Saturday, May 16 2026 | Time 14:19 Hrs(IST)
National

کانگریس کی خصوصی اجلاس کے وقت پر مرکز پر تنقید، 'جمہوریت کا مذاق' اڑانے کا الزام

کانگریس کی خصوصی اجلاس کے وقت پر مرکز پر تنقید، 'جمہوریت کا مذاق' اڑانے کا الزام

نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے منگل کے روز پارلیمنٹ کے آئندہ خصوصی اجلاس کے وقت اور انعقاد کے طریقہ کار پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مناسب مشاورت یا شفافیت کے بغیر کام کر کے جمہوری اصولوں کو پامال کر رہی ہے ایک بیان میں رمیش نے کہا کہ خصوصی اجلاس 16 اپریل سے شروع ہونے والا ہے، جبکہ اس وقت تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں انتخابی مہم اپنے عروج پر ہوگی۔ انہوں نے دلیل دی کہ یہ وقت حکومت کے ارادوں اور ترجیحات پر سنگین خدشات پیدا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا، "پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس پرسوں یعنی 16 اپریل سے شروع ہوگا—جب تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں انتخابی مہم عروج پر ہوگی۔" انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے انتخابات کے اختتام کے بعد کل جماعتی اجلاس (آل پارٹی میٹنگ) بلانے کا اپوزیشن کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ، "مودی حکومت نے انتخابات مکمل ہونے کے بعد آل پارٹی میٹنگ بلانے کی اپوزیشن کی مکمل طور پر معقول اور جائز درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے،" جبکہ اس مجوزہ تاخیر کا دورانیہ صرف دو ہفتے کے قریب ہوتا۔
جے رام رمیش نے مزید الزام لگایا کہ ارکانِ پارلیمنٹ کو بحث کے لیے مقررہ مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے اسے جمہوریت کا "مکمل مذاق" قرار دیتے ہوئے کہا، "آج صبح تک مودی حکومت نے ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ وہ آئینی ترمیمی بل شیئر نہیں کیے ہیں جن پر انہیں بحث اور ووٹنگ کرنی ہے۔"
وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے حکومت پر "بلڈوزر ذہنیت" کے ساتھ کام کرنے کا الزام لگایا اور اشارہ دیا کہ حکومت بغیر کسی بحث یا اتفاقِ رائے کے اہم قانون سازی کے فیصلوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔
مرکز نے یہ خصوصی اجلاس کئی ریاستوں میں جاری سیاسی سرگرمیوں اور انتخابی مہم کے دوران بلایا ہے، جس میں توقع ہے کہ آئینی ترامیم سمیت اہم قانون سازی کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔ اپوزیشن جماعتیں ایجنڈے پر مزید وضاحت اور مشاورت کے لیے وقت کا مطالبہ کر رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اہم اقدامات کے لیے تمام جماعتوں کے درمیان وسیع تر بحث اور اتفاقِ رائے پیدا کرنا ضروری ہے۔
یواین آئی۔ ایف اے

خاص خبریں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

ہوشیارپور :بورویل سے چار سالہ بچے کو نو گھنٹے بعد بحفاظت نکالا گیا

ہوشیارپور، 16 مئی (یو این آئی) پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں دسوہا روڈ پر واقع بھیخووال کے قریب گاؤں چک سمانہ میں ایک چار سالہ بچہ جمعہ کی شام اپنے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے ایک کھلے بورویل میں گر گیا تھا، جسے ہفتہ کی صبح تقریباً نو گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا

وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا

ابو ظہبی، 15 مئی (یو این آئی) چار یورپی ممالک کے دورے سے قبل جمعہ کے روز مختصر دورے پر یہاں پہنچے وزیراعظم نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے استقبال کیا مسٹر مودی کا بعد ازاں روایتی خیر مقدم کیا گیا۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

16 May 2026 | 1:20 PM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ متحدہ عرب امارات کے ایک انتہائی اہم دورے کے بعد اس یورپی ملک آمد کا مقصد ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اور اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔.

گورننس کے مسائل پر آئی سی سی نے کرکٹ کینیڈا کی فنڈنگ روک دی

16 May 2026 | 2:08 PM

دبئی، 16 مئی (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گورننس سے متعلق خامیوں کے بعد کرکٹ کینیڈا کی فنڈنگ روک دی ہے۔ کینیڈا کے ایک تحقیقاتی ڈاکیومنٹری پروگرام 'دی ففتھ اسٹیٹ' نے آئی سی سی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی اور بورڈ کے انتظامی و سرکاری کنٹرول کی کمی کو لے کر سنگین سوالات اٹھائے تھے۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .