Monday, Dec 8 2025 | Time 18:18 Hrs(IST)
National

صاف ہوا بنیادی حق، حکومت شہریوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیوں کررہی ہے: راہل

صاف ہوا بنیادی حق، حکومت شہریوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیوں کررہی ہے: راہل

نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ملک میں فضائی آلودگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر مرکزی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ صاف ہوا ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن جب شہری صاف ہوا کا حق مانگتے ہیں تو حکومت ان کے ساتھ مجرموں کی طرح پیش آتی ہے مسٹر گاندھی نے پیر کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ آئین نے ہر شہری کو پرامن احتجاج کا حق دیا ہے اور حکومت کو اس حق کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہئے۔
انہوں نے لکھا، "صاف ہوا کا حق ایک بنیادی انسانی حق ہے۔ پرامن احتجاج کا حق ہمارے آئین کی طرف سے دی گئی ضمانت کا حصہ ہے۔ جب شہری صاف ہوا میں جینے کے اپنے بنیادی مطالبے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں تو ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے"۔
مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ فضائی آلودگی کروڑوں ہندوستانیوں کو متاثر کر رہی ہے، بچوں اور ملک کے مستقبل کو نقصان پہنچا رہی ہے، لیکن 'ووٹ چوری سے اقتدار میں آنے والی حکومت' اس سنگین بحران سے نمٹنے کے بجائےخاموش ہے اور اس کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فضائی آلودگی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے اور عوامی آوازوں کو دبانے کے بجائے لوگوں کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کے لیے فوری مثبت اقدام کرے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
وندے ماترم نہ صرف جدو جہد آزادی کے لیے تحریک بنا بلکہ آزاد ہندوستان کا ویژن بھی ہے: مودی

وندے ماترم نہ صرف جدو جہد آزادی کے لیے تحریک بنا بلکہ آزاد ہندوستان کا ویژن بھی ہے: مودی

نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے دوران آزادی پسندوں کا منتر بننے والے گیت 'وندے ماترم' کی گونج نے نہ صرف انگریزوں کی نیند اڑادی تھی بلکہ پورے ہندستان میں جوش وخروش کا ایسا ماحول پیدا کردیاتھا جو نہ صرف آزادی کا منتر بنا بلکہ آزاد ہندستان کے لیے بھی ایک ویژن کے طور پر سامنے آیا۔

...مزید دیکھیں
حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآباد8 دسمبر(یواین آئی) انڈیگو میں بحران مسلسل جاری ہے اور مسلسل ساتویں دن بھی کئی فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

ممبئی، 08 دسمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار میں گراوٹ درج کی گئی۔

...مزید دیکھیں

حکومت چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتون مزدوروں کی فلاح و بہبود کے تئیں سنجیدہ: مانڈوِیہ

نئی دہلی، 08 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے پیر کو کہا کہ نئی لیبر قوانین کے ذریعے باغات کے مزدوروں، خاص طور پر چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتین مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی انتظامات کیے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سری نگر، 8 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر، 8دسمبر(یو این آئی) شہر کے منور آباد علاقے میں گزشتہ شب اچانک بھڑک اُٹھی آگ نے ایک مینوفیکچرنگ یونٹ اور کم از کم بارہ دکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

...مزید دیکھیں
دھرمیندر کی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوئیں

دھرمیندر کی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوئیں

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی اپنے شوہر اور آنجہانی اداکار دھرمیندر کو ان کی سالگرہ پر یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔

...مزید دیکھیں

ہندوستانی بحریہ نے سری لنکا میں سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امداد کے لیے مزید چار جہاز تعینات کئے

08 Dec 2025 | 6:08 PM

نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی بحریہ نے آپریشن ساگر بندھو کے تحت سمندری طوفان سے متاثرہ سری لنکا میں راحت، بچاؤ، انسانی ہمدردی پر مبنی امداد اور آفات سے نمٹنے (ایچ اے ڈی آر) کے لیے مزید چار جہاز تعینات کیے ہیں جن میں آئی این ایس گھڑیال اور تین لینڈنگ کرافٹ یوٹیلٹی (ایل سی یو) 54، 51 اور 57 شامل ہیں۔.

اتراکھنڈ کو شکست دے کردہلی کی مہم کا فاتح اختتام

08 Dec 2025 | 6:04 PM

احمد آباد، 08 دسمبر (یو این آئی ) کپتان نیتیش رانا (51) اور یش دھول (52) کی شاندار نصف سنچریوں اور گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت دہلی نے پیر کو سید مشتاق علی ٹرافی (ایس ایم اے ٹی) 2025 کے ایلیٹ گروپ ڈی کے مقابلے میں اتراکھنڈ کو 18 رنز سے شکست دے کر اپنے مہم کا اختتام جیت کے ساتھ کیا۔.

بہرائچ میں پنجڑے میں قید ہوا تیندوا

08 Dec 2025 | 5:58 PM

بہرائچ، 8 دسمبر (یو این آئی) اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے نانپارا کے گاؤں بلدوپوروا میں محکمہ جنگلات کے لگائے گئے پنجڑے میں وہ تیندوا قید ہوگیا جو کئی دنوں سے علاقے میں دہشت کا سبب بنا ہوا تھا۔ یہی وہ تیندوا ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے بلدوپوروا، باج پوروا اور پیپریا علاقوں میں دیکھا جا رہا تھا اور دیہی عوام خوف میں مبتلا تھی۔ .