SportsPosted at: Oct 31 2024 5:56PM جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 273 رنز سے شکست دے دی
چٹاگانگ، 31 اکتوبر (یو این آئی) جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن فالو آن کھیلتے ہوئے کیشو مہاراج (پانچ وکٹ)، کگیسو ربادا (پانچ وکٹ) اور سینورن متھوسامی (چار وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت بنگلہ دیش کو دوسری بار 143 رنز پر آل آؤٹ کرنے کے بعد ایک اننگز اور 273 رنز سے جیت درج کی آج صبح پہلی اننگز میں 159 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد فالو آن کے لیے آنے والے بنگلہ دیشی بلے باز دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے۔
نظم الشانتو (36)، ماہید الاسلام انکون (29) اور حسن محمود (ناٹ آؤٹ 38) کے علاوہ ان کا کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر تک نہیں پہنچ سکا۔
بنگلہ دیش کے بلے باز جنوبی افریقہ کے گیند بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے اور ان کی پوری ٹیم 43.4 اوورز میں 143 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔