NationalPosted at: Mar 25 2025 4:26PM انجینئر رشید کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے انجینئر رشید شیخ کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے کی درخواست پر منگل کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا جسٹس چندر دھاری سنگھ اور جسٹس انوپ جے رام بھمبھانی کی بنچ نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد تفصیلی حکم جاری کیا جائے گا بنچ نے کچھ شرائط پر تبادلہ خیال کیا جو ایک رکن پارلیمنٹ کو لوک سبھا کے جاری اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے کے لیے عائد کی جا سکتی ہیں۔ لوک سبھا سکریٹریٹ سے درخواست کی جائے گی کہ پولیس افسران کو جیل میں بند رکن اسمبلی کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے۔
اس سے قبل، نچلی عدالت نے باقاعدہ ضمانت کے لیے رکن پارلیمنٹ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سخت قید سے بچنے کے لیے بطور رکن پارلیمان اپنے عہدے کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ دہشت گردی کی فنڈنگ کے معاملات میں جیل میں ہیں۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1545