SportsPosted at: Mar 21 2025 7:44PM حسن نواز کی ناٹ آوٹ سنچری،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دی
آکلینڈ، 21 مارچ (یو این آئی) حسن نواز (ناٹ آؤٹ 105) کی سنچری اور کپتان آغا سلمان (ناٹ آؤٹ 51) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے جمعہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔
205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے محمد حارث اور حسن نواز کی سلامی جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 74 رنز جوڑے۔
جیکب ڈفی نے چھٹے اوور میں محمد حارث کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔