SportsPosted at: Jul 21 2024 8:40AM گارگی بنرجی: کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں ڈیبیو کرنے والی سب سے کم عمر خاتون کھلاڑی
نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں ایسے کھلاڑیوں کی کہانیاں نمایاں طور پر نظر آجائیں گی جنہوں نے اپنےراستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو توڑا اور اپنی پوری لگن ، محنت اور عزم سے کھیلوں کے شعبے میں اپنے دیرپا نقش قائم کئے۔
ایسی ہی ایک کہانی گارگی بنرجی کی ہے، جو ہندستانی کرکٹ خاتون ٹیم کی ایک نوجوان ٹیلنٹڈ کرکٹر رہی ہیں جنہوں نے ہندوستان کی سب سے کم عمر کرکٹ ڈیبیو کرنے والے کے طور پر اپنا نام روشن کیا۔
گارگی بنرجی کا کرکٹ سفر پرُعزم، جذبہ اور رکاوٹوں کو توڑنے کی کہانی ہے۔