Monday, Jun 23 2025 | Time 17:49 Hrs(IST)
National

سپریم کورٹ جسٹس یشونت ورما کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی عرضی پر سماعت کے لیے راضی

سپریم کورٹ جسٹس یشونت ورما کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی عرضی پر سماعت کے لیے راضی

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کے خلاف مبینہ نقد رقم کی وصولی کے تنازعہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فوری سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
چیف جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس آگسٹین جارج کرائسٹ نے درخواست گزار ایڈوکیٹ میتھیوز جے نیدم پارا کی جانب سے معاملے کی فوری سماعت کے لیے کہا کہ اگر طریقہ کار کے نقائص کو دور کیا جائے تو معاملہ منگل کے لیے درج کیا جا سکتا ہے۔
ایڈوکیٹ نیدم پارا نے بھی 14 مئی کو سپریم کورٹ کے سامنے اس معاملے کا ذکر کیا تھا، لیکن عدالت نے اس کے بعد ان سے طریق کار پر عمل کرنے کو کہا تھا۔
اپنی درخواست میں نید م پارا نے جسٹس ورما کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی درخواست کی ہے۔ اس کے لیے درخواست میں کہا گیا ہے کہ چونکہ اندرون ملک ججوں کی تحقیقاتی کمیٹی نے انہیں (جسٹس ورماکو) اس معاملے میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے ایک منفی رپورٹ دی تھی،
28 مارچ کو، عدالت عظمیٰ کو ایڈوکیٹ نیدم پارا کی طرف سے دائر کی گئی اسی طرح کی ایک عرضی ملی تھی جس میں جج کے خلاف مقدمے کے اندراج کو قبل از وقت قرار دیا گیا تھا۔ عدالت نے تب کہا تھا کہ داخلی تفتیش مکمل ہونے کے بعد تمام راستے کھلے ہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ضروری ہوا تو چیف جسٹس آف انڈیا کیس درج کرنے کی ہدایت دے سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جسٹس ورما کے استعفیٰ سے انکار کے بعد اس وقت کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے 8 مئی کو مرکزی حکومت کو ایک خط بھیجا تھا، جس میں جسٹس ورما کے خلاف مواخذے کی سفارش کی گئی تھی۔
جسٹس ورما کے ارد گرد تنازعہ 14-15 مارچ کو دہلی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر آتشزدگی کے واقعہ کے دوران مبینہ طور پر نقد رقم برآمد ہونے کے بعد شروع ہوا تھا۔ اس وقت وہ دہلی ہائی کورٹ کے جج تھے۔ اس کے بعد انہیں الہ آباد ہائی کورٹ منتقل کر دیا گیا۔ اس کے بعد سے انہیں کسی بھی عدالتی کام سے روک دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ كےویراسوامیبنام یونین آف انڈیا (1991) میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق چیف جسٹس آف انڈیا کی پیشگی اجازت کے بغیر ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے جج کے خلاف کوئی فوجداری مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا۔
یواین آئی، م ش

خاص خبریں
وزیر اعظم نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو بلیدان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو بلیدان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی 23 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے ‘بلیدان دیوس’پر خراجِ عقیدت پیش کیا ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:‘‘ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے بلیدان دیوس پر لاکھوں سلام انہوں نے ملک کی یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے بے مثال حوصلہ او عزم کا مظاہرہ کیا۔

...مزید دیکھیں
حکومت ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے فوائد کو ختم کررہی ہے: کانگریس

حکومت ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے فوائد کو ختم کررہی ہے: کانگریس

نئی دہلی 23 جون (یواین آئی) کانگریس نے پیر کو الزام لگایا کہ مودی حکومت ملک کے سب سے زیادہ کمزور طبقوں کو سماجی بہبود کی اسکیموں کے فوائد سے محروم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا منظم طریقے سے استعمال کر رہی ہے کانگریس کے کمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ آدھار کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کروڑوں کارکنوں کو منریگا سے باہر کر دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
’یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے لیکن ختم ہم کریں گے: ایرانی فوج کا ٹرمپ کو سخت انتباہ

’یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے لیکن ختم ہم کریں گے: ایرانی فوج کا ٹرمپ کو سخت انتباہ

تہران، 23 جون (یو این آئی) ایرانی فوج کے ترجمان نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹرٹرمپ، آپ یہ جنگ شروع کر سکتے ہیں لیکن ختم ہم کریں گے رائٹرز کے مطابق ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذولفقاری نے کہا کہ امریکہ کو ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے سنگین نتائج اور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکہ نے یہ مجرمانہ اقدام اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوئے انجام دیا، اور یہ ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران

امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران

تہران، 23 جون (یو این آئی) ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جوہری تنصیبات پر فضائی حملوں کے باوجود ملک میں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ برقرار ہے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ایک سرکردہ رہنما علی شمخانی نے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
اظہار خیال، بحث جمہوریت کے اٹوٹ انگ: دھنکھڑ

اظہار خیال، بحث جمہوریت کے اٹوٹ انگ: دھنکھڑ

نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی) نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے اظہار خیال اور بحث کو ہندوستانی جمہوریت کا لازمی حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کو اظہار، نئے خیالات اور بحث کا ذریعہ بننا چاہیے پیر کو قومی راجدھانی خطہ کے گوتم بدھ نگر میں ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز "وائس چانسلرز" کی 99ویں سالانہ کانفرنس اور نیشنل کانفرنس (2024-2025) کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکھڑنے کہا کہ یونیورسٹیوں کو صرف ڈگریاں تقسیم کرنے کے لیے نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں آئیڈیاز کے ذرائع کے حامل بننا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب کے لوگ حکومت کے کام سے خوش ہیں: کیجریوال

پنجاب کے لوگ حکومت کے کام سے خوش ہیں: کیجریوال

نئی دہلی 23 جون (یواین آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ پنجاب میں حکومت کے کام سے لوگ خوش ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہاں کے اسمبلی ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی ملی ہے آج ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد مسٹر کیجریوال نے ایکس پر کہاکہ "گجرات کی ویساوادر سیٹ اور پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ پر عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت پر آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو گجرات اور پنجاب کے لوگوں کو بہت بہت مبارک ہو۔

...مزید دیکھیں
ملک کے عوام کام کی سیاست چاہتے ہیں: آتشی

ملک کے عوام کام کی سیاست چاہتے ہیں: آتشی

نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی) عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے کہا کہ پنجاب اور گجرات کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے لوگ کام کی سیاست چاہتے ہیں محترمہ آتشی نے آج ایکس پر کہاکہ "لدھیانہ ویسٹ اور ویساوادر ضمنی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت نے واضح کر دیا ہے کہ ملک کے لوگ کام کی سیاست چاہتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران

امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران

23 Jun 2025 | 5:39 PM

تہران، 23 جون (یو این آئی) ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جوہری تنصیبات پر فضائی حملوں کے باوجود ملک میں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ برقرار ہے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ایک سرکردہ رہنما علی شمخانی نے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر جوہری تنصیبات کو تباہ بھی کر دیا جائے تو بھی یہ کھیل ختم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قانونی دفاعی حقوق کے ساتھ، سیاسی اور آپریشنل پہل اب اس فریق کے ساتھ ہے جو ہوشیار کھیل کھیلتا ہے اورغیر متوقع حملوں سے گریز کرتا ہے۔

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ نئی دہلی میں منعقد

23 Jun 2025 | 5:09 PM

نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی)آل انڈیا یونانی طبی کانگریس(اے آئی یوٹی سی) کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ زیرصدارت پروفیسر مشتاق احمد تسمیہ آڈیٹوریم، جامعہ نگر، نئی دہلی میں منعقد ہوئی 25 ریاستوں کی ریاستی رپورٹ میں مغربی بنگال میں طب یونانی کی صورت حال انتہائی ناگفتہ بہ پائی گئی اے آئی یوٹی سی کی ریلیز کے مطابق مغربی بنگال کی حکومت نے 2010 میں ایک گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا تھا مگر اس پر عمل نہیں ہوا۔

بی ایس ایف نے جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) اٹاری، امرتسر میں یوگا ڈے منایا

21 Jun 2025 | 12:37 PM

اٹاری (امرتسر)، 21 جون (یواین آئی) اتحاد، صحت اور وطن پرستی کے شاندار مظاہرے میں، بی ایس ایف پنجاب نے ہفتہ کو جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) اٹاری، امرتسر میں "ایک کرہ ارض ، ایک صحت" کے تھیم کے ساتھ عالمی یوگا ڈے 2025 کو بڑے جوش و خروش سے منایا۔

...مزید دیکھیں