Wednesday, Jun 25 2025 | Time 11:19 Hrs(IST)
National

سپریم کورٹ کا کرنل صوفیہ کیس میں وجے شاہ کو عبوری راحت دینے سے انکار، کیس کی سماعت کل ہوگی

سپریم کورٹ کا کرنل صوفیہ کیس میں وجے شاہ کو عبوری راحت  دینے سے انکار، کیس کی سماعت کل ہوگی

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ہندوستانی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف مدھیہ پردیش کے وزیر کنور وجے شاہ کے "توہین آمیز" تبصرے کے معاملے میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی ہدایت پر روک لگانے کی درخواست پر جمعرات کو عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس معاملے کی سماعت جمعہ کو ہوگی۔
ہائی کورٹ نے وزیر کے مبینہ قابل اعتراض تبصرے کا از خود نوٹس لیا تھا اور ریاستی حکومت کو ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مسٹر شاہ کی جانب سے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس اے جی مسیح کی بنچ نے آج درخواست کا ذکر کئے جانے پر کہا کہ وزیر شاہ نے ایسا تبصرہ کیا ہے تو یہ غیر ذمہ دارانہ ہے ۔
بی جے پی لیڈر شاہ ریاستی حکومت میں قبائلی امور کے وزیر ہیں۔
جسٹس گوائی کی سربراہی والی بنچ نے وزیر کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم پر فوری روک لگانے کی درخواست کو کو مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ اس معاملے کی کل خود سماعت کرے گی۔
درخواست گزار نے ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اپنے خلاف درج ایف آئی آر پر روک لگانے کی درخواست کی تھی۔
وزیر شاہ کی وکیل ویبھا دتہ مکھیجا نے بنچ کو بتایا، "انہوں نے (شاہ) اپنے تبصروں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہیں غلط سمجھا گیا ہے... میڈیا نے اسے غلط انداز میں پیش کیا ہے۔ ہم مقدمہ درج کرنے کے حکم پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔"
تاہم بنچ نے کہا کہ شاہ ایک وزیر ہیں۔ اس حوالے سے ان کا تبصرہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا۔
جسٹس گوائی نے کہا، "آئینی عہدہ پر فائز شخص کو ایسے وقت میں غیر ذمہ دارانہ بات نہیں کرنی چاہیے... جب ملک ایسے حالات سے گزر رہا ہے۔ (شاہ) کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں..."
شاہ کے مبینہ بیان پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے، ہائی کورٹ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے، خاتون آرمی آفیسر کے خلاف 'توہین آمیز' اور 'بدزبانی' کرنے پر ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی تھی۔
مسٹر شاہ نے 12 مئی کو اندور کے قریب ایک تقریب میں یہ تبصرہ کیا تھا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر خاتون آرمی آفیسر کو "دہشت گردوں کی بہن" کہا تھا۔
کرنل قریشی پاکستان کے زیر قبضہ مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے کیمپوں پر ہندوستانی مسلح فورسز کی کارروائی کے لئے چلائے جارہے ’آپریشن سندور‘ کے بارے میں باقاعدہ پریس بریفنگ کرنے والی ٹیم میں شامل کئے جانے کے بعد سے خبروں میں ہیں اوراسے ہندوستان میں ’ناری شکتی‘ کے عروج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے بعد سے وہ خصوصی بحث کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
عدالتی حکم کی پیروی کرتے ہوئے پولیس نے بدھ کی شام شاہ کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا تھا۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
ایرانی صدر کا 12 روزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان

ایرانی صدر کا 12 روزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان

تہران، 25 جون (یو این آئی) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے منگل کو 12 روزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے تمام حکومتی اداروں اور انقلابی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر کوششوں کو تعمیر نو پر مرکوز کریں۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کی نیت اب بھی آمرانہ : بی جے پی

کانگریس کی نیت اب بھی آمرانہ : بی جے پی

نئی دہلی، 25 جون (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے پر آج کہا کہ کانگریس کی نیت اب بھی آمرانہ ہے اورکانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں میں احتجاج کا وحشیانہ جبر، مذہبی تسکین اور اقتدار کا غرور کھلے عام نظر آرہا ہے۔

...مزید دیکھیں
ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے 50سال۔ آئین کو روند ڈالا گیا:کشن ریڈی

ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے 50سال۔ آئین کو روند ڈالا گیا:کشن ریڈی

حیدرآباد، 25 جون (یو این آئی)ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر مرکزی وزیر کشن ریڈی نے ٹویٹ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سال 1975 میں ایمرجنسی کا نفاذ آئین کا قتل تھا: منوج سنہا

سال 1975 میں ایمرجنسی کا نفاذ آئین کا قتل تھا: منوج سنہا

سری نگر، 25 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ 25 جون 1975 میں ایمرجنسی کا نفاذ آئین کا قتل تھا۔

...مزید دیکھیں
بھجن لال نے ایمرجنسی کے دوران جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا

بھجن لال نے ایمرجنسی کے دوران جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا

جے پور 25 جون (یواین آئی) راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نےایمرجنسی کے دوران جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
کشمیر: موسم نے بدلی کروٹ، لوگوں کو شدید گرمی سے ملی راحت

کشمیر: موسم نے بدلی کروٹ، لوگوں کو شدید گرمی سے ملی راحت

سری نگر، 25 جون (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں بدھ کی صبح موسم نے کروٹ بد لی جس سے لوگوں کو گذشتہ روز سے جاری شدید گرمی کی لہر سے راحت نصیب ہوئی۔

...مزید دیکھیں
وطن واپسی کے منصوبے کے تحت وینزویلا کے تارکین وطن کی امریکہ سے واپسی

وطن واپسی کے منصوبے کے تحت وینزویلا کے تارکین وطن کی امریکہ سے واپسی

کراکس، 25 جون (یو این آئی) وینزویلا کے 203 تارکین وطن کو 'وطن واپسی کے منصوبے' کے تحت منگل کو امریکہ سے واپس بھیج دیا گیا۔

...مزید دیکھیں

رٹھالہ میٹرو اسٹیشن کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی، 3 افراد ہلاک

25 Jun 2025 | 11:08 AM

نئی دہلی 25 جون (یواین آئی) قومی دارالحکومت کے رٹھالا میٹرو اسٹیشن کے قریب پولی تھین فیکٹری میں منگل کی شام کو لگنے والی بھیانک آگ میں تین افراد ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

ریسلر اُدے چند   نے ایک بے مثال قومی چیمپئن بن کر ریسلنگ کے میدان پر راج کیا

ریسلر اُدے چند نے ایک بے مثال قومی چیمپئن بن کر ریسلنگ کے میدان پر راج کیا

25 Jun 2025 | 9:34 AM

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ایک وقت تھا جب ریسلنگ صرف دیہی علاقوں تک محدود تھی اور ریسلنگ کے کھلاڑیوں کی وہ حیثیت نہیں تھی جو آج کے زمانے میں ہے۔ آج ہندستان کے کھلاڑی ریسلنگ میں عالمی سطح پر بہت شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ ایشین گیمز اور ورلڈ چیمپئن شپ کے علاوہ ہمارے ریسلرز نے اولمپک میڈلز بھی جیتے ہیں۔ ملک کی پہلی اولمپین خاتون پہلوان اور ملک کے لیے کشتی میں پہلا اولمپک تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی کا تعلق بھی ہریانہ سے تھا۔ ٹوکیو 2020 میں بھی ریسلنگ کے کئی کھلاڑیوں کو تمغے کے دعویدار تصور کیا جا رہا ہے۔ لیکن حالات ہمیشہ ایسے نہیں تھےایسے وقت میں پہلوان ادے چند نے عالمی سطح پر کشتی کا پرچم لہرایا اور نئے کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنے۔آج اُدے چند ایک ریٹائرڈ ہندوستانی پہلوان اور ریسلنگ کوچ ہیں جو آزاد ہندوستان کی طرف سے پہلے انفرادی عالمی چیمپئن شپ میڈل جیتنے والے تھے۔