Wednesday, Nov 12 2025 | Time 20:56 Hrs(IST)
National

سپریم کورٹ نے دہلی-این سی آر میں دیوالی پر سبز پٹاخوں کی اجازت دی

سپریم کورٹ نے دہلی-این سی آر میں دیوالی پر سبز پٹاخوں کی اجازت دی

نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو دہلی-این سی آر میں دیوالی کے تہوار کے دوران 18 سے 21 اکتوبر کے درمیان سبز پٹاخوں کی فروخت اوراسے جلانے کی اجازت دے دی چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کے ونود چندرن کی بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور دیگر کے دلائل سننے کے بعد یہ حکم جاری کیا بنچ نے پہلے کی پابندی میں نرمی کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی دنیا کو تشویش ہے اور پابندی کی وجہ سے روایتی پٹاخوں کی اسمگلنگ ہوتی ہے جس سے زیادہ نقصان ہو ہوتا ہے۔
بنچ نے کہا، "ہمیں ایک متوازن انداز اپنانا ہوگا۔ ہریانہ کے 22 میں سے 14 اضلاع قومی راجدھانی کے علاقے میں آتے ہیں۔" عدالت نے یہ بھی کہا کہ ہوا کے معیار میں زیادہ فرق نہیں تھا سوائے کووڈ-19 کی مدت کے دوران جب پابندی عائد کی گئی تھی۔
بنچ نے کہا، "ارجن گوپال معاملے میں آئے فیصلے کے بعد گرین پٹاخوں کا تصور کیاگیا تھا۔ پچھلے چھ برسوں میں گرین پٹاخوں نے اخراج میں نمایاں کمی کی ہے۔ 14 اکتوبر 2024 سے یکم جنوری 2025 تک ان کی تیاری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔"
بنچ نے حکم دیا کہ گرین پٹاخے صرف مخصوص جگہوں پر ہی جلائے جا سکتے ہیں۔ بنچ نے صبح 6:00 بجے سے صبح 7:00 بجے تک اور رات 8:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک پٹاخے جلانے کی اجازت دی ہے۔
سپریم کورٹ نے 10 اکتوبر کو اشارہ دیا تھا کہ وہ دیوالی کے دوران گرین پٹاخوں کے استعمال کی اجازت دے سکتی ہے، لیکن ایک مخصوص مدت کے اندر۔
عدالت نے اس دن کہا تھا کہ دہلی-این سی آر میں پٹاخے جلانے پر مکمل پابندی "نہ تو عملی ہے اور نہ ہی مثالی" کیونکہ اس طرح کی پابندیوں کی اکثر خلاف ورزی کی جاتی ہے اور اس میں منصفانہ توازن کی ضرورت ہے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
بھوٹان سے واپس آتے ہی مودی نے اسپتال میں دہلی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

بھوٹان سے واپس آتے ہی مودی نے اسپتال میں دہلی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

نئی دہلی، 12 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوٹان کے اپنے دورے سے واپسی پر بدھ کو یہاں لوک نائک جے پرکاش اسپتال کا دورہ کیا اور دہلی دھماکے میں زخمی ہونے والے لوگوں سے ملاقات کی مسٹر مودی دھماکے کے ایک دن بعد منگل کو بھوٹان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے اور آج دوپہر واپسی پر وہ زخمیوں سے ملنے ایئرپورٹ سے سیدھے اسپتال گئے ڈاکٹروں اور اہلکاروں نے انہیں علاج سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

...مزید دیکھیں
دہلی دھماکہ کیس میں اب تک 15 گرفتار، تین حراست میں

دہلی دھماکہ کیس میں اب تک 15 گرفتار، تین حراست میں

نئی دہلی، 12 نومبر ( یو این آئی )دہلی میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں، جو مبینہ طور پر جیشِ محمد کے لیے کام کرنے والے ایک "ڈاکٹر دہشت گرد ماڈیول" سے منسلک بتایا جا رہا ہے، اب تک 15 افراد کو گرفتار اور تین کو حراست میں لیا گیا ہے یہ گرفتاریاں جموں و کشمیر پولیس نے کی ہیں اور اب تک کل 56 ڈاکٹروں سے پوچھ گچھ ہو چکی ہے اس ماڈیول پر پیر کی شام 6 بج کر 52 منٹ پر لال قلعے میں ہونے والے دھماکے کا الزام ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان، امریکہ اور جاپان کے ساتھ  مالابار 2025 میں آسٹریلیا بھی شامل ہوا

ہندوستان، امریکہ اور جاپان کے ساتھ مالابار 2025 میں آسٹریلیا بھی شامل ہوا

نئی دہلی، 12 نومبر (یواین آئی) ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے ساتھ مالابار مشق میں آسٹریلیا بھی شامل ہوگیا ہے یہ ایک بڑی بحری مشق ہے جو ہند بحرالکاہل کے خطے میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعاون کی عکاسی کرتی ہے اس مشق کو علاقائی شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے اور سمندری ڈومین میں اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے سرکاری ذرائع نے کہا، "مالابار مشق آسٹریلیا اور ہمارے ساتھی ممالک کو مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے، اجتماعی صلاحیتوں کو ہم آہنگ کرنے اور عالمی رابطوں میں پائے جانے والے خلاء کو دور کرکے ہند-بحرالکاہل کی سلامتی کو مضبوط کرنے کے قابل بناتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کولگام میں جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان کے گھروں پر چھاپے: پولیس

کولگام میں جماعت اسلامی سے وابستہ ارکان کے گھروں پر چھاپے: پولیس

سری نگر،12 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں 2 سو سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے۔

...مزید دیکھیں
ساہتیہ اکادمی : 'بال ساہتیہ پرسکار 2025 ' تقریب کا انعقاد 14 نومبر کو

ساہتیہ اکادمی : 'بال ساہتیہ پرسکار 2025 ' تقریب کا انعقاد 14 نومبر کو

نئی دہلی، 12 نومبر(یو این آئی) بچوں کے ادب کی صنف میں ساہتیہ اکادمی کا سالانہ ایوارڈ ' بال ساہتیہ پرسکار 2025 'کی تقریب 14 نومبر کو یہاں منعقد ہوگی یہ انعامات اکادمی کے صدر مادھو کوشک پیش کریں گے اس تقریب میں ممتاز گجراتی مصنفہ ورشا داس اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گی اور اکادمی کی نائب صدر کمد شرما شکریہ ادا کریں گی جب کہ استقبالیہ خطبہ ساہتیہ اکادمی کی سکریٹری پلوی پرشانت ہولکردیں گی ایوارڈ یافتہ کتابیں اور ایوارڈ حاصل کرنے والے یہ ہیں: آسامی - میناہنتر پادیا (شاعری)، سریندر موہن داس؛ بنگالی – ایکونو گئے کانتا دیے (کہانیاں)، تردیب کمار چٹوپادھیائے؛ بوڈو – کھانتھی بُوسن ارو اکھو دانائی (کہانیاں)، بنئے کمار برہما؛ ڈوگری - ننھی تور (شاعری)، پی ایل۔

...مزید دیکھیں
سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کو ملک کے ممتاز دانشوروں نے نشان امتیاز اور شال اوڑھا کر پیش  خراج تحسین کیا

سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کو ملک کے ممتاز دانشوروں نے نشان امتیاز اور شال اوڑھا کر پیش خراج تحسین کیا

نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) انڈین مسلمس فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے زیرِ اہتمام ایک تقریب میں ادارے کے فاؤنڈر ٹرسٹی، سابق مرکزی وزیر اورآل انڈیا کانگریس کمیٹی کی انٹرنیشنل افیئرز کمیٹی کے چیئرمین اور معروف وکیل سلمان خورشید کو استقبالیہ دیا گیا اور ان کے اعزاز میں ایک نشست کا انعقادکیا گیا جاری ریلیز کے مطابق یہ اعزاز انہیں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی بین الاقوامی اُمور کمیٹی کے صدر بنائے جانے اور حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی کے ہاتھوں "راجیو گاندھی فاؤنڈیشن ایوارڈ" سے نوازے جانے پر آئی۔

...مزید دیکھیں
جامعہ کی پروفیسر ندا جمیل کو’ایپی جینٹک تھیراپیوٹکس فار ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر‘پر تحقیق کیلئے آئی سی ایم آر کاموقر گرانٹ

جامعہ کی پروفیسر ندا جمیل کو’ایپی جینٹک تھیراپیوٹکس فار ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر‘پر تحقیق کیلئے آئی سی ایم آر کاموقر گرانٹ

نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف بایو سائنس،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پروفیسر ندا جمیل خان کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے تقریباً ترپن لاکھ کی موقر تحقیقی گرانٹ منظور کی ہے پروفیسر صائمہ سعید افسر اعلی،تعلقات عامہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق یہ انتہائی مقابلہ جاتی تحقیقی گرانٹ کینسر بایولوجی اورمولکولر جینٹکس کے میدان میں پروفیسر خان کی غیر معمولی خدمات کو اجاگر کرتاہے اور ایپی جینیٹک تھیوراپیٹکس فار ٹرپل۔

...مزید دیکھیں

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز: راجستھان کے لوگو، مسکوٹ، مشعل، جرسی اور قومی ترانہ کا افتتاح

12 Nov 2025 | 8:00 PM

جے پور، 12 نومبر(یو این آئی ) راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے بدھ کو تاریخی آمیر قلعہ، جے پور میں ایک شاندار تقریب میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز راجستھان 2025 کے لیے سرکاری لوگو، خوش آمدیدی نشان، مشعل، جرسی اور قومی ترانہ کا افتتاح کیا۔ یہ تقریب ہندوستان کی اسپورٹس اتھارٹی (SAI)، راجستھان حکومت اور راجستھان اسٹیٹ اسپورٹس کونسل (RSSC) کے تعاون سے منعقد ہوئی۔.