SportsPosted at: Jun 24 2025 9:59PM امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنے پر پنت کی سرزنش
لیڈز، 24 جون (یواین آئی) ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی، انگلینڈ کے ساتھ جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرنے پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سرزنش کی گئی۔
یہ واقعہ انگلینڈ کی اننگز کے 61ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب ہیری بروک اور بین ا سٹوکس بیٹنگ کر رہے تھے۔
پنت کو گیند کے بارے میں امپائروں سے بحث کرتے دیکھا گیا۔