Wednesday, Aug 19 2026 | Time 13:54 Hrs(IST)
Regional

اساتذہ کے لیے جدید طریقہ تدریس وقت کا اہم تقاضا: پروفیسر گلریز

اساتذہ کے لیے جدید طریقہ تدریس وقت کا اہم تقاضا: پروفیسر گلریز

علی گڑھ، 5 اگست (یو این آئی) مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائےاردو اساتذہ (سی پی ڈی یو ٹی، اردو اکادمی )،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ کے زیر اہتمام اردو اساتذہ کے لیےہفت روزہ ریفریشر کورس 5 تا13  اگست کے افتتاحی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق وائس چانسلر،اے ایم یو پروفیسر محمد گلریز نے شرکت کی جب کہ مہمان اعزازی کے طور پر ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کی ڈائریکٹر پروفیسرقدسیہ تحسین موجود تھیں۔
مرکز پیشہ وارانہ فروغ برائے اردو اساتذہ کے ڈائرکٹر پروفیسر زبیر شاداب خان نے میزبانی کی۔ "جدید طریقہ تدریس" کے موضوع پر آراستہ ہفت روزہ ریفریشر کورس کے افتتاحی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد گلریز نے کہا کہ ریفریشر کورسز کے انعقاد سے اساتذہ کو نئی روشنی اور نئی توانائی حاصل ہوتی ہے۔ اردو اساتذہ کے لیے جدید طریقہ تدریس پر مبنی مختلف تربیتی پروگراموں کا انعقاد وقت کا تقاضا بھی ہے اورہماری ضرورت بھی۔اس طرح کے تربیتی پروگراموں سے اردو کے اساتذہ اردو زبان و ادب کی تدریس کے جدید طریقہ کار سے واقف ہوں گے اوروہ اپنے اسکولی طلباو طالبات کے لیے بہتر تعلیم و تربیت کی فضا ہموار کر سکیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عہد حاضر میں یہ ممکن ہی نہیں کہ جدید تدریسی معلومات حاصل کیے بغیر کوئی بھی استاذ ایک بہتر اور موثر طریقہ تعلیم پیش کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ریفریشر کورس میں مختلف ماہرین کے لیکچرز اور جدید معلومات سے اردو زبان و ادب کے اساتذہ کو ایک نئی راہ ملے گی۔
پروفیسر قدسیہ تحسین نے اس موقع پر اظہار امید کرتے ہوئےکہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ 10 اسکولوں کے اردو اساتذہ کے لیے منعقدہ اس ریفریشر کورس سے ایک مثبت نتیجہ برآمد ہوگا اور اردو جیسی بڑی زبان کے اسباق کی تدریس کے لیے ہمارے اساتذہ ازسرنو تازہ دم ہوں گے۔
پروفیسر زبیر شاداب خان نے اپنے تعارفی کلمات میں ہفت روزہ ریفریشر کورس کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خصوصی دلچسپی کے سبب ہی ہم اردو اکادمی کی اصل کارکردگی کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اردو اساتذہ کے لیے موثر تدریسی طریقہ تعلیم اور نصابات تعلیم کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے آف لائن کے ساتھ ساتھ آن لائن تربیتی پروگراموں کے انعقاد کا بھی ہمارا منصوبہ ہے۔
واضح رہے کہ اس ہفت روزہ پروگرام کے انعقاد میں وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون اور رجسٹرار پروفیسر عاصم ظفر کی خصوصی رہنمائی و حوصلہ افزائی شامل رہی۔اس ریفریشر کورس میں 'اے ایم یو گرلز اسکول'،'راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اے ایم یو سٹی اسکول'،'عبداللہ اسکول'،'سینیئر سیکنڈری اسکول گرلز'،'سید حامد سینیئر سیکنڈری اسکول(بوائز)'، 'اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول(گرلز)'،'ایس ٹی ایس اسکول(منٹو سرکل)'، 'اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول(بوائز)'،'اےایم یو سٹی گرلزہائی اسکول'،'احمدی اسکول فار ویژولی چیلنجڈ' کے کل بیس اساتذہ شریک ہو رہے ہیں۔افتتاحی اجلاس کا آغاز ڈاکٹر عرفان احمد کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض معروف ادیب و شاعر ڈاکٹر مشتاق صدف نے بحسن و خوبی انجام دیے جب کہ ڈاکٹر رفیع الدین نے مہمان خصوصی،مہمان اعزازی اوراساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف

خاص خبریں
پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے موت کی سزا پر عمل درآمد کے لیے پھانسی کے طریقے کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ مستقبل میں اس مسئلے پرازسرنو غوروخوض کا راستہ کھلا رہے گا۔

...مزید دیکھیں
سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے ہر ہندوستانی کے بولنے، سوال کرنے اور اختلافِ رائے ظاہر کرنے کے جمہوری حق پر منظم حملہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کی کارروائی اتنی ہی قابلِ مذمت ہے جتنا کہ نوجوانوں پر کیا گیا لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کا استعمال کرنا ۔

...مزید دیکھیں
جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے جھارکھنڈ کے طلبہ اور ریاستی حکومت کے درمیان اتفاقِ رائے بننے اور طلبہ کی بھوک ہڑتال ختم ہونے پر مسرت کا اظہار کیا، لیکن کہا کہ طلبہ کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں مسٹر گاندھی نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور جھارکھنڈ حکومت نے بات چیت کا راستہ چنا اور حل نکالا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے تین ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا، ونود تاوڑے کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملی

بی جے پی نے تین ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا، ونود تاوڑے کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملی

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش، پنجاب اور گجرات میں نئے ریاستی انچارج مقرر کیے ہیں، جن میں ونود تاوڑے کو اتر پردیش، ستیش پونیا کو پنجاب اور ترون چُگ کو گجرات کی ذمہ داری ملی ہے پارٹی کے قومی صدر نِتن نبین نے منگل کے روز اتر پردیش، پنجاب اور گجرات کے لیے نئے ریاستی انچارجوں اور شریک انچارج کی تقرری کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ذات پرمبنی مردم شماری  پر مودی حکومت نے پھر ماری پلٹی: کانگریس

ذات پرمبنی مردم شماری پر مودی حکومت نے پھر ماری پلٹی: کانگریس

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس نے ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے مودی حکومت پر ایک بار پھر یو ٹرن لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ 21 ستمبر 2021 کو مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں داخل کردہ حلف نامے میں ذات پر مبنی مردم شماری کے مطالبے کو واضح طور پر مسترد کر دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کا چہلم شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کا چہلم شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

صوفی روایات، بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے عزم کو آگے بڑھانے کا عہد
حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کے لیے "سدبھاؤنا ایوارڈ" دینے کا مطالبہ
فتح پور سیکری (آگرہ) ،18 اگست (یو این آئی) عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت شیخ سلیم چشتیؒ کی درگاہ کے سابق سجادہ نشین حضرت پیرزادہ عیاض الدین چشتی رئیس میاں ؒکا چہلم شریف عقیدت، احترام اور روحانی ماحول میں منایا گیا۔

...مزید دیکھیں
جمعیۃ علماء ہندکا سیلاب متاثرین کے لیے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص، جمعیۃ علماء مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ بلا تفریق مذہب و ملت کھڑی ہے: مولانا ارشد مدنی

جمعیۃ علماء ہندکا سیلاب متاثرین کے لیے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص، جمعیۃ علماء مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ بلا تفریق مذہب و ملت کھڑی ہے: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی/آسام، 18 اگست (یو این آئی) بالائی آسام میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے ہزاروں افراد اور خاندانوں کی فوری امداد اور مستقل بازآبادکاری کے لیے جمعیۃ علماء ہند اور جمعیۃ علماء آسام کی جانب سے بڑے پیمانے پر امدادی و بازآبادکاری مہم جاری ہے۔

...مزید دیکھیں

امریکی ریفائنریاں وینزویلا کی نصف تیل پیداوار۔ دو آخری

19 Aug 2026 | 1:41 PM

مارٹینیز نے کہا، ’’ہم نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے بڑی کوشش کی ہے اور اب ہم ترقی کے حوالے سے حقیقی نتائج چاہتے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا کی ریفائنریوں کو بہتر، جدید اور وسیع کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ ملک کو بھاری خام تیل کے لیے درکار ڈائیلوئنٹس بھی درکار ہیں، جن کی پیداوار مقامی طور پر ہونی چاہیے۔وینزویلا میں تیل کی پیداوار میں یہ اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ واشنگٹن وینزویلا کو چلائے گا اور اس کے تیل کے ذخائر سے فائدہ اٹھائے گا۔.

چوٹ کی وجہ سے ملنے والا وقفہ میرے جسم کے لیے بہتر: شوریف الاسلام

19 Aug 2026 | 1:43 PM

میکے (آسٹریلیا)، 19 اگست (یواین آئی) تیز گیند باز شریف الاسلام نے کہا کہ انہیں اس بات کا کوئی افسوس نہیں ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ڈارون میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کھیلنے والی الیون کا حصہ نہیں بن سکے، جسے مہمان ٹیم نے نو وکٹوں سے جیتا تھا۔ شریف نے کہا کہ وہ "بدقسمت" نہیں تھے، بلکہ اس کے برعکس، اس وقفے نے انہیں تازگی کے ساتھ واپسی کرنے میں مدد دی۔.