی، 14 دسمبر (یواین آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت ووٹ چوری کے ذریعے قائم کی گئی تھی اور جھوٹ پر قائم اس حکومت کی حقیقت اب بے نقاب ہوگئی ہے، جس سے قوم کو گمراہ کرنے والی حکومت کو بے دخل کرنا ضروری ہوگیا ہے۔
اتوار کو یہاں رام لیلا میدان میں پارٹی کی "ووٹ چور گدی چھوڑ" ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا نظریہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ کانگریس اس جھوٹ کے خلاف کھڑی ہے اور سچائی کے لیے لڑ رہی ہے۔ کانگریس کے پاس سچائی کا نظریہ ہے، اور اس کے لیڈر راہل گاندھی سچ کے اس نظریہ کے لیے لڑ رہے ہیں۔ کانگریس کارکنوں کو راہل گاندھی کی سچائی کی لڑائی کو مضبوطی سے آگے بڑھانا چاہیے اور ملک میں ووٹ چوری کے ان کے کھیل کو ختم کرنا چاہیے۔ اس کے لیے سب سے پہلے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ نہیں بلکہ صرف کانگریس کا نظریہ ملک کو آگے لے جا سکتا ہے جھوٹ میں طاقت نہیں ہوتی اس لیے یہ حکومت خوفزدہ ہے اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دینے سے انکاری ہے۔ حکومت سے سوال پوچھے جا رہے ہیں لیکن پارلیمنٹ میں ایک کا بھی جواب نہیں دیا گیا۔ پارلیمنٹ میں ایس آئی آر پر بحث کرنے کے بجائے وہ وندے ماترم کا استعمال کرکے ملک کو گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کا خود اعتمادی متزلزل ہو گیا ہے کیونکہ وہ سچ کے سامنے آنے سے بہت ڈرتے ہیں۔ انہیں اب اندازہ ہو گیا ہے کہ ان کی ووٹ چوری کرنے کی سازش بے نقاب ہو چکی ہے۔
مسٹر کھرگے نے کہا کہ بی جے پی آر ایس ایس کا نظریہ خطرناک ہے۔ ان کا نظریہ غریبوں کے مفاد میں نہیں ہے، اس لیے اس نظریے کو ختم کرنا ضروری ہے، اور ایسا کرنے کے لیے سب سے پہلے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئین ہر شہری کو ووٹ کا حق دیتا ہے لیکن بی جے پی حکومت غریبوں سے یہ حق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے اور ملک میں غربت کو بڑھاوا دے کر اپنے چند امیر دوستوں کو ارب پتی بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی لڑائی غریبوں کے مفاد میں ہے، ووٹ چوری کے خلاف، جھوٹ کے خلاف، اور بی جے پی-آر ایس ایس کے خلاف ہے، جو آئین کی حفاظت اور اسے تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ اس حکومت نے آئین اور آئینی اداروں کو تباہ کر دیا ہے اور آج لڑائی آئین اور اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی ہے۔ کانگریس اسی مقصد کے لیے لڑ رہی ہے اور اس جنگ کو جیتنے اور غریب مخالف بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے تمام شہریوں کے تعاون کی کوشش کر رہی ہے۔
کانگریس صدر نے بی جے پی پر ووٹ چوری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ چوری کے ذریعے حکومتیں بناتی ہے اور اب اس نے کانگریس سے وندے ماترم چرا لیا ہے۔ وندے ماترم کے نام پر ملک کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں

مہاراشٹر میں طلبہ کی تحریک پورے سسٹم سے ٹوٹے ہوئے اعتماد کا نتیجہ: راہل

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں طلبہ کی تحریک پرکہا ہے کہ ہزاروں طلبہ پرامن طریقے سے سڑکوں پر ہیں اور اس کی وجہ صرف ایک امتحان یا بھرتی نہیں، بلکہ پورے سسٹم سے ان کا ٹوٹ چکا اعتماد ہے۔

...مزید دیکھیں

جھارکھنڈ کے وزیر سُدیویہ کمار سونو کا انتقال

رانچی/گریڈیہ، 6 ستمبر (یواین آئی) اطلاعات کے مطابق جھارکھنڈ کے کابینی وزیر اور جے ایم ایم کے سینئر لیڈر سدیبیہ کمار سونو کا گریڈیہ کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

ایف پی آئی نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں 10,289 کروڑ روپے نکال لیے

ممبئی، 6 ستمبر(یواین آئی) غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہندستانی کیپٹل مارکیٹ میں 10,289 کروڑ روپے کی خالص فروخت کی۔

...مزید دیکھیں

کچے تیل اور روپے کی چال سے شیئر بازار کی سمت طے ہوگی

ممبئی، 6 ستمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں گزشتہ ہفتے رہی گراوٹ کے بعد آنے والے ہفتے میں سرمایہ کاروں کی نظریں کچے تیل اور روپے کی چال پر رہیں گی۔

...مزید دیکھیں

چینی ایک ہفتے میں 287 روپے سستی، خوردنی تیلوں میں تیزی جاری

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) گھریلو تھوک منڈیوں میں گزشتہ ہفتے چینی 287 روپے سستی ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

این ایچ اے اے آئی کا تریشور سڑک حادثے میں آٹھ طلبہ کی موت پر اظہار تعزیت

تروواننت پورم، 6 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے کیرالہ کے تریشور ضلع میں قومی شاہراہ-66 پر سڑک حادثے میں ہلاک ہوئے آٹھ طلبہ کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہریانہ اور پنجاب میں اتوار کو موسلادھار بارش کا امکان، پیر سے بارش کم ہوگی: آئی ایم ڈی

چنڈی گڑھ، 6 ستمبر (یو این آئی) ہریانہ اور پنجاب میں اتوار کو کچھ جگہوں پر بھاری بارش ہو سکتی ہے، جبکہ پیر سے بارش کافی کم ہو جائے گی۔

...مزید دیکھیں

’ہنومان انش‘ کے سیٹ پر سخت نظم و ضبط، گالی گلوچ، نان ویج اور شراب پر تھی پابندی: وشال چترویدی

06 Sep 2026 | 12:25 PM

ممبئی، 06 ستمبر (یو این آئی) مصنف و ہدایت کار وشال چترویدی نے بتایا کہ فلم ’ہنومان انش‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر روحانی ماحول اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کئی سخت قوانین نافذ کیے گئے تھے۔ سیٹ پر گالی گلوچ، اونچی آواز میں بحث، لڑائی جھگڑے کے ساتھ نان ویج کھانے اور شراب پر مکمل پابندی تھی۔.