Saturday, Jul 11 2026 | Time 17:34 Hrs(IST)
National

ہندوستانی ملاحوں کی موت پر مودی خاموشی توڑیں، سخت احتجاج درج کرائیں : کانگریس

ہندوستانی ملاحوں  کی موت پر مودی خاموشی توڑیں، سخت  احتجاج درج کرائیں  : کانگریس

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) کانگریس نے امریکی حملے میں ہندوستانی جہاز کے عملے کے تین ارکان کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی سے خاموشی توڑنے اور اس معاملے میں سخت احتجاج درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے پارٹی نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت پر وزیر اعظم کو تعزیت کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ سمندری سلامتی کا جامع جائزہ لینا چاہیے کانگریس کے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ڈپارٹمنٹ کی سربراہ محترمہ سپریا شرینیت نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم کو اس معاملے میں سخت احتجاج درج کرانے کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بیان کی بھی مذمت کرنی چاہیے۔
محترمہ شرینیت نے حملے میں ہلاک ہونے والے ہماچل پردیش کے آدتیہ شرما، اتر پردیش کے شیوانند چورسیا اور آندھرا پردیش کے پٹنالا سریش کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں انصاف دلانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاحوں کے خاندان گہرے صدمے میں ہیں اور پورے ملک میں سوگ کا ماحول ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ 11 جون کو عمان کی خلیج میں ایم ٹی سیٹیبیلو جہاز پر ہونے والے حملے میں تین ہندوستانی ملاحوں کی موت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاز پر حملہ کرتے وقت یہ معلومات تھیں کہ اس میں ہندوستانی شہری سوار ہیں، اس کے باوجود حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا اس جنگ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود ہندوستانی شہریوں کی جانیں گئیں، جس سے پورا ملک غمگین ہے۔
محترمہ شرینیت نے کہا کہ اتنے بڑے واقعے کے باوجود وزیر اعظم مودی نے نہ تو تعزیت کا اظہار کیا اور نہ ہی عوامی طور پر کوئی ردعمل دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوستان کی جانب سے اعتراض اٹھائے جانے کے باوجود وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بیان میں ہندوستانی شہریوں کی موت کو درست ٹھہرانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی المیہ اور قومی سوگ کا معاملہ ہے۔ ان کا الزام تھا کہ حکومت ہند نے بین الاقوامی سطح پر اس مسئلے کو کافی مضبوطی سے نہیں اٹھایا۔
کانگریس کی ترجمان نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوتی ہے تو انہیں یہ مسئلہ ان کے سامنے نمایاں طور پر اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو حکومت کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ وہ اس معاملے پر نرم موقف کیوں اپنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارے گئے لوگ چھوٹے شہروں کے عام خاندانوں سے تھے، لیکن ان کی موت پر بھی وزیر اعظم کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہندوستانی شہریوں کے تحفظ اور وقار کے معاملے پر واضح اور پختہ موقف اختیار کرنا چاہیے۔
یو این آئی ایف اے

خاص خبریں

ہندستان۔ نیوزی لینڈ نے دفاع، تجارت اور ہند-بحرالکاہل تعاون کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ جاری کیا

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) ہندستان اور نیوزی لینڈ نے دوطرفہ تعلقات کا نیا باب شروع کرتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ 2030 کا اعلان کیا ہے اور اس میں سیاسی تعاون، دفاع و سلامتی، تجارت و اقتصادی تعاون، عوامی رابطہ، تعلیم و ٹیکنالوجی اور علاقائی و کثیر جہتی تعاون کو چھ اہم ستونوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

برکس ممالک کو مستقبل کے موافق نقل و حمل کے نظام کے لیے مل کر کرنا ہوگا کام: نتن گڈکری

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے برکس گروپ میں پائیدار، محفوظ، جامع اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ٹرانسپورٹ کا نظام تیار کرنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں

بدعنوانی کا مترادف بن چکا ہے مدھیہ پردیش: کھرگے

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مدھیہ پردیش بی جے پی حکومت کے دورِ اقتدار میں بدعنوانی اور لوٹ پاٹ کا بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست آج بدعنوانی کا مرکز بن گئی ہے اور ایک کے بعد ایک گھوٹالے سامنے آ رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ مستقبل کا عزم: مودی

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کے درمیان نئے باب کا آغاز اور مشترکہ مستقبل کا عزم ہے۔

...مزید دیکھیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بیٹا اپنے نام سے نیتن یاہو ہٹانے پر مجبور

تل ابیب، 11 جولائی (یو این آئی) جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا بیٹا یائر اپنے نام سے نیتن یاہو کا نام ہٹانے پر مجبور ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

غزہ: اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 6 فلسطینی شہید

غزہ، 11 جولائی (یو این آئی) اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ سول ڈیفنس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

...مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کا رابطہ، امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

ریاض، 11 جولائی (یو این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے درمیان علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔

...مزید دیکھیں

گجراج راؤ نے راجیش روشن سے ملاقات کو بتایا یادگار

11 Jul 2026 | 5:19 PM

ممبئی، 11 جولائی (یو این آئی) اداکار گجراج راؤ نے حال ہی میں تجربہ کار موسیقار راجیش روشن کے ساتھ گزاری ایک خاص شام کی یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اس ملاقات کو انہوں نے اپنے لیے بے حد احترام اور خوش قسمتی کا لمحہ قرار دیا۔ وہیں، انہوں نے خاص طور پر پشمینہ روشن کا بھی ذکر کرتے ہوئے ان کے اپنائیت بھرے رویے اور گرمجوشی کے لیے شکریہ ادا کیا، جس نے اس خاص شام کو اور بھی یادگار بنا دیا۔.