Monday, Jun 23 2025 | Time 18:33 Hrs(IST)
National

سپریم کورٹ وقف ایکٹ کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سماعت کی

سپریم کورٹ وقف ایکٹ کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سماعت کی

نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے منگل کو وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کی آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کی سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی کی قیادت میں عرضی گزار چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی سربراہی والی بنچ کے سامنے پیش ہوئے اور نئی دفعات کے نفاذ پر عبوری روک لگانے کی درخواست کی دونوں وکلاء نے دلیل دی کہ قانون اپنی موجودہ شکل میں بنیادی مذہبی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کے سامنے مرکزی حکومت کا فریق پیش کیا۔
سینئر وکیل کپل سبل نے اپنے ابتدائی دلائل میں 2025 کی ترامیم کو مرکز کی جانب سے وقف املاک کو "آہستہ آہستہ اپنے قبضے میں لینے" کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ اس سے مسلمانوں کے مذہبی امور کو سنبھالنے کے حق کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دفعات کئی دہائیوں کے دوران وقف کے ڈھانچے میں ایک زبردست تبدیلی ہیں۔
مسٹر سبل نے وقف املاک کے تعین کے لئے جانچ کے طریقہ کار میں مناسب عمل کی کمی کو بھی اجاگر کیا۔ نامزد افسر ایک سرکاری اہلکار ہے جو اپنے کیس میں بطور جج کام کرتا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ وقف ٹربیونل سے رجوع تب ہی جائز ہے جب کسی جائیداد کو وقف کا درجہ دینے سے انکار کر دیا جائے۔
مسٹر سبل نے دلیل دی کہ 'قدیم یادگاریں اور آثار قدیمہ کے مقامات اور باقیات ایکٹ، 1958' ایک سیکولر قانون ہے، جسے اب اقلیتوں کے حقوق کو پامال کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر کسی پراپرٹی کو قدیم یادگار قرار دیا جاتا ہے تو وہ خود بخود اپنا وقف کردار کھو دیتی ہے‘‘۔
سینئر ایڈوکیٹ مسٹر سبل نے کہا کہ ’’اگر مقامی اتھارٹی یا پنچایت کے ذریعہ تنازعہ اٹھایا جاتا ہے تو بھی دفعہ 3 کے تحت جائیداد کی وقف کی حیثیت چھین لی جاتی ہے‘‘۔
انہوں نے سنٹرل وقف کونسل میں 2025 کے قانون کے تحت غیر مسلموں کی غیر متناسب نمائندگی پر بھی روشنی ڈالی اور دعویٰ کیا کہ وقف املاک کے انتظام کے حق کو کمزور کیا گیا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ 11 میں سے 7 ممبران غیر مسلم ہو سکتے ہیں۔
پارلیمانی قانون سازی کی آئینی حیثیت کے تصور پر چیف جسٹس کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے مسٹر سبل نے کہا کہ قانون کو برقرار رکھنے میں ناکامی ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنے گی، خاص طور پر جب ضلع کلکٹر اب یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کوئی جائیداد وقف ہے یا سرکاری ملکیت ہے۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا، مرکز کی طرف سے پیش ہوئے، عدالت پر زور دیا کہ وہ سماعت کو حکومت کے حلف نامہ میں نشاندہی کردہ تین مخصوص مسائل تک محدود رکھے - کیا عدالتوں کے ذریعہ وقف قرار دی گئی جائیدادوں کو ڈی نوٹیفائی کیا جاسکتا ہے۔
تاہم، درخواست گزاروں کی طرف سے اس نقطہ نظر کی سختی سے مخالفت کی گئی، جنہوں نے دلیل دی کہ اس کیس میں بنیادی آئینی سوالات شامل ہیں اور اس پر مکمل غور کیا جانا چاہیے۔
کیرالہ حکومت، جو پہلے اس معاملے میں موقف لینے سے ہچکچا رہی تھی، نے اب وقف (ترمیمی) ایکٹ، 2025 کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی وزیر قانون پی راجیو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عدالت عظمیٰ میں ایک انٹرلاکیوٹری پٹیشن دائر کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
یہ پیش رفت اس معاملے کو سیاسی طور پر اہم بناتی ہے، خاص طور پر جب سے کئی بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اقتدار ریاستوں نے مرکز کے موقف کی حمایت کی ہے۔
سپریم کورٹ کے سامنے اپنے ابتدائی جواب میں مرکز نے عرض کیا کہ 2013 سے وقف اراضی میں 116 فیصد اضافہ ہوا ہے، 18.29 لاکھ ایکڑ سے بڑھ کر 39.21 لاکھ ایکڑ ہو گیا ہے۔
مرکز نے کہاکہ "یہ غیرمعمولی ترقی مغل دور سے بھی زیادہ ہے۔"
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
وزیر اعظم نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو بلیدان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو بلیدان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی 23 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے ‘بلیدان دیوس’پر خراجِ عقیدت پیش کیا ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:‘‘ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے بلیدان دیوس پر لاکھوں سلام انہوں نے ملک کی یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے بے مثال حوصلہ او عزم کا مظاہرہ کیا۔

...مزید دیکھیں
حکومت ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے فوائد کو ختم کررہی ہے: کانگریس

حکومت ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے فوائد کو ختم کررہی ہے: کانگریس

نئی دہلی 23 جون (یواین آئی) کانگریس نے پیر کو الزام لگایا کہ مودی حکومت ملک کے سب سے زیادہ کمزور طبقوں کو سماجی بہبود کی اسکیموں کے فوائد سے محروم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا منظم طریقے سے استعمال کر رہی ہے کانگریس کے کمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ آدھار کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کروڑوں کارکنوں کو منریگا سے باہر کر دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
’یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے لیکن ختم ہم کریں گے: ایرانی فوج کا ٹرمپ کو سخت انتباہ

’یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے لیکن ختم ہم کریں گے: ایرانی فوج کا ٹرمپ کو سخت انتباہ

تہران، 23 جون (یو این آئی) ایرانی فوج کے ترجمان نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹرٹرمپ، آپ یہ جنگ شروع کر سکتے ہیں لیکن ختم ہم کریں گے رائٹرز کے مطابق ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذولفقاری نے کہا کہ امریکہ کو ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے سنگین نتائج اور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکہ نے یہ مجرمانہ اقدام اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوئے انجام دیا، اور یہ ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران

امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران

تہران، 23 جون (یو این آئی) ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جوہری تنصیبات پر فضائی حملوں کے باوجود ملک میں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ برقرار ہے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ایک سرکردہ رہنما علی شمخانی نے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑکل بہار کے دورے پر

دھنکھڑکل بہار کے دورے پر

نئی دہلی 23 جون (یواین آئی) نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ منگل کو بہار کے دورے پر ہوں گے اور مظفر پور کے ایل این مشرا کالج آف بزنس مینجمنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
اظہار خیال، بحث جمہوریت کے اٹوٹ انگ: دھنکھڑ

اظہار خیال، بحث جمہوریت کے اٹوٹ انگ: دھنکھڑ

نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی) نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے اظہار خیال اور بحث کو ہندوستانی جمہوریت کا لازمی حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کو اظہار، نئے خیالات اور بحث کا ذریعہ بننا چاہیے پیر کو قومی راجدھانی خطہ کے گوتم بدھ نگر میں ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز "وائس چانسلرز" کی 99ویں سالانہ کانفرنس اور نیشنل کانفرنس (2024-2025) کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکھڑنے کہا کہ یونیورسٹیوں کو صرف ڈگریاں تقسیم کرنے کے لیے نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں آئیڈیاز کے ذرائع کے حامل بننا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب کے لوگ حکومت کے کام سے خوش ہیں: کیجریوال

پنجاب کے لوگ حکومت کے کام سے خوش ہیں: کیجریوال

نئی دہلی 23 جون (یواین آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ پنجاب میں حکومت کے کام سے لوگ خوش ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہاں کے اسمبلی ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی ملی ہے آج ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد مسٹر کیجریوال نے ایکس پر کہاکہ "گجرات کی ویساوادر سیٹ اور پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ پر عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت پر آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو گجرات اور پنجاب کے لوگوں کو بہت بہت مبارک ہو۔

...مزید دیکھیں
امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران

امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران

23 Jun 2025 | 5:39 PM

تہران، 23 جون (یو این آئی) ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جوہری تنصیبات پر فضائی حملوں کے باوجود ملک میں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ برقرار ہے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ایک سرکردہ رہنما علی شمخانی نے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر جوہری تنصیبات کو تباہ بھی کر دیا جائے تو بھی یہ کھیل ختم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قانونی دفاعی حقوق کے ساتھ، سیاسی اور آپریشنل پہل اب اس فریق کے ساتھ ہے جو ہوشیار کھیل کھیلتا ہے اورغیر متوقع حملوں سے گریز کرتا ہے۔

جونپور:ضلع اسپتال میں سی ٹی اسکین کی سہولیت دستیاب

23 Jun 2025 | 6:29 PM

جونپور:23جون(یواین آئی)کھیل اور نوجوان بہبود کے مملکتی وزیر (آزادانہ چارج) گریش چندر یادو نے پیر کو کہا کہ جونپور ضلع اسپتال میں سی ٹی اسکین مشین کی تنصیب کے بعد مریضوں کو سی ٹی اسکین کے لیے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور انہیں سی ٹی اسکین کے لیے باہر نہیں جانا پڑے گا۔

بی ایس ایف نے جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) اٹاری، امرتسر میں یوگا ڈے منایا

21 Jun 2025 | 12:37 PM

اٹاری (امرتسر)، 21 جون (یواین آئی) اتحاد، صحت اور وطن پرستی کے شاندار مظاہرے میں، بی ایس ایف پنجاب نے ہفتہ کو جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) اٹاری، امرتسر میں "ایک کرہ ارض ، ایک صحت" کے تھیم کے ساتھ عالمی یوگا ڈے 2025 کو بڑے جوش و خروش سے منایا۔

...مزید دیکھیں