NationalPosted at: Oct 15 2025 3:15PM سچدیوا نے سبز پٹاخوں کی اجازت دینے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

نئی دہلی، 15 اکتوبر (یواین آئی ) دہلی اسٹیٹ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وریندر سچدیوا نے دیوالی پر سبز پٹاخوں کی اجازت دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے سچدیوا نے بدھ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ دہلی کے سناتنیوں کو دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے کی اجازت دینا ان کی صحیح ووٹنگ کا نتیجہ ہے بی جے پی نے مسلسل کہا ہے کہ دیوالی کی ایک رات کو پٹاخے پھوڑنے سے قومی راجدھانی میں آلودگی میں اضافہ نہیں ہوتا، بلکہ بہت سے دوسرے عوامل ہوتے ہیں۔ تاہم ریاست میں پچھلی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت نے جان بوجھ کر پٹاخوں کو آلودگی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
انہوں نے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال اور سابق وزیر گوپال رائے کو ہندو مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بائیں بازو کی سیاست کی علامت ہیں اور ان کی حکومت نے جان بوجھ کر عدالت کے سامنے ایسے اعداد و شمار پیش کیے جس نے سپریم کورٹ کو دیوالی پر پٹاخوں کے استعمال پر پابندی لگانے کے لیے پچھلے کچھ سالوں سے متاثر کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے سپریم کورٹ کے سامنے حقائق پیش کیے، جس کے بعد عدالت نے دیوالی پر سبز پٹاخوں کے استعمال کی اجازت دی۔
یواین آئی ۔م اع