Thursday, Jul 10 2025 | Time 20:16 Hrs(IST)
Sports

انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 241 رنز سے شکست دی

انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 241 رنز سے شکست دی

ناٹنگھم، 22 جولائی (یو این آئی) اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک کی شاندار بلے بازی اور پھر کرس ووکس اور شعیب بشیر کی خطرناک گیندبازی کی بنیاد پر انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 241 رنز سے شکست دے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 سے ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ برتھویٹ اور مائیکل لوئس کی سلامی بلے بازوں کی جوڑی نے 385 رنز کے جیت کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شاندار آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 66 رنز کی شراکت قائم کی۔
لیکن اس کے بعد ویسٹ انڈیز کا کوئی بلے باز کریز پر نہ ٹھہر سکا۔